Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین اشرف نوناری کی الیکشن 2013ء میں حق پرست امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر جناب الطاف حسین کو دلی مبارکباد


سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین اشرف نوناری کی الیکشن 2013ء میں حق پرست امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر جناب الطاف حسین کو دلی مبارکباد
 Posted on: 5/27/2013
سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین اشرف نوناری کی الیکشن 2013ء میں حق پرست امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر جناب الطاف حسین کو دلی مبارکباد 
ایم کیوایم کی نومنتخب رابطہ کمیٹی کا زبردست خیرمقدم، نو منتخب اراکین رابطہ کمیٹی کو بھی سندھ نیشنل پارٹی کی مبارکباد
کراچی ۔۔۔27، مئی 2013ء 
سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین اشرف نوناری اور تنظیم کے تمام عہدیداران نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو الیکشن 2013ء میں حق پرست امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ حق پرست منتخب نمائندے مظلوم عوام کے قانونی ، آئینی ، معاشی اور سماجی حقوق کے حصول کیلئے منتخب ایوان میں نہ صرف بھر پور آواز اٹھائیں گے بلکہ سندھ میں اردو اور سندھی بولنے والی آبادی کے درمیان باہمی بھائی چارے کی فضاء کے قیام اور لسانی نفرتوں کے خاتمے کیلئے ماضی کی طرح اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے اعلان کردہ ایم کیوایم کی نومنتخب رابطہ کمیٹی کا زبردست خیر مقدم کیا اور نومنتخب اراکین رابطہ کمیٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایک دن ضرور سندھ سے نفرتوں کا خاتمہ ہوگا اور ملک بھر کے مظلوم عوام کو ان کے بنیادی حقوق میسر آئیں گے۔ 

5/6/2024 3:05:50 PM