Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
قاسم علی رضا کی کتاب "چارہ گر الطاف حسین" شا ئع ہوگی ہے
Read More    Posted on: 10 Apr 2013
امیدواوں کے کاغذات نامزدگی کسی طے شدہ منصوبے اور اسکرپٹ کے تحت منظوریا مستردکئے جارہے ہیں، طارق جاوید
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینئر وائس چیئرمین، سابق قائم مقام وزیراعلیٰ سندھ ، سابق رکن قومی اسمبلی ،رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینراوررابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاوید نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو منظور اور مسترد قراردینے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل مضبوط ترین اسٹیبلشمنٹ کے کسی طے شدہ منصوبے اور اسکرپٹ کے تحت کیا جارہا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 09 Apr 2013
صادق آباد حلقہ پی پی 297 میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس پر پولیس کی جانب سے متعصبانہ کارروائی پر افتخار اکبر رندھاوا کا اظہار مذمت
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاراکبررندوھاوانے صادق آباد حلقہ پی پی 297 میں ایم کیو ایم کے الیکشن آفس واقع کوٹ سبزل پر پولیس کی جانب سے متعصبانہ کارروائی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی پولیس گردی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے الیکشن افس پرپولیس گردی کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے۔ ایک بیان میں افتخاراکبررندھاوا نے کہا کہ کوٹ سبزل تھانہ کے ایس ایچ او مسلم ضیاء نے علاقہ پولیس کے زریعے ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کوٹ سبزل پر بلاجواز کاروائی اورغنڈہ گردی کروائی ہے اور آفس میں تھوڑ پھوڑکرنے کے بعد آفس کا سامان، ہزاروں کی تعداد میں پارٹی پرچم، ‘ بینرز اور پینافلیکس، فرنیچر اوراہم کاغذات سمیت دیگر اشیاء پولیس موبائل اور پرائیویٹ گاڑی میں ڈال کر تھانہ لے گئے اور الیکشن آفس میں موجود ایم کیو ایم کے کارکنان کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے اورسنگین نتائج کی کھلے عام دھمکیاں دیں۔
Read More    Posted on: 09 Apr 2013
چیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ فضل کریم کی علالت پرجناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ فضل کریم کی علالت پر گہری تشویش اظہار کرتے ہوءےان کی جلد ومکمل صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام بلخصوص ماؤں ، بہنوں، بزرگوں او رنوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اللہ تعالی کے حضور صاحبزادہ فضل کریم کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ 
Read More    Posted on: 09 Apr 2013
ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کا جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے مرکزی دفتر کا دورہ،
متحد ہ قومی موومنٹ کے ایک وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے مرکزی دفتر واقع فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 20کا دورہ کیا ۔ جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے دفتر پر انکی ملاقات جی ڈی سی کے چےئرمین علامہ شہنشاہ حسین نقوی ، جنر ل سیکرٹری ظفر عباس ،وائس چےئر مین عادل نقوی اور پاک محرم ایسوسی ایشن اور خوجہ جماعت کے جنرل سیکرٹری سرور علی سمیت د یگر عہدیداران سے ہوئی 
Read More    Posted on: 09 Apr 2013
ایم کیوایم شعبہ پی ڈبلیو ڈی (معذور افراد ) کا رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اجلاس
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ پی ڈبلیو ڈی (معذور افراد ) کا ایک اجلاس گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ اجلاس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد ، پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداران و ایڈوائزر نور الدین بھاوانی ، انچارج عدنان سرور ، جوائنٹ انچارجز محمد مبین ، محمد حسین کے علاوہ اراکین کے علاوہ معذور افرادنے بھی شرکت کی 
Read More    Posted on: 09 Apr 2013
معروف قوال منظور احمد نیازی کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف قوال منظور احمد نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)
Read More    Posted on: 09 Apr 2013
جناب الطاف حسین کا سعید عادل انصاری کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 87کے سنےئر کارکن سعید عادل انصاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکر ے (آمین)
Read More    Posted on: 09 Apr 2013
کھارادر میں چھت گرنے کے افسوسناک حادثہ میں میاں ، بیوی سمیت کمسن بچے کے جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس ۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کھارادر میں گھر کی مخدوش چھت گرنے کے افسوسناک حادثہ میاں ، بیوی سمیت کمسن بچے کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 09 Apr 2013
دو منٹ چورنگی کے قریب ایک رکشے میں پر یشر ککر بم برآمد ہونے پررابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے دو منٹ چورنگی کے قریب ایک رکشے میں پر یشر ککربم برآمد ہونے پر گہری تشویش اظہار کر تے ہوئے یہ واقعہ انتخابی عمل کو سبوثاز کرنے کی گھناؤنی سازش قراردیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انتخابی ماحول میں خوف و ہراس پیدا کرنے کوشش کی جارہی ہے
Read More    Posted on: 08 Apr 2013

Urdu News Archive