Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
حق پرست رکن قومی اسمبلی طا ہرہ آصف پرحملہ ایک مرتبہ پھر پنجاب میں قائد تحریک الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی کو دبانے کی سازش ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر باطل قوتیں پنجاب کے عوام میں ایم کیوا یم کی مقبولیت اور حق پرستی کے بڑھتے ہوئے پیغا م سے خوفزدہ ہوگئی ہیں،دن دھاڑے ایم کیوا یم کی خاتون رکن قومی اسمبلی طا ہرہ آصف پر دہشتگردوں کی فائرنگ پنجاب میں قائد تحریک الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی کو دبانے اور ایم کیوایم کے کارکنان کو خوفزدہ کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔
Read More    Posted on: 19 Jun 2014
اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کوزندگی دے اورانہیں صحت کاملہ عطاکرے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی زندگی کے لئے دعاکریں
Read More    Posted on: 19 Jun 2014
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ارکان رابطہ کمیٹی کی حق پرست اراکین قومی اسمبلی اور سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ میں ڈ اکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین ودیگرسے ملاقات
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،ارکان افتخار اکبر رندھاوا اور خالد سلطان نے حق پرست اراکین قومی اسمبلی اورایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر واراکین کے ہمراہ پاکستان تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ جا کر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین و دیگر سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے پنجاب پولیس کے لاہور میں منہاج القرآن کے دفتر میں توڑ پھوڑ، کارکنان کے ساتھ وحشیانہ سلوک اورکارکنان کو بے دردی سے شہید کئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔
Read More    Posted on: 19 Jun 2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 19جون یوم سیاہ کے طورپرمنایاگیا
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سال گذشتہ کی طرح امسال بھی 19جون یوم سیاہ کے طورپرمنایاگیااس سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو سمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے دفاتر پرسیاہ پرچم لہرائے گئے اورکارکنان نے بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھی جبکہ 19، جون1992ء کے شہداء کی 22ویں برسی سلسلے میں بعدنمازظہرایم کیوایم کے تمام صوبائی ، ڈسٹرکٹس اورزونل دفاترمیں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے اورتمام شہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا۔
Read More    Posted on: 19 Jun 2014
انیس جون 1992ء کا دن تاریخ کا سیاہ باب ہے جسے کبھی بُھلایانہیں کیا جاسکتا،جناب الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے 19جون 1992ء کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ جس تحریک میں جانثار ،وفادار اوربہادرکارکنان کالہوشامل ہواسے کامیابی سے ہمکنار ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ 19جون 1992ء کے شہداء کی 22برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی سازشیں کرنے والے آج خود راندہ درگاہ ہیں
Read More    Posted on: 19 Jun 2014
کارکنان و عوام علماء کمیٹی کے رکن مولانا فیر وز الدین رحمانی کے صاحبزاد ے شاہ حسین الدین رحمانی ایم کیو ایم کے سابق حق پرست نائب ناظم سائٹ ٹاؤن اور ایم کیو ایم کے سینئر کارکن بادشاہ خان شہید کے صاحبزادے ہمایوں خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کر یں ،الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے رکن مولانا فیر وز الدین رحمانی کے صاحبزاد ے شاہ حسین الدین رحمانی کی ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے
Read More    Posted on: 19 Jun 2014
رکن اسمبلی طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملے میں مذہبی انتہاء پسند عناصر ملوث ہیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دین اسلام ، بھلائی، امن ، محبت، پیار اور سلامتی کامذہب ہے اور دین اسلام میں غیرمسلموں کی جان ومال اورعبادت گاہوں کے تحفظ کا حکم دیا گیا ہے ۔ انہوں نے ملت اسلامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خدارا!! فرقہ واریت کی بنیاد پر مسلمانوں کی تقسیم اورشیعہ سنی کی بنیاد پر ایک دوسرے کے قتل عام کا سلسلہ فی الفوربند کرانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شب نجی ٹیلی ویژن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔اپنے انٹرویو میں انہوں نے حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ
Read More    Posted on: 18 Jun 2014
عوام وکارکنان ایم کیو ایم کی خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی زندگی بچانے کیلئےخون کاعطیہ دیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کی خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی زندگی بچانے کے لئے خون کاعطیہ دیں۔ 
Read More    Posted on: 18 Jun 2014
ایم کیو ایم کی خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر لاہور میں قاتلانہ حملہ پر قائدتحریک الطاف حسین کااظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر لاہور میں قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ طاہرہ آصف کی زندگی کے لئے دعا کریں
Read More    Posted on: 18 Jun 2014
ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ آصف کے شوہر میاں آصف او ران کی صاحبزادی سےالطاف حسین کی گفتگو،قاتلانہ حملہ کی مذمت کی
ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین نے بد ھ کی سہ پہر ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ آصف کے شوہر میاںآصف او ران کی صاحبزادی کو فون کر کے محترمہ طاہر ہ آصف پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ میاںآصف سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ اس المناک واقعہ پر مجھے ذاتی طور پر سخت صدمہ پہنچا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ محترمہ طاہر ہ آصف کو زندگی اور صحت کاملہ عطا فرمائے ۔
Read More    Posted on: 18 Jun 2014

Urdu News Archive