Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
قائد تحریک الطاف حسین کا سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹیوٹر یا فیس بک پر کوئی بھی ذاتی اکاوئنٹ نہیں ہے۔، ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کی وضاحت
قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نام سے ٹیوئٹر اور فیس بک پر قائم تمام اکاؤنٹ جعلی ہیں
جو عناصر پیغامات جاری کر رہے ہیں ان کا الطاف حسین اور ایم کیوایم سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے
Read More    Posted on: 13 May 2013
ایم کیوایم ، اس کی قیادت اور کارکنان کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کے تمام مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیں گے اور انہیں کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے ، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اراکین نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اپنے اس مؤقف کااظہار کیا ہے کہ کوئی کتنی ہی سازشیں کرلے اور ایم کیوایم کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کردے مگر قائد تحریک جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم ، اس کی قیادت اور کارکنان کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کے تمام مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیں گے اور انہیں کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے
Read More    Posted on: 13 May 2013
صرف42پولنگ اسٹیشن پر ہی نہیں بلکہ پورے این اے 250، پی ایس 112اور پی ایس 113پر دوبارہ آزادانہ پولنگ اور الیکشن کرائے جائیں ، حق پرست امیدوار این اے 250محترمہ خوش بخت شجاعت کا چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ
قومی اسمبلی کے حلقہ 250کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار محترمہ خوش بخت شجاعت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ صرف 42پولنگ اسٹیشن پر ہی نہیں بلکہ پورے این اے 250، پی ایس 112اور پی ایس 113پر دوبارہ آزادانہ پولنگ اور الیکشن کرائے جائیں تاکہ منصفانہ طور پر حلقے کے تمام ووٹر ز کو ان کا جمہوری حق مل سکے ۔ یہ مطالبہ انہوں نے پیر کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہونے والی ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
Read More    Posted on: 13 May 2013
متحدہ قومی مومنٹ کی وضاحت
قائدتحریک الطاف حسین نے آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرکارکنوں سے خطاب میں تین تلوار کے حوالے سے ایک بات کہی جو بعض میڈیاپر توڑ مروڑ کراورانتہائی غلط طریقے سے پیش کی جارہی ہے جو کو بنیاد بناکر بعض عناصر ایم کیوایم کے خلاف منفی پرو پیگنڈے کر رہے ہیں ۔ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں جو بات کہی اس کے اصل الفاظ یہ تھے،
’’ میں لڑائی جھگڑانہیں چاہتاورنہ تومیں اپنے ساتھیوں کو کہوں تووہ تین تلوارپرپہنچ کر تلواروں کواصل شکل دیدیں گے ‘‘۔
Read More    Posted on: 13 May 2013
ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے آئی جی بلوچستان کے گھر کے قریب خود کش دھماکے میں دو افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میںآئی جی بلوچستان مشتاق سکھیرا کے گھر کے قریب خود کش دھماکے پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے خود کش دھماکے نتیجے میں دو افرادکی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Read More    Posted on: 12 May 2013
ایم کیوایم اقتدار میں آکر قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن کا پاکستان بنائے گی، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کا پیغام بتدریج پورے ملک میں پھیل رہا ہے ۔ ایم کیوایم نے پنجاب ،سرحد اور بلوچستان میں سینکڑوں حلقوں سے حق پرست امیداور امیدوا نامز د کئے جن میں چند نے دس ہزار تک ووٹ حاصل کئے ،انشاء اللہ وہ وقت بھی آئیگا جب ایم کیوایم اقتدار میں آکر پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن کا پاکستان بنائے گی ۔انہوں نے کہاکہ بعض متعصب عناصر کراچی اور اس کے عوام کے خلاف گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں انہیں یادرکھنا چاہئے کہ الطاف حسین کا چاہنے والا خواہ کوئی بھی زبان بولتا ہو وہ اپنی گردن کٹانا پسند کرے گا لیکن ہرناکردہ گناہ کاالزام ، ایم کیوایم کے سرتھوپنے کاعمل ہرگز پسند نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بہت الزامات برداشت کرلئے لہٰذا میں کہتا ہوں کہ کراچی کے عوام سے نفرت کی آگ کاکھیل نہ کھیلیں اس عمل کوکسی بھی طرح پاکستان کیلئے سود مند قرارنہیں دیاجاسکتا۔
Read More    Posted on: 12 May 2013
نواب شاہ میں سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم نوابشاہ زون یونٹ 8-Bکی کمیٹی کے رکن غلام رسول کے بہیمانہ قتل اور4کارکنان کو زخمی کئے جانے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا شدید اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نوابشاہ میں سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کی شدید فائرنگ کے باعث ایم کیوایم نوابشاہ زون یونٹ 8-Bکی یونٹ کمیٹی کے رکن غلام رسول کے بہیمانہ قتل اور 4کارکنوں سلمان ، اللہ رکھا ، یاسین اور اختر کو زخمی کئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
Read More    Posted on: 12 May 2013
نوابشاہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نوابشاہ یونٹ کمیٹی کے رکن غلام رسول کی شہادت اور 4کارکنان کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نوابشاہ میں دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم نوابشاہ زون یونٹ 8-Bکی کمیٹی کے رکن غلام رسول کی شہادت اور 4کارکنان سلمان ، اللہ رکھا ، یاسین اور اختر کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے۔
Read More    Posted on: 12 May 2013
پنجابیوں کی نمائندہ جماعت پاکستان مسلم لیگ کوانتخابات میں کامیابی پرمبارکباد پیش کرتا ہوں،الطاف حسین
نواز شریف نے بیس سال قبل جو نعرہ لگایا تھاکہ آج انہیں اس نعرے کا پھل مل گیا ہے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبہ پنجاب سے پنجابیوں کی نمائندہ جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) 2013ء کے الیکشن میں کامیاب ہوئی ہے اور میاں نواز شریف پنجابیوں کے مستند لیڈر قرارپائے ہیں۔
Read More    Posted on: 11 May 2013
منگھوپیر روڈ پر رینجرز کی گاڑی پر خودکش بم حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے منگھو پیر روڈ پر رینجرز کی گاڑی پر خود کش بم حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور خود کش حملے میں دو رینجرزاہلکاروں کی شہادت اور متعدد کے شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 11 May 2013

Urdu News Archive