ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ کے سلسلے کا مرکزی اجتماع ہفتہ 19 ستمبر 2026 ء کولندن میں ہوگا
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ کے سلسلے کامرکزی اجتماع ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ہفتہ 19 ستمبر 2026 ء کولندن میں ہوگا۔ اجتماع لندن کے علاقے ایجویئرکے سنگم بینکوئیٹنگ ہال واقع Sangam Banqueting Hall, 210 Burnt Oak Broadway, Edgware HA8 0AP میں ہوگا۔ پروگرام مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا۔ سالگرہ کے اجتماع کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی اورمختلف یوچیپٹرز کی کمیٹیوں کے ارکان اور کارکنان تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں۔ پروگرام کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی جانب سے لندن، برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ، لوٹن، برائٹن، انگلینڈ کے دیگرعلاقوں کے ساتھ ساتھ ویلز،اسکاٹ لینڈ اور ناردرن آئرلینڈ سمیت یوکے کے دیگرعلاقوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دعوت نامے جاری کئے جارہے ہیں۔
ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پروگرام میں شرکت کے لئے دعوت عام ہے لہٰذا شرکت کے خواہشمند افراد دعوت نامے کے حصول کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے فون نمبر 020 89527300 یا واٹس نمبر +447908510556 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭