Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ دہشت گرد نگار سینما کے قریب سے ایم کیوایم کے کارکن محمد راحیل کو اغواء کرکے لے گئے


لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ دہشت گرد نگار سینما کے قریب سے ایم کیوایم کے کارکن محمد راحیل کو اغواء کرکے لے گئے
 Posted on: 5/27/2013
لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ دہشت گرد نگار سینما کے قریب سے ایم کیوایم کے کارکن محمد راحیل کو اغواء کرکے لے گئے
خدشہ ہے کہ راحیل کو بھی ایم کیوایم کے دیگر کارکنان و ہمدردوں کی طرح بے دردی سے قتل نہ کر دیا جائے
نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی ایم کیوایم کے کارکن محمد راحیل کو لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے چنگل سے فی الفور بازیاب کرائیں، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔27، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری گینگ وارکے بدنام زمانہ دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم رنچھوڑلائن سیکٹریوسی5کے کارکن راحیل کونگارسینماکے قریب سے اغواء کرکے ساتھ لے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوروفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب اوروزاعلیٰ سندھ زاہدقربان علوی سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ راحیل کولیاری گینگ وارکے دہشت گردوں سے بازیاب کروایاجائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں نے شہرمیں قتل وغارتگری ،لوٹ مار،بھتہ خوری اوراغواء برائے تاوان سمیت دیگرسنگین وارداتوں کوسلسلہ شروع کر رکھاہے جوتسلسل کے ساتھ ماضی میں بھی ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورتاجروں و صنعتکاروں کواغواء کے بعدبہیمانہ تشددکانشانہ بناکربے دردی سے قتل کرچکے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے خدشہ ظاہرکیاکہ محمد راحیل کولیاری گینگ وارکے دہشت گرد بے دردی سے قتل نہ کردیں۔رابطہ کمیٹی نے نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب اورنگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہدقربان علوی سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکن راحیل کولیاری گینگ وار کے چنگل سے فی الفوربازیاب کرایاجائے اورانہیں اغواء کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کے ناطے راحیل کی بازیابی کیلئے صدائے احتجاج بلندکریں اور انسانی زندگی کوبچانے میں اپناکرداراداکریں۔

5/11/2024 1:59:24 PM