Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیرخارجہ، بڑے بڑے اینکرز نے برطانیہ کے اخبارڈیلی ٹیلی گراف کی ایک جعلی خبرپیش کرکے نہ صرف قوم سے جھوٹ بولا ہے بلکہ دنیابھر میں پاکستا ن کاامیج خراب کیاہے


وزیرخارجہ، بڑے بڑے اینکرز نے برطانیہ کے اخبارڈیلی ٹیلی گراف کی ایک جعلی خبرپیش کرکے نہ صرف قوم سے جھوٹ بولا ہے بلکہ دنیابھر میں پاکستا ن کاامیج خراب کیاہے
 Posted on: 5/16/2025

پاکستان اور انڈیاکی جنگ کے حوالے سے پاکستان کی حکومت،اس کے وزرائ، خصوصاًوزیرخارجہ، بڑے بڑے اینکرز نے برطانیہ کے اخبارڈیلی ٹیلی گراف کی ایک جعلی خبرپیش کرکے نہ صرف قوم سے جھوٹ بولا ہے بلکہ دنیابھر میں پاکستا ن کاامیج خراب کیاہے۔ 
جب22  اپریل 2025ء کوانڈین کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گرد حملہ ہوا میں نے تازہ ترین حالات کے بارے میں اپنے بیانات ، وڈیولاگزاورفکری نشستوں میں پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اورتمام جرنیلوں اورارباب اختیارکوپکارپکارکرکہتارہاکہ یہ ملک میں قومی یکجہتی کا ایک بہترین موقع آیاہے، آپ سیاسی بنیادوں پر جیلوں میں بندکئے گئے سیاسی رہنماؤں بشمول عمران خان، سب کو رہاکریں ، سب کو ایک ساتھ بٹھائیں اورسب ملکر ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں۔ لیکن افسوس کہ میری درخواستوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ میں نے یہ بھی بارہاکہاکہ قوم کوگمراہ نہ کیاجائے ۔جب جنگ شروع ہوئی، 10مئی کوجب پاکستان کی جانب سے بھارت پر حملہ کیاگیا تو پی ٹی وی سمیت پاکستان کے تمام نیوزچینلز پر بیٹھے نیوزکاسٹرز، اینکرز اوردفاعی تجزیہ نگار قو م کویہ بتارہے تھے کہ پاکستان کے جنگی طیاروں نے انڈیا کے فلاں فلاں اڈے،فلاں ایئربیس اورڈپوتباہ کردیے ہیں ۔ ایسا لگا جیسے پورا انڈیاتباہ ہوگیاہے۔ قوم کوبتایا گیا کہ بھارت نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیرپکڑکر ان سے جنگ بندی کرائی ہے ۔ یہ باتیں اس شدت سے اور اس قدر بڑھا چڑھاکرپیش کی گئیں کہ ہم جیسے لوگ بھی ان پر یقین کرنے لگے۔ ہم نے بھی یہ باتیں سنکرآپ کوشاباش پیش کی۔
 بھارت نے پاکستان میں جن مقامات پر میزائل مارے تھے انہوں نے اس کی تفصیلات بتانے کے ساتھ ساتھ دنیاکے سامنے اس کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر بھی بطورثبوت پیش کیں۔ لیکن پاکستان کی حکومت اورمسلح افواج نے انڈیامیں حملوں اورتباہی کے بارے میں جو دعوے کئے تھے انہوں نے اس کے سیٹلائٹ امیجزیاتصاویردنیا کے سامنے پیش کیوں نہیں کیں ؟
فارم 47 کی پیداوار جعلی حکومت نے اس قدرسفید جھوٹ بولاکہ اس کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈارنے قومی اسمبلی میں اپنی تقریرمیں یہ دعویٰ کیاکہ پوری دنیا نے پاکستان کی فضائیہ کی برتری تسلیم کرلی ہے اوراسے فضاکابے تاج بادشاہ قراردیا ہے۔اس کے لئے وزیرخارجہ اسحق ڈارنے یہ دعویٰ کیاکہ برطانیہ کے بڑے اخبار ٹیلی گراف نے اپنے فرنٹ پیج پرفل پیج پر یہ خبر شائع کی ہے کہ،
   Pakistan Air force: The Undisputed King of  skies
( پاکستان کی فضائیہ غیرمتنازعہ طورپر آسمانوں کی بادشاہ ہے)

لیکن آج پاکستان کے سب سے بڑے انگریزی اخبار ڈان نے وزیرخارجہ اسحق ڈار کی جانب سے پیش کی گئی ٹیلی گراف کی اس خبر کی تحقیق کی ہے اوراپنی تحقیقی رپورٹ میں بتایاہے کہ جس خبرکوٹیلی گراف کی فرنٹ پیج اسٹوری بناکرپیش کیاگیاہے اورجسے پاکستان کے کئی اینکرز، صحافیوں اورسوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے پوسٹ کیااورجسے بہت بڑی تعداد میں شیئرکیا گیا لیکن جب اس کی تحقیق کی گئی توپتہ چلاکہ یہ خبر جعلی ہے، ٹیلی گراف نے یہ خبرسرے سے شائع ہی نہیں کی ۔ ڈیلی ڈان نے اپنی تحقیقاتی  رپوٹ میں ٹیلی گراف کے 10مئی کے اخبار کے اصل فرنٹ پیج کاعکس بھی شائع کیاہے جس میں ایسی کوئی خبرنہیں ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحق ڈار نے قو می اسمبلی کے فلور پر ایک جعلی خبرپیش کرکے اوراسے ٹیلی گراف سے منسوب کرکے قوم سے جھوٹ بولااورقوم کوگمراہ کیا۔ جب ملک کا ڈپٹی  وزیراعظم اور وزیرخارجہ اتنے بڑے منصب پر فائز ہوکرقوم سے جھوٹ بولے اوراسے گمراہ کرے تودنیامیں ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔
جب حکومت اور پاکستان کے ادارے قوم کو یہ جھوٹ دکھائیں گے تو کیایہ پاکستان سے محبت ، وفا یا  دیانتداری کہلائے گی ؟یہ چاہتے ہیں کہ قوم پاکستانی اینکرپرسنز اور دفاعی تجزیہ نگاروں سے اڑن کھٹولا اور اڑن قالین کی طلسماتی قصے کہانیاں سنتی رہے ، آج پنجاب کے لوگ ایسی ہی جھوٹی اورجعلی باتوں میں آکرجشن منارہے ہیں، آخر کس بات کا جشن منایاجارہا ہے؟  آخرجھوٹ بول کر قوم کوکیوں گمراہ کیاجارہاہے؟ یہی کچھ 1965ء کی جنگ کے وقت کیاگیا، ایسا ہی جھوٹ 1971ء میں قوم سے بولاگیااوراب بھی قوم کوگمراہ کیاجارہاہے۔ اگر جھوٹ ، مکروفریب اور قوم کو گمراہ کرنے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا تو یہ عمل ملک وقوم کے لئے صحیح نہیں ہوگا۔ حکمرانوں کوچاہیے کہ وہ خداکے لئے ملک وقوم پر رحم کریں اورجھوٹ بول کرقوم کوگمراہ نہ کریں بلکہ انہیں حقائق بتائیں، سیٹلائٹ کی تصاویر جاری کرکے قوم کو بتایاجائے کہ بھارت کا کیا کیا تباہ کیاگیا ہے ، اینکرپرسنز بھی میڈیاکے ذریعے قوم کویہ سیٹلائٹ تصاویر دکھائیں ۔ اگر الطاف حسین کوئی غلط بات کہے توبے شک نہ مانیں لیکن اگر وہ کوئی صحیح بات کہے تو اس پر توجہ دی جائے۔
ہمارے اپنے اقدامات دوسروں کوہم پر انگلیاں اٹھانے کاجوازفراہم کرتے ہیں۔ انڈیا نے پاکستان میں ایک مدرسے پر میزائل مارا اوردعویٰ کیاکہ اس نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں وہاں ہلاکتیں ہوئیں تو ان کی نمازجنازہ میں فوج کے اعلیٰ افسران کوشرکت نہیں کرنے چاہیے تھی، آپ شرکت کرکے خود ثبوت فراہم کررہے ہیں ۔ 
آج ہی بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ''یہ جنگ ابھی رکی ہے ختم نہیں ہوئی ہے ، ہم نے تو ابھی ٹریلردکھایا ہے پوری جنگ تو ابھی باقی ہے'' ۔ ان حالات میں پاکستان کے حکمرانوں کو حقیقت پسندی اورہوشمندی کامظاہرہ کرناچاہیے۔ 
میں کسی کادشمن نہیں ، میں پاکستان میں حقیقی جمہوریت چاہتاہوں ،میں کل بھی پاکستان پر چند خاندانوں کی اجارہ داری اورسیاست میں فوج کی مداخلت کے خلاف تھا اورآج بھی ہوں ۔ ماضی میں میرے حق پرستانہ مؤقف پر صوبہ پنجاب کے عوام مجھے غدار کہاکرتے تھے لیکن آج پنجاب کے عوام بھی تسلیم کررہے ہیں کہ الطاف حسین صحیح تھا اور سچائی بیان کرتا تھا۔ میں کل بھی ملک کی بھلائی اورعوام کے حقوق چاہتا تھااورآج بھی چاہتاہوں۔خدا،حکمرانوں کوسچ سننے،اسے تسلیم کرنے اوراس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 255ویں فکری نشست سے خطاب
16 مئی 2025ئ



5/17/2025 4:19:48 PM