ایم کیوایم کی ریلی پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کے شرپسندعناصر کوگرفتارکیاجائے۔ الطاف حسین
ہم لڑناچاہتے بلکہ امن چاہتے ہیں، پی ٹی آئی والوں کو چاہیے کہ وہ الزام تراشیوں سے گریز کریں اورماحول کوخراب نہ کریں
لندن۔۔۔2، اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کراچی میں فائیواسٹارچورنگی پر ایم کیوایم کی ریلی پر پی ٹی آئی کے شرپسندعناصر کے حملے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ ہفتہ کی شب نارتھ ناظم آباداورلائنزایریا میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے بیک وقت خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے انتخابی جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے ایم کیوایم کے نہتے کارکنوں پرحملہ کیااورفائرنگ بھی کی جس سے ایم کیوایم کے دو کارکن زخمی بھی ہوئے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ان حملہ آوروں کوگرفتارکیاجائے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہم لڑناچاہتے بلکہ امن چاہتے ہیں، پی ٹی آئی والوں کو چاہیے کہ وہ الزام تراشیوں سے گریز کریں اورماحول کوخراب نہ کریں۔