Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑ کر ایم کیوایم نے حب الوطنی کا حق ادا کردیا گیا ہے ، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے جناح پارک میں منعقد ہونے والے فقید المثال اور تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے بڑے جلسہ سے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے اور مسلح افواج کے جوانوں کو سہارا اور حوصلہ میسر آئے گا ۔ 
Read More    Posted on: 06 Jul 2014
مسلح افواج دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں تنہا نہیں، پوری قوم کابچہ بچہ ان کے ساتھ ہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں تنہا نہیں بلکہ پوری قوم کابچہ بچہ ان کے ساتھ ہے اورقوم کی ماؤں، بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شب کراچی کے جناح پارک میں اتوارکومسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے ہونے والے جلسہ کی تیاریوں میں مصروف کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
Read More    Posted on: 05 Jul 2014
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کا جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نور حق کا دورہ
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مورخہ 6جولائی 2014ء بروز اتوارکو مزار قائد سے متصل جناح ؒ پارک میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کے لئے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے علاوہ عمائدین شہر کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے
Read More    Posted on: 05 Jul 2014
جس طرح تحریک پاکستان کے دوران خواتین نے اپنا کردار ادا کیا ہے اسی طرح سے آج بھی ملک کو بچانے کے لئے قوم کی مائیں ،بہنیں ،بیٹیا ں مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔کشور زہرہ واراکین شعبہ خواتین
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج اور رکن قومی اسمبلی محترمہ کشور زہرہ واراکین کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک جس نازک وقت اور بدترین حالات سے دوچار ہے اس لئے ہماری پاک فوج ملک کی اساس اورنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے ۔
Read More    Posted on: 05 Jul 2014
ایم کیو ایم کے تحت 6جولائی کو ہونے والے جلسے کے انتظامات اپنے عروج پر ہیں

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 6جولائی کو پاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے عظیم الشان جلسے کی تیاریاں ذ ور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے ایم کیو ایم کے شعبہ برائے خصوصی افراد PWD Wingکے خصوصی و معذور کارکنان کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ہائی ایس وین کا تحفہ دیا ہے ۔شعبہ خصوصی افراد کو خصوصی گاڑی دینے کی تقریب قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار سے متصل جناح پارک میں منعقد ہوئی
Read More    Posted on: 05 Jul 2014
بین الاقوامی جریدے نیوز ویک آئندہ شمارے میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا خصوصی انٹرویوشائع کررہا ہے
معروف بین الاقوامی جریدے نیوز ویک نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو \"The Right Man\" قراردیتے ہوئے کہاہے کہ جناب الطاف حسین جو کہتے ہیں پاکستان کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔ نیوز ویک اپنے آئندہ شمارے میں جناب الطاف حسین کا خصوصی انٹرویو بھی شائع کررہا ہے اور جناب الطاف حسین کی تازہ ترین تصویر بھی \"The Right Man\" کے ٹائٹل کے ساتھ سرورق پر شائع کررہا ہے ۔
یہ خصوصی انٹرویو نیوز ویک پاکستان کی ایڈیٹر محترمہ بے نظیرشاہ نے کیا ہے اور اس کا متن نیوز ویک پاکستان ، انڈیا اور ایشیا کے ساتھ ساتھ اس جریدہ کے دیگر بین الاقوامی ایڈیشنز میں بھی شائع کیا جائے گا۔ یہ جریدہ پیر کو پاکستان میں دستیاب ہوگا۔

Read More    Posted on: 05 Jul 2014
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین 6جولائی کو جناح پارک کراچی میں پاک فوج سے ’’اظہار یکجہتی ‘‘ کیلئے منعقد ہونے والے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ سے تاریخ ساز ٹیلی فونک خطاب کریں گے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین 6جولائی اتوار کو مزار قائد کے سامنے واقع جناح پارک میں پاک فوج سے’’ اظہار یکجہتی ‘‘کیلئے منعقد ہونے والے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑ ے جلسہ سے تاریخ ساز ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ جلسہ کے سلسلے میں جناح پارک میں ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان تیاریوں اور انتظامات میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں تشکیل دی گئیں مختلف کمیٹیوں کے عہدیداران اپنی اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں
Read More    Posted on: 05 Jul 2014
کل کا جلسہ ملک سے انتہا پسندی اوردہشتگردی کے خلاف جدو جہد کا آ غاز ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کی جانب سے کل پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کی تیاریا ں اب اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں 
Read More    Posted on: 05 Jul 2014
جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے 6 جولائی کو جناح پارک میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کا مظاہر ہ کرکے ثابت کردیں گے کہ الطاف حسین کے چاہنے والے ملکی سلامتی کے لئے ہر اوّل دستے کا کردا ر ادا کرتے رہیں گے ۔اشفا ق احمد منگی
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام بانی وقائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر پاکستان کی مسلح افواج سے سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں علی اکبر شاہ گوٹھ ابراہیم حیدری سیکٹرمیں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
Read More    Posted on: 05 Jul 2014
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والا جلسہ دہشت گردی کے عفریت کو بہا لے جائے گا، اراکین سینیٹ ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سینیٹ نے کہا ہے کہ 6جولائی اتوار کوجناح پارک کراچی میں ایم کیوایم کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والا جلسہ دہشت گردی کے عفریت کو بہا لے جائے گاجبکہ جلسہ میں شامل ہونے والے لاکھوں عوام وطن کی حفاظت کرنے والے بہادر ، نڈر ، بے باک اور حوصلہ مندپاک فوج کے جوانوں کاعملی طور پر دست بازو بنیں گے ۔
Read More    Posted on: 05 Jul 2014

Urdu News Archive