Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
دہشت گردی کانشانہ بننے والے پولیوورکرز کے لواحقین سے زبانی ہمدردی کے بجائے پولیوورکزکوتحفظ فراہم کیاجائے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنی جانوں پر کھیل کر بچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلانے والے پولیوورکرز سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران کراچی میں مختلف واقعات میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 9 پولیوورکرزشہیدہوچکے ہیں۔
Read More    Posted on: 22 Jan 2014
یونیورسٹی روڈ پر کریکر حملے میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ہمدرد اور بلدیاتی انتخابات میں رضویہ 2سے ایم کیوایم کے نامزد امیدوار وجاہت حسین کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کردی گئی
گزشتہ روز یونیورسٹی رڈ پر کریکر حملے میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ہمدرد اور بلدیاتی انتخابات میں رضویہ 2سے ایم کیوایم کے نامزد امیدوار وجاہت حسین کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کردی گئی اور شہید کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ وجاہت حسین شہید کی نما زجنازہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عبا س رضوی ، عبد الحسیب ، سیف یار خان ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی حاجی انور ، افتخار احمد ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، سیکٹرز و یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
Read More    Posted on: 22 Jan 2014
ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون کے کارکن محمد فاروق اجمیری کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم ٹنڈوالہ یار زون کے کارکن محمد فاروق اجمیری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سواگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدرد ی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فر مائے اور سواگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا ء کرے ۔(آمین ) 
Read More    Posted on: 22 Jan 2014
کارکنان سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن جمن ابراہیم کی اہلیہ محترمہ اکبری جمن ،ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون کے کارکن محمد یوسف کی ہمشیرہ محترمہ صابرہ ،ایم کیوایم جام شورو زون کی یونٹ کمیٹی کے رکن نفیس کے والد محمد جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سواگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سواگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے ۔(آمین) 
Read More    Posted on: 22 Jan 2014
ایم کیوایم کے زیر اہتمام جشن عید میلا د النبی ؐ کے سلسلے میں 25جنوری ہفتہ کو بعد نماز عشاء جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں عظیم الشان ’’محفل ذکر مصطفے ؐ‘‘ منعقد ہوگی
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی 12ربیع اول جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان ’’محفل ذکر مصطفےٰؐ‘‘ منعقد ہوگی جس میں جید علمائے کرام ، مشائخ وعظام، ذاکرین سیرت طیبہ ﷺ پرروشنی ڈالیں گے جبکہ ملکی اور بین الاقوامی نعت خواں حضرات سرکار دو عالم ﷺکی شانِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے 
Read More    Posted on: 22 Jan 2014
عنقریب جلسہ عام انشاء اللہ مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے اہم سنگِ ثابت ہوگا ، یوسف شاہوانی
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام مختلف قومیتوں کے عوام کا جلسہ ’’آغاز انقلاب‘‘ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں عنقریب منعقد ہوگا اور جلسہ کی کامیابی کیلئے ایم کیوایم کے مختلف ونگز کی جانب سے عوامی رابطہ مہم اور عوامی اجتماعات کے انعقاد کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام ابراہیم حیدری میں الیاس گوٹھ یوسی2ریڑھی میں کارنر میٹنگ کی گئی جس میں مختلف قومیتوں کے نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے جلسہ ’’آغاز انقلاب ‘‘ کا زبردست خیرمقدم کیا اور اس میں بھر پور طریقے سے شرکت کرکے عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار کرانے کے عزم کااظہار کیا۔ 
Read More    Posted on: 22 Jan 2014
چارسدہ سر ڈھیری بازارمیں پولیس وین کے قریب بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چارسدہ میں سرڈھیری بازارمیں پولیس وین کے قریب بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے دھماکے کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکاروں کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے
Read More    Posted on: 22 Jan 2014
ایم کیوایم کے امیدوار سید وجاہت حسین نقوی کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی اور واسع جلیل کا کراچی کے مقامی اسپتال پہنچ گئے
ایم کیوایم ملیرکے ہمدرد اور بلدیاتی انتخابات میں رضویہ 2 سے ایم کیوایم کے امیدوار سید وجاہت حسین نقوی کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عبا س رضوی اور واسع جلیل کراچی کے مقامی اسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے شہید کے سو گواران لواحقین سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کرتے
Read More    Posted on: 21 Jan 2014
وزیر اعظم 24 گھنٹے کے اندر ٹی وی اور ریڈیو پر آکر قوم سے خطاب کریں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ بلوچستان کے شہرمستونگ میں زائرین سے بھری بس پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوربم دھماکہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کے ایصا ل ثواب کیلئے دعاکرتے ہوئے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت ک ااظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ طالبان اور ان کی حلیف دہشت گرد جماعتیں کئی دنوں سے بلاناغہ ملک بھر میں دھماکے کررہی ہیں جن میں پولیس اورفوج کے جوان اور افسران بھی شہید ہورہے ہیں اور معصوم بچے، بچیوں سمیت عام شہری بھی دہشت گردی کا نشانہ بنائے جارہے ہیں
Read More    Posted on: 21 Jan 2014
قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم سانحہ نوابشاہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، خالد مقبول صدیقی
گذشتہ دنوں نوابشاہ دولت پورکے قریب برائٹ فیچراکیڈمی اسکول وین کے خوفناک حادثے میں معصوم طلبہ وطالبات سمیت شہیدہونیوالے ٹیچر اوردیگرعملے کے افرادکی یاد میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب منعقدکی گئی اورشہداء کے غمزدہ لواحقین سے اظہاریکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئی اورشہداء کی تصاویر کے سامنے پھول اورگلدستے رکھیں گئے ۔ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر ہونیوالی دعائیہ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی واراکین رابطہ کمیٹی، اے پی ایم ایس اوکے چیئرمین ومرکزی کایینہ کے اراکین،حق پرست اراکین اسمبلی،سول سوسائٹی ،مختلف سماجی تنظیموں،این جی اوز،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی،وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال، معروف دانشور و ڈرامہ نگار محترمہ فاطمہ ثریابجیا، معروف گلوکارحسن جہانگیر، سلیم آفریدی ، امجد رانا،
Read More    Posted on: 21 Jan 2014

Urdu News Archive