Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بدقسمتی سے پاکستان میں گزشتہ 79برسوں میں بالواسطہ یابلاواسطہ فوج کی مداخلت رہی ہے اوراب یہ مداخلت ایک رجیم کی شکل اختیار کرچکی ہے


بدقسمتی سے پاکستان میں گزشتہ 79برسوں میں بالواسطہ یابلاواسطہ فوج کی مداخلت رہی ہے اوراب یہ مداخلت ایک رجیم کی شکل اختیار کرچکی ہے
 Posted on: 9/13/2026

فوج ہرملک کے لئے نہایت اہم ادارہ ہوتاہے، ہرملک کے دفاع کے لئے فوج لازمی جز و ہے، فوج اگرملک کی سرحدوں کے دفاع پر توجہ مرکوزرکھے اوراسی کے لئے اپنی طاقت، اپنے وسائل اورتوانائی صرف کرے تو ملک کے عوام بھی فوج کااحترام کرتے ہیں،اس کی عزت کرتے ہیں لیکن اگرکسی ملک کی فوج اپنے آئینی دائرے سے نکل کرملک کے دیگرامورمیں مداخلت کرنے لگے توایسی صورت میں فوج کی غلط پالیسیوں اوربعض اقدامات کی وجہ سے عوام کواس سے شکایات پیداہوتی ہیں۔
بدقسمتی سے پاکستان میں گزشتہ 79برسوں میں بالواسطہ یابلاواسطہ فوج کی مداخلت رہی ہے اوراب یہ مداخلت ایک رجیم کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ پاکستان میں ماضی میں عوام فوج کابہت احترام کرتے تھے لیکن فوج کی غلط پالیسیوں اورجبروستم کے اقدامات کی وجہ سے آج عوام میں فوج کااحترام اورقبولیت تیزی سے گررہی ہے،بلوچستان ہی نہیں بلکہ سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب، آزادکشمیراورگلگت  بلتستان سمیت ملک کے ہرعلاقے میں لوگ فوج پر تنقید کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ہرجگہ لوگ فوج سے نالاں نظرآتے ہیں۔یہ خلق ِخدا کی آواز ہے، فوج کے اعلیٰ حکام کوخداکی مخلوق کی آواز کوسننا چاہیے اور سوچنا چاہیے کہ اگر آج لوگوں کے دلوں میں فوج کے لئے قبولیت کم ہورہی ہے تواس کی وجہ کیاہے۔ 
بدقسمتی سے پاکستان میں انگریزوں کا وہی سسٹم چل رہاہے جوانگریزوں نے برصغیرکواپنی کالونی بنا نے کے لئے فوج کی طاقت کے ذریعے یہاں نافذ کیا اور عوام کوطاقت اورجبرکے ذریعے دبایا، پاکستان میں بھی عوام کودبانے کے لئے وہی مائنڈسیٹ کام کررہاہے اوروہی ہتھکنڈے اختیارکئے جارہے ہیں۔ 
میرایہی کہناہے کہ طاقت کوخدا کاعطیہ سمجھو، طاقت حاصل کرکے خود کوزمین پر خدا نہ سمجھو۔ 
میں فوج کے اعلیٰ حکام سے یہی کہوں گاکہ عوام پر ظلم بند کیا جائے،عمران خان سمیت جیلوں میں قید تمام سیاسی رہنماؤں کورہا کیا جائے، عمران خان اورمجھ سمیت جن سیاسی رہنماؤں پر غیرآئینی و غیرقانونی پابندیاں عائد ہیں وہ ختم کی جائیں، فوج اپنے آئینی دائرے میں رہے، ہم فوج کوسیلوٹ کریں گے، اس کی عزت کریں گے کیونکہ ہمارافوج سے کوئی جھگڑانہیں ہے، ہماری شکایات ہیں کیونکہ ہم پر بہت ظلم ہواہے، ہم ان شکایات اورزیادتیوں کا ازالہ چاہتے ہیں۔ 
حکمرانوں کوسوچنا ہوگا کہ آج عوام پیٹرول، ڈیزل کی روزبروزبڑھتی ہوئی قیمتوں، بجلی، گیس، پانی جیسی بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشان ہیں، بیروزگاری ہے، عوام کودووقت کی روٹی میسرنہیں ہے، وہ غربت وتنگدستی اورفاقہ کشی کا شکارہیں۔ حکمرانوں کواپنی عیاشیاں ختم کرکے عوام کی سہولتیں فراہم کرنے اوران کے مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔ 

 الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 469  ویں فکری نشست سے خطاب 
12  ستمبر 2026ء


9/15/2026 12:11:49 PM