Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سابق آفس سیکریٹری اورتحریک کے بزرگ رکن سید کلیم اللہ صاحب ہفتہ کی شب انتقال کرگئے ۔ انا للہ واناالیہ راجعون


 ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سابق آفس سیکریٹری اورتحریک کے بزرگ رکن سید کلیم اللہ صاحب ہفتہ کی شب انتقال کرگئے ۔ انا للہ واناالیہ راجعون
 Posted on: 5/11/2025

ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سابق آفس سیکریٹری اورتحریک کے بزرگ رکن سید کلیم اللہ صاحب ہفتہ کی شب انتقال کرگئے ۔ انا للہ واناالیہ راجعون 
سید کلیم اللہ مرحوم کی عمر91 سال تھی۔ مرحوم کی تدفین کل بروز پیر کی جائے گی


لندن …11 مئی 2025ئ
 ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے سابق آفس سیکریٹری اورتحریک کے بزرگ رکن سید کلیم اللہ صاحب ہفتہ کی شب انتقال کرگئے ۔ انا للہ واناالیہ راجعون ۔ 
سید کلیم اللہ صاحب مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ وہ دل اورپھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلاتھے اورگزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ساؤتھ لندن کے سینٹ جونز اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ سیدکلیم اللہ مرحوم کی عمر91 سال تھی ۔ انہوں نے سوگواروں میں بیوہ اورتین بچے چھوڑے ہیں جن میں دوبیٹیاں،ایک بیٹا،پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں شامل ہیں۔ سید کلیم اللہ مرحوم کی تدفین کل بروز پیر کی جائے گی۔ سیدکلیم اللہ مرحوم ایم کیوایم کے ایک بزرگ رکن تھے۔ جب 1996ء میں ایم کیو ایم کا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ قائم کیاگیاتووہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے آفس سیکریٹری مقرر ہوئے ۔ انہوں نے 2015ء تک آفس سیکریٹری کے فرائض انجام دیئے۔ اوراپنی ضعیف العمری اوررہائش گاہ بہت دورہونے کے باوجود وہ باقاعدگی سے سیکریٹریٹ میں اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ اس کے بعد بھی وہ لندن میں ایم کیوایم کے پروگراموں میں شرکت کرتے رہے۔ سید کلیم اللہ مرحوم ،ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے دلی محبت وعقیدت رکھتے تھے۔ اپنی علالت کے باوجود وہ جناب الطاف حسین سے رابطہ رکھتے تھے۔ بانی وقائدجناب الطاف حسین بھی ایک بزرگ کی حیثیت سے سیدکلیم اللہ مرحوم کی بہت عزت اوراحترام کرتے تھے اوران کی علالت کے دوران اکثروبیشتران کی خیریت دریافت کرتے رہے۔ انتقال سے تین روز قبل بھی جناب الطا ف حسین نے سینٹ جونز اسپتال جاکر سید کلیم اللہ مرحوم کی عیادت کی تھی۔ سیدکلیم اللہ مرحوم کے انتقال سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین ، اراکین رابطہ کمیٹی اورتحریک کے کارکنان نہایت دکھ اورافسوس کااظہارکررہے ہیں ۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سیدکلیم اللہ مرحوم کے اہل خانہ سے فون پر تعزیت کی اورانہیں دلاسہ دیا۔ رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی، اراکین رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران وکارکنان نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ 



5/17/2025 4:04:53 PM