Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم کے زیراہتمام9دسمبر یوم شہداء کراچی سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام بدھ 9دسمبر کو کراچی سمیت ملک بھر میں ’’یوم شہداء ‘‘ روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ مناکر حق پرستی کی جدوجہد میں شہیدہونیوالے کارکنان ، ذمہ داران، ہمدردوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کے تمام تنظیمی دفاتر پرفاتحہ خوانی و قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائیں بھی کی گئیں 
یوم شہداء کراچی کی تصاویر       یوم شہداء حیدرآباد کی تصاویر            یوم شہداء میرپورخاص کی تصاویر
Read More    Posted on: 09 Dec 2015
حق پرست شہدا ء نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر تحریک کے پرچم کوسربلند کردیا ،عامر خان
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے 9دسمبر یوم شہداء کی مناسبت سے جناح گراؤنڈعزیزآباد میں منعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہاکہ 9دسمبر کا دن ہمارے لئے اپنے عزم کے اعادے کا دن ہے کہ شہداء کے لہو کا پاس رکھتے ہوئے جدوجہد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا ہے ، جناب الطاف حسین کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہمارے لئے نعمت بنا کر بھیجا گیا ہے جو اپنے کارکنان کے غم اور خوشی میں شریک ہوتے ہیں اور انکے لئے ہر لمحہ فکر مند رہتے ہیں 
 تصاویر
Read More    Posted on: 09 Dec 2015
ستم کی سرحد عبو ر کرکے شہید حق مسکرا رہے ہیں ،9دسمبر ایم کیوا یم کی جانب سے یوم شہداء کا پر عقیدت اجتما ع


حق پرستی کی جدوجہد میں مظلوم و محروم طبقے کے غصب شدہ حقوق حاصل کرنے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے ہزاروں شہداء کی یاد اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایم کیوا یم کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی 9دسمبرکو یوم شہداء روایتی عقیدت و احترام سے منایا گیا 
Read More    Posted on: 09 Dec 2015
یوم شہداء کے موقع پر رابطہ کمیٹی و دیگر ذمہ داران کے وفدکی شہداء حق قبرستان پر حاضر ی
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 9دسمبر یوم شہداء کے موقع پر رابطہ کمیٹی کے وفد نے شہداء قبرستان یاسین آباد میں جناب الطاف حسین کے شہید بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین شہید ،شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق اور حق پرستی کی جدوجہد میں شہید ہونیوالے شہداء کی قبروں پر حاضر ی دی اور فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
 تصاویر
Read More    Posted on: 09 Dec 2015
حق پرست شہداء نے تحریکی جدوجہد میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تحریک کو ہمیشہ جلا بخشی ہے ، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے حق پرست شہداء نے تحریکی جدوجہد میں اپنی قیمتی جانوں کے ہزاروں نذرانے پیش کرکے تحریک کو ہمیشہ جلا بخشی ہے اور جو تحریکیں یا قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کی قدر نہیں کرتی اور انہیں بھلا دیتی ہیں وہ وقت کے ساتھ ساتھ حالات کے جبر کا شکار ہوکر ختم ہوجایا کرتی ہیں 
English
Read More    Posted on: 09 Dec 2015
ایم کیوایم کے سینئر رہنما ء طارق جاوید کی خوشدامن کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے سینئر رہنما طارق جاوید کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔
Read More    Posted on: 09 Dec 2015
ایم کیوایم کے سینئر رہنماء طارق جاوید کی خوشدامن کے انتقال پرجناب الطاف حسین کااظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر رہنماء طارق جاوید کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔
Read More    Posted on: 09 Dec 2015
فوج ایم کیوایم کے بارے میں غلط فہمیاں ختم کرے، ہمیں گلے لگائے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ فوج ایم کیوایم کے بارے میں غلط فہمیاں ختم کرے، ہمیں گلے لگائے، ہم فوج کویقین دلاتے ہیں کہ فوج کی طرف اگرکوئی بھی ہاتھ بڑھے گاتواسے پہلے ایم کیوایم کے لوگوں کاسامنے کرناپڑے گا، آئیے ہم ملک کی خاطردوستی کریں ،ملکرملک کو بچائیں اورملک کوسنواریں۔ہم ’’جیواورجینے دو‘‘ کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور تمام مسائل کوپرامن طریقے سے حل کرناچاہتے ہیں۔

Read More    Posted on: 08 Dec 2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام 9دسمبر 2015ء بروز بدھ کو ’’یوم شہداء ‘‘ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 9دسمبر 2015ء بروز بدھ کو ’’یوم شہداء ‘‘انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں منایا جائے گا ’’ یوم شہداء ‘‘ کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منایاجائے گا 
Read More    Posted on: 08 Dec 2015
بلدیاتی الیکشن میں کامیابی سے ایم کیوا یم کی جدوجہد کا نیا باب کھلاہے ،سید حیدر عباس رضوی
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما سید حیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی سے ایم کیوا یم کی جدوجہد کا نیا باب کھلاہے ، کامیاب ہونے کے بعد مئیرزاور چےئرمین کو بااختیار بنانے کیلئے سندھ اسمبلی اور عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،اللہ تعالیٰ کے شکرانے کے بعد کراچی حیدرآباد ، میر پورخاص میں ایم کیوا یم پر بھر پور اعتماد کرنیوالی ماؤں، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں و دیگرعوام کے تہہ دل سے مشکو ر و ممنون ہیں
Read More    Posted on: 08 Dec 2015

Urdu News Archive