Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو آج بروز پیر لندن کے مقامی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے روم میں شفٹ کردیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

 متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو آج بروز پیر لندن کے مقامی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے روم میں شفٹ کردیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں ان کا علاج   کیا جارہا ہے۔
 Posted on: 2/2/2026 1

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو آج بروز پیر لندن کے مقامی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے روم میں شفٹ کردیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں ان کا علاج   کیا جارہا ہے۔ 
جناب الطاف حسین کو طبیعت بگڑنے کے باعث اتوار کی شام اسپتال لایا گیا تھاجہاں ڈاکٹروں نے ان کاچیک اپ کرنے کے بعد بلڈ ٹیسٹ اور مختلف ٹیسٹ تجویز کئے تھے۔ بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کی روشنی میں جناب الطاف حسین کواتوارکی شب خون کی دوبوتلیں چڑھائی گئیں۔ 
جناب الطاف حسین گزشتہ 35برسوں سے مسلسل دکھ اورصدمات کا سامنا کرتے آرہے ہیں، اپنے ساتھیوں کے ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، حتیٰ کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی امدادکرنے والے کارکنوں تک کی گرفتاریوں،جبری گمشدگیوں اورقوم کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے واقعات سے بھی جناب الطاف حسین شدید ذہنی دباؤ میں مبتلاہیں، اسی ذہنی دباؤکی کیفیت میں وہ بغیر آرام کئے مسلسل 18 سے20 گھنٹے کام کررہے ہیں جس نے ان کی صحت پر اثرڈالا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کارکنوں اورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بانی وقائد جناب الطاف حسین کی صحتیابی کے لئے دعائیں کریں۔ 

2/3/2026 4:15:11 PM