Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں مزید تین اراکین کا اضافہ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں مزید تین اراکین کا اضافہ کیا گیا ہے رابطہ کمیٹی کے نئے اراکین میں کنور نوید جمیل ،سلیم تاجک اور عادل خان شامل ہیں ۔یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کر دی ہے ۔
Read More    Posted on: 17 Oct 2015
مجھے جناب الطاف حسین کی قیاد ت پر مکمل اعتماد ہے، میرا ایم کیوایم سے کوئی اختلافات نہیں ہے اور نہ، میں ایم کیوایم چھوڑ رہا ہوں، رشید گوڈیل
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں سابق پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نے کہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کے بعد نبیل گبول سمیت بعض سیاسی جماعتوں کے ضمیر فروش افراد نے جو الزامات عائد کئے وہ سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں اور ایم کیوایم کے خلاف جاری سازشوں کا حصہ ہیں تاکہ ایم کیوایم کو سیاسی طور پر الزامات کی زد میں رکھا جائے اور ہر واقعہ کا الزام ایم کیوایم کے سر تھوپ کر اس کی تصویر دنیا بھر میں خراب کی جاسکے ۔
وڈیو
Read More    Posted on: 16 Oct 2015
ایم کیوایم کی جانب سے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا

متحدہ قومی قومی مو ومنٹ کی جانب سے محرم الحرام میں فر قہ وارانہ ہم آہنگی کے فر وغ کیلئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے
Read More    Posted on: 16 Oct 2015
بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ میں بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد
بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اورنگی ٹاؤن سے بلدیاتی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدواران کا عوام سے تعارف کرایا گیا ۔کارنر میٹنگ میں نوجوانوں ، بزرگوں ،خواتین سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اوربلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ 
Read More    Posted on: 16 Oct 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی متعصبانہ اور شاؤنسٹ پالیسی کیخلاف کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام نجی ٹی وی چینل (اے آروائی)متعصبانہ اور شاؤنسٹ پالیسی کے خلاف کراچی سمیت ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے گئے،احتجاجی مظاہروں میں خواتین،بزرگ،بچوں،بچیوں اورنوجوانوں نے مجموعی طورپرلاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔کراچی میں(ARY)اے آروائی کے دفترواقع مدینہ مال نزد فوارہ چو ک پرمرکزی مظاہرہ کیاگیا،کراچی میںARY دفتر کے باہرہونیو الے احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا ،رکن رابطہ کمیٹی محمدحسین،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج وسیم اختراوررکن سندھ اسمبلی سیدفیصل سبزواری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر
Pictures of Protest in Karachi Hyderabad 
Read More    Posted on: 16 Oct 2015
ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کا رابطہ کمیٹی کے سابق رکن قمر منصورسے ٹیلی فون پر رابطہ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آج رابطہ کمیٹی کے سابق رکن قمر منصورسے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ جناب الطا ف حسین نے قمر منصور کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی تنظیمی خدمات کو سراہایا ۔جناب الطاف حسین نے قمر منصور سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے گھر کو قربانیوں کیلئے چن لیا ہے ، میں 1992ء سے دیکھ رہا ہوں کہ آپ کے گھرانے نے کتنی قربانیاں دیں ہیں ، میرا یقین ہے کہ انشاء اللہ سب اچھا ہوگا ، یہ محرم کا مہینہ ہے آج آپ کا پورا خاندان جو قربانیاں دے رہا ہے اللہ تعالیٰ اس کی لاج رکھے گا ۔ 
Read More    Posted on: 16 Oct 2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام متعصبانہ رویئے اور جانبدارانہ پالیسیوں کے خلاف آج شام 6بجے اے آر وائی کے دفتر مدینہ مال کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ جاری
Read More    Posted on: 16 Oct 2015
متعصبانہ طرز عمل پر ایم کیوایم کی جانب سے اے آروائی نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اے آروائی نیوزچینل کی جانب سے ایم کیوایم کی خبروں،پریس کانفرنسوں ، جلسے جلوسوں اورسرگرمیوں کابائیکاٹ کرنے اورایم کیوایم کے خلاف زہریلی ، جھوٹی اوربے بنیادخبریں نشرکرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔
Read More    Posted on: 16 Oct 2015
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے رکن محمداشفاق کے چھوٹے بھائی محمدندیم کے انتقال پرقائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سابق رکن رابطہ کمیٹی اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے رکن محمداشفاق کے چھوٹے بھائی محمدندیم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ محمدندیم کافی عرصہ سے معدے کے کینسرکے عارضہ میں مبتلاتھے اورکئی دنوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ 
Read More    Posted on: 16 Oct 2015
بیشترپرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے ایم کیوایم کے ساتھ کی جانے والی متعصبانہ، نفرت انگیز،شاؤنسٹ پالیسی قابل مذمت ہے ۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکے مالکان ودیگراعلیٰ حکام کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ پیمرااورلاہورہائی کورٹ نے میرے خطابات کی لائیو کوریج ، بیانات ،تصویر اورنام نشرکرنے پرپابندی لگائی ہے لیکن ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں کی رپورٹس نشراور شائع کرنے ، رابطہ کمیٹی ،ایم این ایز ،ایم پی ایزکی پریس کانفرنس ،بیانات اورسرگرمیاں شائع کرنے پر پابندی نہیں لگائی لیکن پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے بیشتر ادارے ایم کیوایم کے انتہائی سینئررہنماؤں کی پریس کانفرنس نہیں دکھاتے لہٰذامیں ایم کیوایم کے ساتھ کی جانے والی اس متعصبانہ، نفرت انگیز،شاؤنسٹ پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان اورکارکنوں سے کہتاہوں کہ وہ آئین اورقانون کی جانب سے دیئے گئے آزادی اظہارکے حق کے تحت اپنی بات کوپاکستان کے ایک سرے سے دوسرے تک پہنچانے کے لئے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کاسہارالیں۔ 
Read More    Posted on: 16 Oct 2015

Urdu News Archive