Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نئے صوبوں کے قیام پر دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیا جائے اور مہاجروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی سے الطاف حسین کا مطالبہ


نئے صوبوں کے قیام پر دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیا جائے اور مہاجروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی سے الطاف حسین کا مطالبہ
 Posted on: 11/21/2026

پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی تجویز ایم کیو ایم نے نہیں بلکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دی تھی، پھر پیپلزپارٹی مہاجروں کو خونریزی کی دھمکیاں کیوں دے رہی ہے؟ الطاف حسین

سندھ میں شہری اور دیہی کوٹہ سسٹم نافذ کرکے سندھ کی تقسیم کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی، الطاف حسین

نئے صوبوں کے قیام پر دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیا جائے اور مہاجروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی سے الطاف حسین کا مطالبہ




پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی بات نہ الطاف حسین نے کی اورنہ ہی اس کی ایم کیوایم نے کی بلکہ یہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کچھ دنوں قبل تاجروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کاسسٹم Collapse کرچکاہے، سسٹم کوٹھیک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں مزید نئے صوبے بنائے جائیں۔ پیپلزپارٹی ایک سیاسی جماعت ہے اوراگر اسے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر مخالفت کرنی تھی تووہ کھل کرکہتی لیکن جمہوریت کی علمبردارپیپلزپارٹی کا طریقہ کاراورطرزعمل ہمیشہ سے آمرانہ رہاہے۔ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹونے ایک وڈیرے کی حیثیت سے جورویہ اپنی پارٹی کے بانی ارکان کے ساتھ کیا، وہی آمرانہ رویہ بھٹو کانواسہ بلاول زرداری کررہا ہے۔ جب نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر ریفرنڈم کی باتیں شروع ہوئیں توبلاول زرداری نے کراچی میں ”میٹ دی پریس“ سے خطاب کرتے ہوئے کھلی دھمکی دی کہ اگرسندھ میں صوبے بنائے گئے تو کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اورٹنڈوالہ یار میں خون کی ندیاں بہہ جائیں گی۔ اس دھمکی آمیز بیان سے بلاول زرداری کی مہاجردشمنی کھل کرسامنے آگئی ہے۔ میں سوال کرتاہوں کہ سندھ کے ان شہروں میں کس کے خون کی ندیاں بہیں گی؟ کس کے گلے کاٹے جائیں گے؟ بلاول زرداری کا دھمکی آمیزبیان مہاجروں سے نفرت، عصبیت  اورعداوت کااظہارہے۔ مہاجروں سے پیپلزپارٹی کی یہ نفرت وعداوت آج سے نہیں بلکہ شروع سے ہے۔ اپنی اسی پالیسی کے تحت پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹونے 1973ء میں اپنے کزن ممتازعلی بھٹوکوسندھ کاوزیراعلیٰ بنایا جس کے ذریعے پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں اردو زبان کے خلاف لسانی بل پیش کیا اوراس کی آڑ میں سندھ میں لسانی فساد برپا کیا، اندرون سندھ کے شہروں میں مہاجروں کا قتل کیا گیا، ان کی املاک پر حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں اندرون سندھ سے مہاجروں کوکراچی اورحیدرآباد کی طرف دوسری ہجرت کرنی پڑی۔ بھٹوکی بیٹی بینظیربھٹوکے دور میں بھی 1989ء میں اندرون سندھ مہاجروں کی املاک پر حملے کئے گئے جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندانوں کو اندرون سندھ سے کراچی نقل مکانی کرنی پڑی۔ آج بینظیربھٹوکا بیٹا بھی سندھ کے شہروں میں مہاجروں کا خون بہانے کی دھمکی دے رہاہے۔ میں سوال کرتا ہوں کہ کیا  ملک میں نئے صوبے بنانے کااعلان مہاجروں نے کیاہے؟ کیاریفرنڈم کرانے کااعلان مہاجروں نے کیاہے جومہاجروں کا خون بہانے کی دھمکی دی جارہی ہے؟ مہاجرعوام بلاول زرداری کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ میں مہاجروں سے کہتاہوں کہ وہ بلاول کی ان دھمکیوں کامقابلہ کرنے اوراپنادفاع کرنے کے لئے تیاری کرلیں،ہم بھی دیکھتے ہیں کہ زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے۔ 
 بلاول زرداری ا ورپیپلزپارٹی کے جورہنمانئے صوبوں کے قیام اورسندھ کی تقسیم پر کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں مہاجروں کاخون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں وہ کان کھول کرسن لیں کہ سندھ کی تقسیم کی بنیاد پیپلزپارٹی کے بانی اوربلاول زرداری کے نانا ذوالفقارعلی بھٹونے رکھی تھی، جب انہوں نے 1972ء میں تعلیمی اداروں میں داخلوں اور سرکاری ملازمتوں کے لئے سندھ میں دیہی اورشہری کی بنیاد پر دس سال کے لئے کوٹہ سسٹم نافذ کیا، جس کے تحت دیہی سندھ کے لئے 60 فیصد اورشہری سندھ کے لئے 40 فیصد کوٹہ رکھا گیا،اس کوٹہ سسٹم کو 1973ء کے آئین میں بھی برقراررکھا، یہ دس سال کے لئے تھا لیکن آج 53 سال گزرجانے کے باوجود یہ کوٹہ سسٹم آج بھی نافذ ہے۔اسی غیرمنصفانہ کوٹہ سسٹم کی وجہ سے مہاجروں کو تمام تراہلیت اور قابلیت کے باوجود محروم رکھا گیا، توسندھ کی تقسیم الطاف حسین نے نہیں بھٹونے کی، اب اگر اربا ب اختیار پورے ملک میں صوبے بناناچاہتے ہیں،سندھ میں بھی صوبہ بناناچاہتے ہیں اور اس تقسیم کوعملی شکل دے رہے ہیں تو بلاول زرداری اورپیپلزپارٹی مہاجروں کاخون بہانے کی دھمکیاں کیوں دے رہے ہیں؟ مہاجر ان گیدڑبھپکیوں میں نہیں آئیں گے۔
یہ میرامطالبہ نہیں تجزیہ ہے کہ اب ریفرنڈم بھی ہوگا اورنئے صوبے بھی بنیں گے۔بلاول کی دھمکیوں کے  بعد بلاول اورمحسن نقوی کی جوملاقات ہوئی ہے اس کے بعد بلاول کابھی سوفٹ ویئراپڈیٹ ہوگیا اور اب وہ کہہ رہے کہ ایک صوبہ بناؤیاایک ہزا ر صوبے بناؤمجھے کوئی غرض نہیں۔
میں فیلڈمارشل عاصم منیر اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے کہتاہوں کہ اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے کے معاملے پر مہاجروں کاخون بہانے کی دھمکیوں اوراشتعال انگیزیوں کانوٹس لیں اور مہاجروں کوتحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔ 

الطا ف حسین 
ٹک ٹاک پر 498ویں فکری نشست سے خطاب
20 نومبر 2026ء


11/22/2026 9:00:55 AM