Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کل بروزہفتہ یوم شہدا کے موقع پراہم خطاب کریںگے
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ تحریکی جدوجہدمیں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل بروز ہفتہ یوم شہدا انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجائے گا۔ ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین یوم شہدا کے موقع پراہم خطاب کریںگے
Read More    Posted on: 08 Dec 2023
8، فروری کے انتخابات میں آزاد امیدوار کھڑے کئے جائیں گے ۔مصطفےٰ عزیزآبادی ،کنوینرایم کیوایم خواہشمند امیدواروں کے لئے فارم بھی جاری کردیاگیا
متحدہ قومی موومنٹ نے اعلان کیاہے کہ پاکستان میں8، فروری2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کھڑے کئے جائیںگے۔اس سلسلے میں ایم کیوایم نے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند وفاپرست کارکنان اور عوام سے کوائف طلب کرلیے ہیں اوراس سلسلے میں ایک فارم بھی جاری کردیا ہے
Read More    Posted on: 08 Dec 2023
ایم کیوایم کے بانی جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کی 38ویں برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم کی 38ویں برسی آج نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ پاکستان کے مختلف شہروںاور اوورسیزمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اورانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔
Read More    Posted on: 05 Dec 2023
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی آرگنائزنگ کمیٹی اورچیپٹرزکمیٹیوں کو تحلیل کردیا گیا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی آرگنائزنگ کمیٹی اورچیپٹرز کمیٹیوں کو تحلیل کردیاہے۔اس بات کافیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلا س میں کیا گیا
Read More    Posted on: 03 Dec 2023
ایم کیوایم یوکے کے سینئر رکن یوسف قریشی کے بیٹے تیمور قریشی کو لندن میں سلاؤ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
ایم کیوایم برطانیہ کے سینئر رکن یوسف قریشی کے صاحبزادے تیمورقریشی کوآج لندن کے علاقے سلاؤ کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ تیمورقریشی گزشتہ دنوں ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ تیمورقریشی مرحوم کی نمازِ جنازہ سلاؤ کی جامع مسجد میں اداکی گئی جس کے بعد انہیں سلاؤ کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
Read More    Posted on: 01 Dec 2023
سینئربزرگ صحافی اجمل دہلوی صاحب نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آوازبلند کی۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے سینئر بزرگ صحافی،دانشورارو روزمانہ امن کراچی کے بانی اجمل دہلوی صاحب کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اجمل دہلوی صاحب نے روزنامہ امن کومظلوموںکاترجمان اخبار بنایا، ان کے اخبارکانعرہ '' جنگ سے نفرت امن سے محبت '' تھا۔جب ملک کاکوئی بھی روزنامہ ایم کیوایم کی خبریں شائع کرنے سے گریز کررہاتھاایسے وقت میں واحدروزنامہ امن ہی تھا
Read More    Posted on: 01 Dec 2023
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کاڈھائی گھنٹے طویل جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین گزشتہ دوروز سے دنیا بھرمیں موجود ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنوںکے طویل اجلاس کرکے ان سے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے اورامیدواروںکے ناموںکیلئے رائے طلب کررہے ہیں۔
Read More    Posted on: 29 Nov 2023
صحافی سیدہ نجم زہرا کو دی جانے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے صحافی اوریوٹیوبر سیدہ نجم زہرا کوقانون نافذ کرنے والے ادارے اور بہادرآبادٹولے کی جانب سے دھمکیاں دیے جانے کی شدیدمذمت کی ہے ۔انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیدہ نجم زہرانے آج اپنے وڈیولاگ میں تفصیل سے بتایاہے کہ کس طرح ان کے شوہر کو ہیڈکوارٹربلاکرانکے یوٹیوب چینل کوبندکرنے کاکہاگیا
Read More    Posted on: 27 Nov 2023
کراچی کے آر جے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں آر جے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے ہولناک واقعہ اوراس میں 11افراد کے جاں بحق اور 35 افراد کے جھلسنے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ اب تک سامنے آنے والے حقائق کے مطابق اس شاپنگ سینٹر میں کوئی ایمرجنسی یافائرایگزٹ نہیں تھا
Read More    Posted on: 26 Nov 2023
تحریک کیلئے آصف صدیقی مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے بزرگ کا رکن اور رابطہ کمیٹی کے سابق رکن آصف صدیقی مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف صدیقی بہت محنتی، ثابت قدم اوروفادارساتھی تھے، تحریک کیلئے ان کی بہت خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔
Read More    Posted on: 19 Nov 2023
News 71 to 80 of 12938

Urdu News Archive