Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صدرآصف زرداری کی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفون پر گفتگو


 Posted on: 1/3/2013 1
صدرآصف زرداری کی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفون پر گفتگو
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہء خیال پاکستان کے استحکام کیلئے جمہوری نظام کی بقاء اور تسلسل ضروری ہے
جمہوریت کے استحکام کیلئے معاملات کوافہام وتفہیم کے ذریعے حل کرناہی وقت کاتقاضہ ہے۔ دونوں رہنماؤں میں اتفاق
ایم کیوایم پیپلزپارٹی کی اتحادی جماعت ہے اوراسکے حکومت سے علیحدگی اختیارکرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم ایک جمہوریت پسند جماعت ہے اوروہ جمہوری نظام کاتسلسل چاہتی ہے۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔3 جنوری 2013ء
صدرآصف زرداری نے آج متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین سے ٹیلیفون پر گفتگوکی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہء خیال کیاگیا۔بات چیت خوشگوارماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور اس امرپراتفاق کیاکہ پاکستان کے استحکام کیلئے جمہوری نظام کی بقاء اور تسلسل ضروری ہے اورجمہوریت کے استحکام کیلئے معاملات کوافہام وتفہیم کے ذریعے حل کرناہی وقت کاتقاضہ ہے ۔ اس موقع پر جناب الطا ف حسین نے صدرآصف زرداری سے گفتگوکرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہاکہ ایم کیوایم پیپلزپارٹی کی اتحادی جماعت ہے اوراس کے حکومت سے علیحدگی اختیارکرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،ایم کیوایم ایک جمہوریت پسند جماعت ہے اوروہ جمہوری نظام کاتسلسل چاہتی ہے۔ دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیاگیا کہ ملک کے استحکام اور جمہوری نظام کے فروغ کیلئے باہمی تعاون جاری رہے گا۔
 
میری کسی بات یا بعض جملوں سے جن اینکرپرسنز یا صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں غیرمشروط طور پر ان سے معذرت چاہتا ہوں اور اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ الطا ف حسین 
میرے دل میں صحافی برادری کا کل بھی احترام تھا اور آج بھی ہے ۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔3 جنوری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بعض اینکرپرسنز کی جانب سے بعض بزرگ اور محترم رہنماؤں کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ استعمال کئے گئے تھے جس پر میں نے کہا تھا کہ اینکرپرسنز تنقید کریں انہیں تنقید کرنے کا حق ہے لیکن کسی کی تضحیک نہ کریں،انہیں ایسا کرنے کاحق نہیں۔پھر بھی میری کسی بات یا بعض جملوں سے جن اینکرپرسنز یا صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں غیرمشروط طور پر ان سے معذرت چاہتا ہوں اور اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔جناب الطا ف حسین نے کہا کہ میرے دل میں صحافی برادری کا کل بھی احترام تھا اورآج بھی ہے۔
 
چہلم کے مو قع پر موثر قدامات کرنے پر حکومت، سمیت تمام وفاقی وصوبائی سیکوریٹی اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کوجناب الطاف حسین کا خراج تحسین 
اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے امام حسین ؒ کے چہلم کے موقع پر کوئی نہ شگوار واقعہ عمل میں نہیں آیا اورتمام نکالے گئے جلوس بخیرت اختتام پذیر ہو ئے ۔الطاف حسین 
امن وامان کیلئے مؤثرکردارادا کرنے پر صدرمملکت ، وزیراعظم ،وفاقی وزیر داخلہ، گورنر سندھ اوروزیراعلیٰ سندھ کو خراج تحسین
لندن۔۔۔3،جنوری2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک بھر میں امام حسین ؒ کے چہلم کے مو قع امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے، دہشت گردی کی وارداتوں کی روک تھام اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے محنت ولگن سے مؤثرعملی اقدامات کرنے پر حکومت، سمیت تمام وفاقی وصوبائی سیکوریٹی اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے امام حسین ؒ کے چہلم کے موقع پرکوئی نہ شگوار واقعہ عمل میں نہیں آیا اورتمام نکالے گئے جلوس بخیرت اختتام پذیر ہو ئے ۔ جناب الطاف حسین نے امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے مؤثرکردارادا کرنے پر صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دل کی گہرائی سے خراج تحسین پیش کیا۔
 
پاک بھارت ون ڈے کرکٹ سیریزمیں پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں اور قوم کو الطاف حسین کی مبارکباد
قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرکے دوسراون ڈے میچ جیت کر ملک وقوم کاسرفخرسے بلندکردیاہے 
لندن :۔۔۔۔3،جنوری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاک بھارت ون ڈے کرکٹ سیریزمیں پاکستانی ٹیم کے دوسراون ڈے میچ جیت کرسیریز اپنے نام کرنے پرپاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکبادپیش کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاک بھارت ون ڈے سیریزمیں پاکستانی ٹیم نے جس بہترین کارکردگی اورٹیم ورک کامظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے سیریزاپنے نام کی ہے وہ قابل ستائش ہے جس پرقومی ٹیم کے کوچ،کپتان اور تمام کھلاڑی شاباش اورخراج تحسین کے مستحق ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاک بھارت ون ڈے سیریزمیں پاکستانی ٹیم کی کامیابی نے ایک بارپھرملک وقوم کاسرفخرسے بلندکردیاہیں اور امیدظاہرکی کہ پاکستانی ٹیم مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کر تی رہے گی۔
 
وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید خان کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ
برطانیہ میں پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے اجتماع میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کی دعوت دی
لندن ۔۔۔3 جنوری2013ء
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید خان نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن ٹیلی فون کرکے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے جناب الطاف حسین اورمتحدہ قومی موومنٹ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کوبرطانیہ میں منعقد ہونے والے پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے اجتماع میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کی دعوت بھی دی۔ جناب الطاف حسین نے برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی کے اجتماع میں مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کی دعوت پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید خان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت وسلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
پسماندہ علاقے لانڈھی میں میڈیکل کالج کے قیام سے متوسط طبقے کو طب کے شعبہ میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے اور ان کالجز کے قیام سے نوجوانوں کو بھر پور مواقع ملے گیں۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان
صوبہ سندھ میں 5 نئے میڈیکل کالجز کا قیام خوش آئند عمل ہے اس سے تعلیم کے شعبہ میں انقلابی ترقی ہوگی۔ڈاکٹر عشرت العباد خان
محکمہ صحت کراچی، حیدرآباد،خیرپور، سانگھڑاور میرپور خاص میں 5 میڈیکل کالج قائم کررہا ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد
کراچی۔۔۔3؍جنوری 2013ء
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں 5 نئے میڈیکل کالجز کا قیام خوش آئند عمل ہے اس سے تعلیم کے شعبہ میں انقلابی ترقی ہوگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گونر ہاؤس میں محکمہ صحت کی جانب سے کراچی کے علاقے لانڈھی میں میڈیکل کالج کے قیام کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی آصف حسنین ،اقبال محمد علی اور ڈاکٹر ایوب شیخ ،صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد ،شیخ محمد افضل،مشیر ڈاکٹر محمد علی شاہ، اراکین سندھ اسمبلی خالد افتخار ،علیم الرحمن ،وسیم احمد، نشاط ضیاء قادری اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے پسماندہ علاقے لانڈھی میں میڈیکل کالج کے قیام سے متوسط طبقے کو طب کے شعبہ میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے اور ان کالجز کے قیام سے نوجوانوں کو بھر پور مواقع ملے گیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے دوران بے پناہ مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا کرنا پڑ ا لیکن ہم شکر گذار ہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ہماری بہتر رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ڈاکٹرز و نرسنگ اسٹاف کی بے پناہ کمی ہے ان کالجوں کے ذریعے معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری ڈاکٹرز و نرسنگ اسٹاف بھی پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے حکومت کے ساتھ تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہوکر کوشیش کرنی ہونگی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گذشتہ 5 سالوں کے دوران سندھ میں اتحادی حکومت کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن موجودہ اتحادی حکومت نے ان مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا اور صوبے میں قابل قدر ترقیاتی کام کروائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ میں نئے میڈیکل کالجز کے قیام سے طب کے شعبہء میں ترقی ہوگی اور اس سے صحت کے مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ میں خسرہ کی وبا پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ گورنر سندھ ٹرائپل شوٹر ہیں ان کے پاس ہر مسئلہ کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے صوبے کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت خیرپور، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں 5 میڈیکل کالج قائم کررہا ہے۔ اس منصوبے پر 1141 ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 2014 میں مکمل ہوگا اور 2014 سے ہی ان میڈیکل کالجز میں تدریسی عمل کا آغاز ہوجائے گا اور ہر کالج میں 100 داخلے میریٹ پر دئیے جائیں گے۔ 
 
۔14جنوری کو اسلام آباد کے لانگ مارچ میں ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان شرکت کرکے ملک میں انقلاب کی بنیاد رکھ دیں گے، فرخ اعظم ، نثار احمد پنہور
پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے بعد سے دو فیصدسر مایہ داروں ، وڈیروں اور جاگیر داروں نے ملک پر قبضہ کرلیا علامہ طاہر القادری نے غریب و متوسط طبقے کے حقوق اور پاکستان میں رائج استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے جناب الطاف حسین کے ساتھ ملکر آواز سے آوازبلند کی 
کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام بن قاسم سیکٹر کے ذمہ دارا ن وکارکنان کے جنر ل ورکرز اجلاس سے اظہارخیال 
کراچی :۔۔۔۔3،جنوری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام بن قاسم سیکٹر کے ذمہ دارا ن وکارکنان کا جنر ل ورکرز اجلاس گلشن حدید میں منعقد ہواجس میں کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم اورجوائنٹ انچارج و حق پرست صوبائی وزیر نثار احمد نے اظہار خیال کیا۔اس موقع پر کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔اجلاس سے اظہار خیال کر تے ہوئے فرخ اعظم اور نثار احمد پنہور نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین 65برس سے ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے اور ایک ایسے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہے ہیں جس میں ملک میں بسنے والے عوام کوبرابر ی کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے بعد سے ہی دو فیصدسر مایہ داروں ، وڈیروں اور جاگیر داروں نے اس ملک پر قبضہ کرلیا اور ملک کے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی عوام کااستحصال کرنا شروع کردیا جوکہ آج تک جاری ہے اور پاکستان میں بسنے والے 98فیصد غریب ومتوسط کے عوام کو اپنا محکوم اور غلام بنا رکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کی غریب ومتوسط طبقے کے حقوق کے حصول کی جدوجہد سے ملک پر قابض دو فیصد استحصالی طبقے کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ شیخ السلام علامہ طاہر القادری نے غریب و متوسط طبقے کے حقوق اور پاکستان میں رائج استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ ملکر آواز سے آوازبلند کی اور 23دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان میں منعقد ہ جلسہ عام میں ایم کیوایم نے بھر پور شرکت کرکے پاکستان کے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ ملک پر قابض استحصالی عناصر کی نیندیں اُڑ چکی ہیں اور انشاء تعالیٰ 14جنوری کو اسلام آباد کے لانگ مارچ میں بھی ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان شرکت کرکے ملک میں انقلاب کی بنیاد رکھ دیں گے ۔
 
۔14جنوری پاکستان میں انقلاب کا دن ہے ۔ خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے یونٹس، پاکستان میں پر امن انقلاب کے لئے اپنے تمام تر وسائل اور ذ رائع بروئے کار لائیں گے، عباد الرحمان 
ایم کیو ایم امریکہ نے لانگ مارچ کے لئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کر دی 
واشنگٹن ڈی سی :۔۔۔۔3،جنوری2013 ء
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاھر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم امریکہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں’’ سفر انقلابِ پاکستا ن ‘‘کے لئے کئے جانے والے تاریخی لانگ مارچ کیلئے اوورسیزیو نٹس اورایم کیو ایم امریکہ کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران اعلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، نگران عباد الررحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، چیپٹر انچارجز، شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران اعلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اجلاس کے شرکاء کو ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 14 جنوری پاکستان میں غریب اور متوسط طبقے کے انقلاب کا دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی طویل ، کٹھن، صبر آزما اور قربانیوں سے بھری جد و جہد نے بلا آخر پاکستان میں انقلاب کی راہیں ہموار کر دی ہیں اور انقلاب کا یہ کارواں اب اسلام آباد پہنچ کر پاکستان کے فرسودہ اور گلے سڑے نظام کو بدل کر رکھ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ، سرمایہ دارانہ اور کرپٹ سیاسی نظام کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کی کامیابی کے لئے جہاں پاکستان میں ایم کیو ایم کے لاکھوں کارکن متحرک ہیں وہیں ایم کیو ایم کے اوورسیز یونٹس کا کردار انتہائی اہم ہے اور یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ سفر انقلاب کے اخراجات میں بھر پور مالی معاونت فراہم کریں ۔ انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ انقلاب پاکستان میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم امریکہ کے نگراں عبادالرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے اور سفر انقلاب میں آنے والے اخراجات کے لئے امریکہ اور کنیڈا میں بیک وقت عطیات جمع کرنے کی مہم فوری طور پر شروع کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے یونٹس، پاکستان میں پر امن انقلاب کے لئے اپنے تمام تر وسائل اور ذ رائع کے بروئے کار لائیں گے ۔ سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے ایم کیو ایم کے اٹھارہ سے زائد یونٹوں میں لانگ مارچ کے لئے عطیات اور چندے کی مہم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انقلاب کی کامیابی کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کا کردار اہم ہے اور وقت آگیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی میں نظام کی تبدیلی کے اس عمل میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ انہوں نے ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران اور کارکنان کو تلقین کی کہ وہ گھر گھر جاکر امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری کو انقلاب کا پیغام پہنچائیں۔ اجلاس میں شریک شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان میں آنیوالے انقلاب کی کامیاب کیلئے عظیم مقصد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بعدازاں اجلاس میں حق پرست شہدا ء کے بلند درجات اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازئی عمر کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ 
 
ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اور حق پرست صوبائی وزیر نثار احمد پنہور کے بہنوئی غلام حیدر کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن/کراچی ۔۔۔3، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اور حق پرست صو بائی وزیر نثار احمد پنہور کے بہنوئی غلام حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگوار لو حقین کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی تو فیق عطا فرما ئے(آمین)
دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نےKMOCکے جوائنٹ انچارج اور حق پرست صوبائی وزیر نثار احمد پنہور کے بہنوئی غلام حیدر ، ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن شاہد علی کے والد جمیل احمد اور سرجانی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 04کی یونٹ کے رکن قیصر خان کے بڑے بھائی عبدالصمد خان کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور کے سوگوار ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
  
*****

5/3/2024 6:36:03 AM