Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
لانڈھی میں ایم کیوایم کے یوسی آفس پر مسلح حقیقی دہشت گردوں کا حملہ، بلدیاتی نمائندوں، کارکنوں اور خواتین پر تشدد
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی میں ایم کیوایم کے یوسی آفس پرمسلح حقیقی دہشت گردوں کے حملے اوربلدیاتی نمائندوں، کارکنوں اور خواتین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمعرات کی شام لانڈھی چارنمبرکے علاقے میں واقع یوسی 16کے دفترمیں ایم کیوایم کے نومنتخب یوسی چیئرمین شیرازغوری، کونسلر محمداکرم اور مرد و خواتین کارکنان اپنے تنظیمی کام میں مصروف تھے کہ 20سے 25مسلح حقیقی دہشت گردوں نے دفتر پرحملہ کردیا، دہشت گردوں نے یوسی چیئرمین شیرازغوری، کونسلر محمداکرم اورکارکن عدیل کوتشدد کا نشانہ بنایا، جب خواتین کارکنان انہیں بچانے کیلئے 
Read More    Posted on: 14 Apr 2016
کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس اوررینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں جمعرات کی صبح رینجرزنے نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع اشرف کمپاؤنڈ میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کے گھروں پر چھاپے مارے اوریونٹ کمیٹی ممبرقیصرحسین کے بھائی اسد حسین اور ہمدردوں نعیم، سلطان عمر،گارڈن کے یوسی چیئرمین محمدرئیس کے بھائی کمال اورفیصل، لیاری یوسی 32کے کارکن سیدارشدعلی زیدی کے بھائی سید امجدعلی زیدی اورنارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 25کے کارکن اسماعیل قریشی کوگھروں سے گرفتارکرلیا۔ رینجرزنے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب لانڈھی کے 
Read More    Posted on: 14 Apr 2016
پاکستان میں مقیم مہاجر کشمیریوں کو حق رائے دہی سے بھی محروم کردیا گیا ہے ، طاہر کھوکھر
آزادکشمیراسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر نے کہاہے کہ عوام کو انصاف فراہم کرنیو الاکوئی نہیں ہے، جس کی وجہ سے عوام میں جوشدیداحساس محرومی پھیل رہاہے ۔حکمراں طبقہ کواس کاکوئی احساس نہیں ہے
Read More    Posted on: 14 Apr 2016
حیدر آباد میں 100سال پرانے کالی موری کالج کو یورنیورسٹی کا درجہ دینے کی پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر سندھ اسمبلی سے منظور

حق پرست رکن صو بائی اسمبلی انجینئر صا بر حسین قائم خانی کی جانب سے حیدر آباد میں 100سال پرانے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کالی موری کو یورنیورسٹی کا درجہ دینے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر صا بر حسین قائم خانی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا 
Read More    Posted on: 14 Apr 2016
ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کہ سابق آرگنائزر جیند فہمی کی ذوجہ کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کہ سابق آرگنائزر جیند فہمی کی ذوجہ کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

Read More    Posted on: 14 Apr 2016
عوام وکارکنان جنید فہیمی کی ذوجہ کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کہ سابق آرگنائزر جیند فہمی کی ذوجہ کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے 
Read More    Posted on: 14 Apr 2016
ایم کیو ایم حید رآبا د سیکٹر جی کے جو ائنٹ سیکٹر انچارج عمران بشیر کو سادہ لبا س اہلکا رو ں نے لطیف آبا د پو نے پا نچ سے گرفتار کر لیا گیا
متحد ہ قومی مو ومنٹ کی را بطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حید رآبا د زون سیکٹر جی کے جو ائنٹ سیکٹرانچارج عمران بشیر کی گر فتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عمران بشیر ایک شریف آدمی ہے ان کے خلا ف کو ئی مقدمہ نہیں ہے اور وہ ایک سیا سی کا رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریا ں انجام دے رہے تھے کہ سادہ لبا س اہلکا رو ں نے آج گھر جا تے ہو ئے لطیف آبا د پو نے پا نچ الحمد لیبا ٹر ی کے نزدیک سے سادہ لبا س اہلکا ر وں نے گر فتار کر لیا 
Read More    Posted on: 14 Apr 2016
وحید الزماں چا ئنا کٹنگ کے با دشاہ وسیم آفتاب کے زیر سا یہ اے پی ایم ایس اوکا زمینی خدا بن بیٹھا تھا، چیئرمین اے پی ایم ایس او سرفراز احمد صدیقی
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہم کسی بھی قسم کے حربوں میں آکر اپنی وفاداریاں تبدیل نہیں کریں گے ، اے پی ایم ایس او اپنے مشن اور مقصد سے کسی طور پر پیچھے نہیں ہٹے گی اور ہم مرتے دم تک بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وفاداری نبھائیں گے
Read More    Posted on: 13 Apr 2016
جراتمندانہ پریس کانفرنس پر اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کوقائدتحریک الطاف حسین کازبردست خراج تحسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جراتمندانہ پریس کانفرنس پر ’’ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘ کے چیئرمین سرفرازاحمد اور مرکزی کمیٹی کے ارکان کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ موجودہ اعصاب شکن حالات میں جہاں ملک کی طاقتورترین طاقتیں ایم کیوایم کوختم کرنے کے درپے ہوں، آئین وقانون کاکھلا مذاق اڑایا جارہاہے، ایم کیوایم کے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے،ایم کیو ایم کے انتہائی صاف وشفاف اورایماندار رہنماؤں، کارکنوں ،ٹاؤن آرگنائزر، یوسی آرگنائزر کوگرفتارکیاجارہاہے، انہیں بغیرکسی الزام کے 90 دن کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیاجارہاہے،سینکڑوں ساتھی سرکاری حراست میں تشددکے دوران موت کے منہ میں جاچکے ہیں،کوئی مظلوموں کی داد رسی کرنے والا نہیں،

Read More    Posted on: 13 Apr 2016
ممتازعالم دین اور جامعہ ستاریہ کے ناظم شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد ادریس سلفی کے انتقال پرر ابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ممتا عالم دین اور جامعہ ستاریہ کے ناظم شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد ادریس سلفی کے انتقال پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہا رکیا ہے
Read More    Posted on: 13 Apr 2016

Urdu News Archive