Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
جانبدارانہ اور متعصبانہ رپورٹ کے خلاف آج ایم کیوایم یوکے کی جانب سے لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہیڈکوارٹر کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ
ایم کیوایم کے بارے میں جانبدارانہ اورمتعصبانہ رپورٹ کے خلاف آج ایم کیوایم یوکے کی جانب سے لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہیڈ کوارٹرکے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں، کارکنوں، ہمدرد نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرفاروق ستار، طارق جاوید، سینیٹر بابرغوری ،محمد اشفاق، مصطفےٰ عزیز آبادی،رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن ،یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش اور دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم اورپاکستان کے پرچم اورایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے
Read More    Posted on: 10 May 2014
قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر نوابشاہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقے تاج کالونی میں امدادی کیمپ لگایاگیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ہفتہ کے روز نوابشاہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقے تاج کالونی میں امدادی کیمپ لگایا گیا ۔ایم کیو ایم نوابشاہ زون کے تحت لگائے گئے امدادی کیمپ پرزلزلہ متاثرین میں راشن، پینے کا صاف پانی اورروز مرہ کی انسانی ضروریات کی مختلف اشیاء تقسیم کی گئیں 
Read More    Posted on: 09 May 2014
اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 121بی کے کارکن محمد نسیم کو قتل کئے جانے کے واقعے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ121بی-کے کارکن محمد نسیم کو قتل کئے جانے کے وقعے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے شہر کا امن خراب کرنے کی سازش کا حصہ قرار دیا ہے ۔اپنے مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیو ایم کے کارکنان کو روزانہ شہید کیا جارہا ہے ،ایسا لگتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کو کھلا لائسنس دیا جاچکا ہے
Read More    Posted on: 09 May 2014
اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد نسیم کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121-Bکے کارکن محمد نسیم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 
Read More    Posted on: 09 May 2014
حق پرست صوبائی وزیرڈاکٹرصغیراحمدزلزلے سے متاثرہ شہرنواب شاہ پہنچ گئے
حق پرست صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرصغیراحمدنے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر فوری طورپرنوابشاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیااورجاں بحق ہونیوالے افرادکے سوگوارلواحقین سے ملاقات کی اورزلزلے سے ہونیوالی تباہ اورجانی ومالی نقصانات کاجائزہ لیااوران پرافسوس کااظہارکیا
Read More    Posted on: 09 May 2014
قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں بسنے والی تما م اقلیتوں کے حقوْق کے تحفظ کے لئے آواز بلند کرتے ہیں۔ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی
ٰٓایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج سید منور السلام نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جوہر سطح پر ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے تحفظ کے لئے آواز بلند کرتے رہے ہیں اور ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق اقلیتوں کے جائز حقوق کے لئے عملی طور پرجدوجہد کررہی ہے 
Read More    Posted on: 09 May 2014
قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے جانب سے نوابشاہ اورگردونواح میں زلزلہ متاثرین کی امدادکے لئے ایک ٹرک امدادی سامان اورایمبولینس گاڑیوں نواب شاہ روانہ کردی گئی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پرفلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ کے تاریخی شہرنواب شاہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میںآنے والے زلزلے سے متاثرہ افرادکی فوری امدادکیلئے ایک ٹرک امدادی سامان اورایمبولینس گاڑیاں روانہ کردی گئی
Read More    Posted on: 09 May 2014
سندھ کے تاریخی شہرنواب شاہ میں زلزلے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سندھ کے تاریخی شہرنواب شاہ اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں آنے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ زلزلوں کے نتیجے میں کئی گھروں کی چھتیں اور دیورایں گر گئیں ہیں
Read More    Posted on: 09 May 2014
انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ راشد رحمان ایڈوکیٹ کے بہیمانہ قتل پر جناب الطا ف حسین کی اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ راشد رحمان ایڈوکیٹ کے بہیمانہ قتل پر شد ید الفا ظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 09 May 2014
ایمنسٹی انٹرنیشنل ہمارے خلاف عالمی سازش کا حصہ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل ایم کیوایم کے خلاف اپنی متعصبانہ اور جھوٹی رپورٹ میں سچی ہے تو آج ایم کیوایم کے تحت ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے اسٹیج سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات پیش کرے ، شہر کراچی کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرکے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جھوٹی رپورٹ کا جواب دیدیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سازشیں کی جارہی ہے ،عالمی طاقتیں پوری دنیا کو نو آبادیاتی نظام کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے ہم اس ایجنڈے اور منصوبے کے درمیان رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل ہمارے خلاف عالمی سازش کا حصہ ہے ۔ 
Read More    Posted on: 08 May 2014

Urdu News Archive