Urdu News Archive
الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے والی درخواست کا فیصلہ آنے تک دھرنے کو ملتوی کر دیں ،رابطہ کمیٹی سے ،الطاف حسین کی درخواست
|
|
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے انتخابات میں بھرپورکامیابی پر مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف کودلی مبارکبادپیش کی اورکہاہے کہ مسلم لیگ نون سمیت انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو ملنے والے مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کر تے ہیں اور امید کر تے ہیں کہ وہ بھی ایم کیوایم کو ملنے والے مینڈیٹ کو فراخ دلی سے تسلیم کر یں گی ۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم نے NA-250میں ازسر نو انتخابا ت کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کر ادی ہے ۔ اس کے علاوہ اسے اور جہاں جہاں سے شکایتیں ہیں اسکے بارے میں بھی ایم کیوایم یاتو درخواستیں جمع کراچکی ہے یا جمع کر ارہی ہے لہٰذا میں رابطہ کمیٹی سے درخواست کر تا ہوں کہ وہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے تک دھرنے کو ملتوی کردیں ۔
|
Read More
Posted on:
15 May 2013
|
الیکشن کمیشن آف پاکستان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کے 180 پولنگ اسٹیشنوں اور پی ایس 112 اور پی ایس 113 میں دوبارہ پولنگ کرائیں
|
|
متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے250کے 43 پولنگ اسٹیشنوں میں ری پولنگ کے غیرجمہوری اور غیرآئینی فیصلے کو مستردکرتے ہوئے پر زورمطالبہ کیاہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے250اورپی ایس 112اورپی ایس 113کے180 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔یہ مطالبہ رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست سینیٹرسیدمصطفی کمال نے منگل کی شام ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور نویدجمیل ، رضا ہارون ، اشفاق منگی اور ارشادکمالی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوان الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کیا۔
|
Read More
Posted on:
14 May 2013
|
News
11631
to
11640
of
12918
Urdu News Archive
|
|