ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے آفس سیکریٹری اور بزرگ رکن محمد کلیم اللہ سید مرحوم کو ساؤتھ لندن کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
مرحوم کے جنازے میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی ، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخارحسین، سفیان یوسف، سی ای سی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ، آرگنائزنگ کمیٹی ، چیپٹرز کے انچارجز، کارکنوں اورمرحوم کے اہل خانہ اور عزیزواقرباء کی بڑی تعداد میں شرکت
لندن …13 مئی 2025
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے سابق آفس سیکریٹری اورتحریک کے بزرگ رکن محمد کلیم اللہ سیدمرحوم کوگزشتہ روزساؤتھ لندن کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ محمد کلیم اللہ سید مرحوم کی نماز جناز ساؤتھ لندن کے علاقے کروئیڈن کی مرکزی مسجد میں اداکی گئی ۔اس موقع پر حاظرین کو مرحوم کا آخری دیدار کرایا گیا۔ جس کے بعدکلیم اللہ مرحوم کو سرے کاؤنٹی کے علاقے چیسلے ہرسٹ کے ایٹرنل گارڈنزقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ مرحوم کے جنازے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی ، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخارحسین، سفیان یوسف، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم برطانیہ کے مختلف چیپٹرز کے انچارجز، کارکنوں اورمرحوم کے اہل خانہ اور عزیزواقرباء اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے سیدکلیم اللہ مرحوم کی قبرپر پھول چڑھائے گئے جبکہ ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی اور کارکنوں نے بھی فرداًفرداًمرحوم کی قبر پر پھول رکھے اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی اورقائدتحریک الطاف حسین اورتحریک کے تمام کارکنوں کی جانب سے کلیم اللہ مرحوم کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان اورتمام ذمہ داران اورکارکنوں نے مرحوم کے صاحبزادے محمدجاویداوردیگراہل خانہ بھی دلی تعزیت کی ۔ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین اوردیگرخواتین کارکنوں نے بھی کلیم اللہ مرحوم کے گھرجاکر ان کی بیوہ، صاحبزادیوں اورتمام اہل خانہ سے تعزیت کی ۔