Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کو کسی بھی قیمت پر مکہ معاہدے کے تحت ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔ الطاف حسین


 پاکستان کو کسی بھی قیمت پر مکہ معاہدے کے تحت ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔ الطاف حسین
 Posted on: 9/11/2026

پاکستان کو کسی بھی قیمت پر مکہ معاہدے کے تحت ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔ الطاف حسین

میں ملکی اوربین الاقوامی حالات سے آپ کو آگاہ کرتارہا ہوں، امریکہ اور اسرائیل کے ایران پرحملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اورایران کی جانب سے بھی جوابی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ واللہ عالم باالصواب، تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ یمنی حوثیوں کی جانب سے تواتر کے ساتھ سعودی عرب پر حملے کیے گئے ہیں جن میں جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں، ان حملوں کے بعد سعودی عرب نے پاکستان سے رابطہ کیاکہ یمنی حوثیوں کی جانب سے ہمارے ملک پر حملے کیے جارہے ہیں، سعودی عرب، ترکیہ اورپاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوچکا ہے اوراس معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں کسی بھی ملک پر حملہ تینوں ملکوں پر حملہ تصورکیاجائے گااور یہ ممالک دفاعی حکمت عملی کے تحت ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ تاحال ایسی کوئی خبرنہیں آئی کہ یمنی حوثیوں پر ترکیہ یا پاکستان کی جانب سے جوابی حملے کیے گئے ہوں۔ خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حکومت پاکستان نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ آپ حوثی باغیوں کی مدد کرنا بند کردیں ورنہ۔۔۔۔؟
تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ حوثی باغیوں نے قریبی بندرگاہ پر بھی قبضہ کرلیا ہے اور اگر وہ سمندر تک پہنچ گئے اور  حوثی باغیوں نے Red Seaآنے والے جہازوں کو روکنا شروع کردیاتو پھراس سوال کاجنم لینا فطری ہے کہ دنیا حوثی باغیوں اورایران کے خلاف کیااقدام کرے گی؟
میں اپنے سیاسی تجربے کی بنیاد پر پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، پاکستا ن کو ایسی کوئی کارروائی نہیں کرنی چاہیے جوبالواسطہ یابلاواسطہ ایران کے خلاف ہو۔ آپ اپنے دوست دشمن تبدیل کرسکتے ہو لیکن پڑوسی ممالک تبدیل نہیں کرسکتے لہٰذا پاکستان کو کسی بھی قیمت پر مکہ معاہدے کے تحت ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔ اگرپاکستان نے ایسا عمل کیاتو یہ عمل وقتی طورپر امریکہ،اسرائیل اورسعودی عرب کو خوش کرسکتا ہے مگربعد میں اس کے نتائج پاکستان کیلئے انتہائی بھیانک برآمد ہوسکتے ہیں۔ تمام پاکستانیوں کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے اورملک وبیرون ملک مقیم سب کو مل کرآواز اٹھانی چاہیے کہ ایسے کسی بھی عمل سے مستقبل میں پاکستان کیلئے بہت بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ 

الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 467ویں ہنگامی فکری نشست سے خطاب
10، ستمبر2026ء


9/13/2026 4:17:52 AM