Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

زیر حراست ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر سے منسوب میڈیا پر چلنے والی خبریں سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے


زیر حراست ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر سے منسوب میڈیا پر چلنے والی خبریں سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے
 Posted on: 7/26/2016
زیر حراست ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر سے منسوب میڈیا پر چلنے والی خبریں سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے
وسیم اختر پر مختلف الزامات کے اعتراضات ایم کیو ایم کو بدنام کرنے اور دیوار سے لگانے کی سوچی سمجھی سازش ہے، رابطہ کمیٹی
12 مئی کو پولیس کو کام کرنے سے روکنے کے جھوٹے اور من گھڑت الزام لگانے والے یہ بھی بتائیں کہ 27 دسمبر کو جب شہر بھر میں قتل و غارتگری اور لوٹ مار کی وارداتیں ہورہی تھیں تو اس وقت پولیس کس کے حکم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی؟ رابطہ کمیٹی 
جھوٹی اور من گھڑت اور یکطرفہ خبریں چلانے والے چینلز اپنے اخلاقی فرائض پورا کریں، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 26، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زیر حراست ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر سے منسوب میڈیا پر چلنے والی خبریں سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر نے کسی قسم کا کوئی اعترافی بیان نہیں دیا ہے اور نہ ہی کسی شخص کا نام لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر ماضی میں بھی قائد تحریک الطاف حسین کے وفادار تھے اور اب بھی الطاف حسین کے وفادار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر پر مختلف الزامات کے اعتراضات ایم کیو ایم کو بدنام کرنے اور دیوار سے لگانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی امجد صابری کے قتل میں ایم کیو ایم کے ایک کارکن کا نام اور تصویر دیکھا کر انہیں قاتل بناکر پیش کیا گیا حالانکہ ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہر نے خود میڈیا پر کہا کہ امجد صابری کے قتل کے الزام میں سندھ پولیس نے نہ ہی کوئی خاکہ جاری کیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری کی ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے میڈیا سے درخواست کی تھی کہ وہ بنا ٹھوس ثبوت کے کسی کو بھی ملوث نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ12 مئی کو پولیس کو کام کرنے سے روکنے کے جھوٹے اور من گھڑت الزام لگانے والے یہ بھی بتائیں کہ 27 دسمبر کو جب شہر بھر میں قتل و غارتگری اور لوٹ مار کی وارداتیں ہورہی تھیں تو اس وقت پولیس کس کے حکم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی؟۔ اپنے بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پیمرا حکام سے درخواست کی کہ جھوٹی اور من گھڑت اور یکطرفہ خبریں چلانے والے چینلز اپنے اخلاقی فرائض پورا کریں ۔

9/12/2024 12:53:14 PM