Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پراپرٹیز کیس میں فیصلے کے خلا ف ایم کیوایم کی اپیل کی سماعت کاپہلادن


  پراپرٹیز کیس میں فیصلے کے خلا ف ایم کیوایم کی اپیل  کی سماعت کاپہلادن
 Posted on: 4/22/2024

 پراپرٹیز کیس میں فیصلے کے خلا ف ایم کیوایم کی اپیل 
کی سماعت کاپہلادن
اپیل کی پیروی کرنے والے بیرسٹر رچرڈ سلیڈنے فیصلے کے خلاف دلائل دیتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے بانی وقائدجناب الطاف حسین سے اظہارلاتعلقی، ایم کیوایم کے آئین میں کی گئی ترامیم، جناب الطاف حسین کانام اورتوثیق کااختیار آئین سے نکالنے اورایم کیوایم کوہائی جیک کرنے کے حوالے سے اہم قانونی نکات پیش کئے
جناب الطاف حسین کے سالیسٹراورسینئرقانون داں چوہدری محمدعاطف، سلمان عاطف اراکین رابطہ کمیٹی  ایم کیوایم برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اورکارکنوں کی بڑی تعداد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی 
لندن … 22  اپریل 2024ئ
برطانیہ کی روئل کورٹ آف جسٹس میں ایم کیوایم کی پراپرٹیز کیس کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی اپیل کی سماعت کاآغاز ہوگیاہے۔آج اس اپیل کی سماعت کاپہلادن تھا۔ سماعت کے سلسلے میں ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین خود بنفسِ نفیس عدالت پہنچے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی،ڈپٹی کنوینر شاہد رضا، رابطہ کمیٹی کے ایڈوائزر اورسابق کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ایم کیوایم کے سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے ارکان سفیان یوسف ، عاطف شمیم ، افتخارحسین، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ، ایم کیوایم امریکہ ڈیٹرائٹ چیپٹرکے انچارج فہدمصطفےٰ، رابطہ کمیٹی کے معاونین اطہر عزیز اورمحمدماجد بھی جناب الطاف حسین کے ہمراہ تھے۔ 
 اپیل کی سماعت کورٹ آف اپیل کے سینئرججوںپرمشتمل تین رکنی بینچ نے کی جو  لارڈ جسٹس موئیلان (Lord Justice Moylan) ، لارڈ جسٹس آرنلڈ (Lord Justice Arnold)  اورلارڈ جسٹس نوگی (Lord Justice Nugee)  پر مشتمل تھا۔اپیل کی سماعت کورٹ نمبر 69  میں صبح ساڑھے 10بجے شروع ہوئی ۔ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے اپیل کی پیروی کرنے والے سینئر قانون داں اورکنگ کاؤنسل بیرسٹر رچرڈ سلیڈ (Richard Slade) نے اپیل کی ابتدائی سماعت میں گزشتہ سال مارچ 2023ء کو پراپرٹی کیس میں بزنس اینڈ پراپرٹی کیس میں جج کلائیوجون کی جانب سے دیئے گئے  فیصلے کے خلاف دلائل دیتے ہوئے22  اگست 2016ء کے بعد ڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین سے اظہارلاتعلقی، ایم کیوایم کے آئین میں کی گئی ترامیم، جناب الطاف حسین کانام اورتوثیق کااختیار آئین سے نکالنے اورایم کیوایم کوہائی جیک کرنے کے حوالے سے اہم قانونی نکات پیش کئے۔ اس موقع پراپیل کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل  جج صاحبان نے بیرسٹرسلیڈ سے مختلف سوالات بھی کئے ۔اس موقع پرایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے سالیسٹراورسینئرقانون داں چوہدری محمدعاطف، سلمان عاطف کے ساتھ ساتھ اراکین رابطہ کمیٹی  ایم کیوایم برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اورکارکنوں کی بڑی تعداد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی ۔پہلے دن کی  سماعت دوپہر ایک بجے تک  جاری رہی۔یہ سماعت بدھ کو بھی ہوگی اورد ن بھر جاری رہے گی ۔سماعت کے موقع پرکارکنوںاورذمہ داروں اورخواتین نے جناب الطاف حسین سے ملاقات کی اوران سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر صحافیوںسے بھی گفتگوکی ۔ اس موقع پر کورٹ کے باہرموجود کارکنوں نے جئے الطاف کے نعروںسے جناب الطاف حسین سے اپنی وابستگی کااظہارکیا۔ 
واضح رہے کہ ایم کیوایم بہادرآباد (MQM-P) نے ستمبر 2019ء میں لندن میں موجود ایم کیوایم کی پروپرٹیزپر ایک مقدمہ ہائیکورٹ آف جسٹس بزنس اینڈ پروپرٹی کورٹس انگلینڈاینڈ ویلز میں دائر کیا تھا ۔یہ مقدمہ تین سال چھ مہینے تک  چلا۔برطانوی عدالت نے اس کیس کافیصلہ 13 مارچ2023ء کو ایم کیوایم بہادرآباد کے حق میں دیا۔اس فیصلے کے خلاف جناب الطاف حسین کی اصل ایم کیوایم نے  روئل کورٹ آف اپیل  سول ڈویژن میں گزشتہ سال ہی اپیل دائر کردی تھی ۔ کورٹ آف اپیل نے اگست 2023ء میںجناب الطاف حسین کی  اپیل کوسماعت کیلئے منظورکرلیا تھا۔ اپیل کی سماعت کورٹ آف اپیل کی جانب سے یوٹیوب چینل کے ذریعے پبلک کو براہ راست دکھائی گئی،ہزاروں افراد نے یوٹیوب پر کورٹ کی کارروائی دیکھی۔ 
٭٭٭٭٭
 

Day 1st 23rd April 2024
link:
https://www.youtube.com/watch?v=BoIx2tBnkfA


5/5/2024 2:37:09 AM