Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل نمائندہ وفد کا جناح ٹرمینل کا دورہ پی آئی اے کے احتجاجی مظاہرین سے ملاقات اور یکجہتی کااظہار کیا


متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی کے ایک نمائندہ وفد نے پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ ، تشدد اور شیلنگ کے واقعہ کے فوری بعد جناح ٹرمینل کا دورہ کیا اور پرامن احتجاجی مظاہرین سے یکجہتی کااظہار کیا ۔
Read More    Posted on: 02 Feb 2016
جناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کی لندن میں جاری منی لانڈرنگ کے الزام کی تفتیش کے سلسلے میں ضمانت منسوخ ہونے اورپولیس اسٹیشن جانے کی پابندی ختم ہونے کی خبرسے پاکستان سمیت دنیابھرمیں موجود جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اورٹی وی پراس حوالے سے خبر نشر ہوتے ہی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اور نائن زیرو پر ملک بھر سے کارکنان اور عوام کی جانب سے تہنیتی پیغامات ، دعاؤں اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا
Read More    Posted on: 02 Feb 2016
ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا ٹاؤن یوسی 32عزیز آباد نمبر 2کے رہائشی جواد نامی شخص کا ایم کیوایم سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے ، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا ٹاؤن یوسی 32عزیز آباد نمبر 2کے رہائشی جواد نامی شخص سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ 
Read More    Posted on: 02 Feb 2016
کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین پر پولیس اوررینجرزکی وحشیانہ فائرنگ اورلاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کراچی میں اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے پرامن ملازمین پر پولیس اوررینجرزکی وحشیانہ فائرنگ اورلاٹھی چارج کی شدیدمذمت کی ہے اورفائرنگ کے واقعہ میں دوملازمین کی شہادت اورکئی ملازمین کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے 
Read More    Posted on: 02 Feb 2016
کراچی جناح ٹرمینل پر پی آئی اے کے پرامن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ ، لاٹھی چارج ، شیلنگ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں پی آئی اے کے پرامن احتجاجی مظاہرین پر رینجرز ، پولیس اور انتظامیہ کی فائرنگ ، لاٹھی چارج ، شیلنگ اور تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی کی ہلاکت اور متعدد ملازمین اورصحافیوں کے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پی آئی اے کے ملازمین پر لاٹھی چارج جمہوری دورِ حکومت میں آمریت کی بد ترین مثال ہے اور حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ پی آئی اے ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے اپنی ہٹ دھرمی پر نہ صرف قائم ہے بلکہ ریاستی طاقت اورمشینری کے ذریعے پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کو دبانا چاہتی ہے ۔
Read More    Posted on: 02 Feb 2016
میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد نہ کرنے کے اعلان کی خوشی میں آج ایم کیوایم کی جانب سے یوم تشکر منایا جائے گا
میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ کئے جانے اور مناسب شواہد نہ ہونے کی بناء پر جناب الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں فردجرم عائدنہ کرنے کے اعلان کی خوشی میں آج بروزمنگل ایم کیوایم کی جانب سے یوم تشکر منایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھرمیں ایم کیوایم کے تمام زونوں اوراضلاع میں انفرادی اوراجتماعی اندازمیں شکرانے کے نوافل اداکئے جائیں گے اور اس کیس میں بھی قائد تحریک الطاف حسین کے سرخروہونے پر اللہ تعالیٰ کاشکراداکیاجائے گااوران کی درازی عمر اورتحریک کی کامیابی وکامرانی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ یوم تشکرکامرکزی اجتماع
Read More    Posted on: 02 Feb 2016
لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں قائد تحریک کی ضمانت منسوخ ہونے کی اطلاع کے بعد نائن زیرو پر جمع ہونے والے کارکنان سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ویڈیو لنک خطاب
آپ تمام لوگ ، بزرگ ،مائیں،بہنیں،بچے،بچیاں،یوتھ،تمام ونگز،ڈویژنز، Diffrent Departments، رابطہ کمیٹی کے اراکین لندن اور پاکستان ویب ٹی وی کمیٹی کے اراکین،وکلاء صاحبان خاص طور پر پاکستان سے آنیوالے بین الااقوامی شہرت کے حامل بیریسٹر ڈاکٹرفروغ نسیم اور بیریسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف اور ان سے دو ہاتھ آگے چلنے والے نوجوان Senetor From Birtian جو کارکنان سے سینیٹر بنے عادل غفار او ر ماہرین علم و سیاست In the Politics Of International and How to tacle the Ptoblems through the
Read More    Posted on: 01 Feb 2016
قائدتحریک الطاف حسین کی ضمانت کی منسوخی اورشرائط کے خاتمہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں جشن، خوشخبری ملتے ہی سیکریٹریٹ میں خوشی کی لہردوڑگئی،
پیرکی شام میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں جاری تفتیش کے سلسلے میں جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے سینئرار کان کی ضمانت کی منسوخی اور پولیس کی جانب سے عائد کردہ شرائط کے خاتمہ کی اطلاع جیسے ہی لندن میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ موصول ہوئی تواس خوشخبری کے ملتے ہی سیکریٹریٹ میں موجودتمام اراکین رابطہ کمیٹی اورکارکنوں میں خوشی کی لہردوڑگئی اورتمام ہی لوگوں نے ’’ نعرہ الطاف۔۔۔جئے الطاف ‘‘ کے زوردار نعرے لگا ئے اورگلے لگاکرایک دوسرے کومبارکباددی ۔ 
Read More    Posted on: 01 Feb 2016
میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت منسوخ کردی گئی ،برطانوی قانون کے تحت اب انہیں پولیس اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں
میٹروپولیٹن پولیس نے پیرکی شام ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کوانکے وکلاء کے ذریعے آگاہ کیاہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں جاری تفتیش کے سلسلے میں جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے سینئرار کان محمدانوراورطارق میرکی پولیس ضمانت منسوخ کردی گئی ہے لہٰذابرطانوی قانون کے تحت اس کامطلب یہ ہے کہ اب جناب الطاف حسین ،محمدانوراورطارق میر کو منی لانڈرنگ کے الزام میں جاری تفتیش کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں ہے
English Viewers
Read More    Posted on: 01 Feb 2016
لند ن میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں جناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ،ملک بھر میں کارکنان کا جشن
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین پر سے لندن میں جاری منی لاڈرنگ کیس میں جناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ ہونی کی خوشی میں کراچی، حیدرآباد ، میر پورخاص، سکھر ، خیر پور، لاہور، اسلام آباد ، فیصل آبادسمیت ملک بھر میں ایم کیوا یم کے تنظیمی دفاترمیں کارکنان کی جانب سے خوشیاں منائی گئیں اور جشن کا اہتمام کیا گیا جبکہ کارکنان اور عوام کی جانب سے جشن کا مرکزی اجتماع جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف ’’نائن زیرو‘‘ پر فقید المثال اور تاریخ ساز انداز میں منعقد کیا گیا
تصاویر
Read More    Posted on: 01 Feb 2016

Urdu News Archive