Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے شہید محمد عمران کے والد کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی عارضی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121بی کے شہید کارکن محمد عمران کے والد محمد یسین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں عارضی رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی 
Read More    Posted on: 25 May 2013
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کی جانب سے کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی فوری بند کرنے کے مطالبہ کی کراچی سے نو منتخب حق پرست اراکین قومی اسمبلی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی سے تعلق رکھنے والے نومنتخب حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کی جانب سے کراچی کو 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی فوری بند کرنے کے مطالبہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس مطالبے کو سراسر کراچی دشمنی اور اس کے عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ 
Read More    Posted on: 25 May 2013
نیو کراچی سیکٹر کے کارکن ارسلان قریشی کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 135/اے کے کارکن ارسلان قریشی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ
Read More    Posted on: 25 May 2013
عوام و کارکنان تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں، الطاف حسین کی اپیل انیس قائم خانی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف اور گردو ں کے عارضہ کے باعث مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں ۔جناب الطاف حسین نے یہ اپیل ہفتہ کے روز تحلیل شدہ اور رعارضی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کر تے ہوئے کی۔ واضح رہے کہ انیس قائم خانی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف اور گردو ں کے عارضہ کے باعث مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
Read More    Posted on: 25 May 2013
میں نے آج تک اپنے کارکنوں کوکرپشن ، بے ایمانی، دھوکہ بازی ، کسی کا حق مارنے، کسی پرناجائز دباؤ ڈالنے کادر س نہیں دیا۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں نے 1978ء سے لیکر آج کے دن تک اپنے کارکنوں کوکرپشن ، بے ایمانی، دھوکہ بازی ، کسی کا حق مارنے، اپنے اختیارت کے ذریعے کسی پر ناجائز دباؤ ڈالنے اور کسی بھی قسم کی قانونی، سماجی معاشرتی برائیوں میں پڑنے کادر س نہیں دیا بلکہ ان سے باز رہنے کا در س ہی دیا۔
Read More    Posted on: 24 May 2013
ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان رابطہ کمیٹی کیلئے اپنے اپنے سیکٹر سے میرٹ کی بنیادپر ایک ایک آدمی جو پڑھا لکھا ہو، ایماندار ہو اور جس کا خاندانی بیک گراؤنڈانتہائی مثبت ہو اس کانام عبوری رابطہ کمیٹی کودیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوں اورذمہ داروں کوہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ کے اجلاس میں رابطہ کمیٹی کیلئے اپنے اپنے سیکٹر سے میرٹ کی بنیادپر ایک ایک آدمی جو پڑھا لکھا ہو، ایماندار ہو، جو اردو انگریز ی پڑھنا، لکھنا، بولنا جانتا ہو اور جس کا خاندانی بیک گراؤنڈانتہائی مثبت ہو اس کانام عبوری رابطہ کمیٹی کودیں۔ اگر سیکٹرز یونٹس نے اقرباء پروری دوستی یاری کی بنیاد پرکسی کا نام دیا تو روز محشر ان کا گریبان ہوگا اور میرا ہاتھ ہوگا ۔
Read More    Posted on: 24 May 2013
ایم کیوایم کا جنرل ورکرز اجلاس ہفتہ کے بجائے اتوار کی شام 5 بجے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا
متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق تنظیم نو کے سلسلے میں 25مئی بروز ہفتہ ہونے والا اجلاس ایک روزآگے بڑھا دیا گیا ہے ۔ یہ جنرل ورکرز اجلاس اب 26،مئی بروز اتوار شام 5بجے جناح گراؤ نڈ عزیز آباد میں ہوگا ۔ 
Read More    Posted on: 24 May 2013
طاقت ملنے کے بعد خواہشات کا غالب آجانا فطرت کا حصہ ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ طاقت ملنے کے بعد خواہشات کا غالب آجانا فطرت کا حصہ ہے اور یہ بشری کمزوری ہے کہ انسان کی خواہشات کی کوئی حد نہیں ہوتی ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی ،عبوری رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے چوتھے سیشن سے ٹیلی فون پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ 
Read More    Posted on: 24 May 2013
ایم کیوایم امریکہ کا طالبان اور عمران خان کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
ایم کیو ایم امریکہ نے پاکستان میں طالبان کی دہشت گردی اور پی ٹی آءی کے سربراہ عمران خان کی طالبان اور انتہاء پسند عناصر سے گٹھ جوڑ کے خلاف 25 مئی بروز ہفتہ کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے بڑے عوامی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق مطاہرے کا مقصد دنیا کو پاکستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور دہشت گردی سمیت پاکستان تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان کی طالبان کے لئے ہمدردیوں اور انتہاء پسند عناصر کی پشت پناہی سے آگاہ کرنا ہے۔
Read More    Posted on: 24 May 2013
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی عارضی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس
متحدہ قومی موومنٹ کی عارضی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کے روزخورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہوا جس میں رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے روایتی انتخابی حلقوں میں ایم کیوایم کے دفاتر پر چھاپے اور بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کی گرفتاریوں اور انہیں غیر قانونی حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں عارضی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ لائینز ایریا ، اورنگی ٹاؤن ، کورنگی ، لیاقت آباد اور رنچھوڑ لائن میں رینجرز کے اہلکاروں کی جانب سے بلاجواز چھاپہ مار کارروائیاں کرکے ایم کیوایم کے درجنوں بے گناہ کارکنوں اور ہمدردوں کو 
Read More    Posted on: 24 May 2013

Urdu News Archive