Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ ملک کو توانائی سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے، حیدر عباس رضوی


متحدہ قومی موومنٹ ملک کو توانائی سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے، حیدر عباس رضوی
 Posted on: 5/27/2013
متحدہ قومی موومنٹ ملک کو توانائی سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے، حیدر عباس رضوی
ایک گھر کو روشن کرنے کیلئے دوسرے گھر کو اندھیروں میں دھکیلنے سے وفاقیت متاثر ہوگی
کراچی میں بجلی و پانی کے مصنوعی بحران کے خاتمے کیلئے سیاسی و معاشی مسائل کو باہمی تعاون سے حل کیا جائے
بجلی و پانی کا مصنوعی بحران صرف کراچی اور اس کے عوام کا مسئلہ نہیں یہ قومی مسئلہ ہے، کراچی کی تباہی ملک کیلئے نقصان دہ ہے
نگراں حکومت اس بات کا نوٹس لے کہ وہ کون لوگ ہیں جو ذاتی مفاد کی خاطر کابینہ کے فیصلوں کو نظر انداز کررہے ہیں
نو منتخب رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں دیگر نو منتخب اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس
کراچی :۔۔۔27مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے نومنتخب رکن حیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کوتوانائی سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہرممکن کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے تاہم ایک گھرکوروشن کرنے کیلئے دوسرے گھرکواندھیروں میں دھکیلنے سے وفاقیت متاثرہوگی ،پورے پاکستان کاہرمسئلہ چاہے وہ دہشت گردی کاہو،معاشی یا توانائی کابحران ہو،ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ وہ ہمارامسئلہ ہے اوراس کاحل تلاش کرناایم کیوایم کی اولین ترجیح ہے، کراچی کوبجلی اورپانی کے مصنوعی بحران سے نکالنے کیلئے سوئی سدرن گیس اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کوسنجیدگی سے غور کرنا چاہئے اوراس مسئلے کوحل کرنے کیلئے ایک ٹیبل پربیٹھ کرسیاسی ومعاشی شکایات اورباہمی اختلافات کو دور کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں بجلی اورپانی کابحران صرف کراچی کے عوام کامسئلہ نہیں بلکہ یہ قومی مسئلہ ہے جس سے کراچی کی صنعتیں بندہیں اور ملک کی معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے نومنتخب اراکین رابطہ کمیٹی واسع جلیل ،میاں عتیق،خالدسلطان،نثارپنہور،اسلم آفریدی،عادل خان اورٹیکنکل ایکسپرٹ و نومنتخب حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارشد وہراکے ہمراہ پیرکی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ حیدرعباس رضوی نے کہاکہ بعض عاقبت نااندیش افسران سیاسی ومعاشی مسائل کوجوازبناکر کراچی اوراس کے عوام کوبجلی اورپانی کے مصنوعی بحران کی جانب دھکیل رہے ہیں اورکیبنٹ کمیٹی کے فیصلوں کومسلسل نظراندازکررہے ہیں جوکراچی اوراس کے عوام کے ساتھ سراسرظلم وزیادتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پوراملک توانائی کے شدیدبحران میں مبتلاہے،ایک طرف کراچی کے دو کروڑ سے زائدعوام بجلی کے بحران کاشکار ہیں اوردوسری طرف بجلی کے بحران کے ساتھ ساتھ اب پانی کابحران بھی تیزی سے سراٹھارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اسی صورتحال میں سوئی سدرن اورکراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی انتظامیہ کوایک ٹیبل پر آکر باہمی اختلافات کوفوری طورپرحل کرکے کراچی سمیت پورے ملک کوتوانائی کے بحران سے نکالنے اشدضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ مہینہ گرم ترین مہینہ ہے جس میں بجلی وپانی کے مصنوعی بحران کے باعث نہ صرف کراچی کے عوام شدید پریشانی کاشکارہیں بلکہ کراچی کی صنعتیں بھی متاثرہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام ہرسال قومی خزانے میں70فیصدسے زیادہ ریونیوجمع کرواتے ہیں جس سے ملکی معیشت کاپہیہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ (SSGCL)کے بعض افسران نے ذاتی مفادپرکراچی الیکٹرک سپلائی کوگیس کی سپلائی کم کردی ہے یہ صرف ان کی نااہلی نہیں بلکہ قومی جرم بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی،معاشی بحران اورتوانائی سمیت اگرکوئی بھی مسئلہ ہے وہ ہمارامسئلہ ہے ،مسئلہ چاہئے پشاور میں ہو ،لاہور،اسلام آبادیاپھرکراچی میں ہو ایم کیوایم اس کواپنامسئلہ سمجھتی ہے اوراس کے حل کیلئے ہرسطح پراپناکرداراداکرنے کوتیارہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف کراچی کونیشنل گرڈ سے علیحدہ کرکے 650میگاواٹ بجلی کی فراہمی ختم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں اوردوسری طرف SSGCLکراچی کے حصے کی 90ملین کیوبک گیس SNGCL کومنتقل کررہی ہے جوکھلی سندھ دشمنی اورایک گھر کواندھیرے میں رکھ کردوسرے گھر کوروشن کرنے کی احمقانہ پالیسی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے اورجانے والی حکومتوں کوتوانائی کا بحران کے حل کرنے کیلئے قومی سوچ پیداکرناہوگی اور اس بات کاسدباب کرناہوگاکہ آخروہ کون لوگ ہیں جو آئین وقانون سے بالاترہوکرکیبنٹ کمیٹی کے فیصلوں کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ماورائے آئین وقانون فیصلے کررہے ہیں ، کراچی کوگیس کی فراہمی کیوکم کی گئی۔انہوں نے صدرمملکت آصف علی زرداری،عبوری وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ،عبوری وزیراعلیٰ زاہدقربان علوی اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بجلی وپانی کے مصنوعی بحرانوں کے پائیدارحل کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات کیے جائیں اورسوئی سدرن گیس کمپنی اورکراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو پابند کیا جائے کہ وہ کراچی دشمن اقدامات سے بازرہیں۔



5/6/2024 3:44:28 AM