Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سال نو کا آغاز حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے سفر انقلاب اور اسلام آباد میں 14جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کا عزم اور پختہ ارا دہ کرکے کیا جائے، الطاف حسین


 Posted on: 12/31/2012
سال نو کا آغاز حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے سفر انقلاب اور اسلام آباد میں 14جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کا عزم اور پختہ ارا دہ کرکے کیا جائے، الطاف حسین 
نئے سال کا سورج ملک میں غریب و متوسط طبقے کا انقلاب لیکر طلوع ہوگا ، اس سال جاگیرداروں اور موروثی سیاست کرنے والوں کا عوام اپنی عدالت میں کڑا احتساب کریں گے 
اللہ تعالیٰ ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقے کو فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے ایسی جرات ،ہمت ، حوصلہ 
اور وہ جذبہ عطا کرے جو مظلوم اورعظیم انقلابیوں کا ہر دور میں خاصہ رہا ہے
سال نو 2013ء کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو الطاف حسین کی دلی مبارکباد 
لندن۔۔۔31، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ سال نو 2013ء کا سورج ملک میں غریب و متوسط طبقے کا انقلاب لیکر طلوع ہوگا اور اس سال جاگیرداروں،و ڈیروں ، سرمایہ داروں ا ور موروثی سیاست کرنے والوں کا عوام اپنی عدالت میں کڑا احتساب کریں گے۔سال نو 2013ء کی آمد کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی ملک پر جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے اپنا قبضہ جما لیا اور ملک کے ساتھ ساتھ غریب قومیتوں کا ہر نئے سال میں استحصال نہ صرف جاری رکھاگیا بلکہ ان کی زندگیوں کو ہر گزرتے دن کے ساتھ محرومیوں ، ناانصافیوں کا شکار کرکے اجیرن بنایا جاتا رہا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سال 2013ء کو ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقے کے حقوق کے حصول کی جدوجہد اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مبارک ثابت فرمائے اور غریب ومتوسط طبقے کو فرسودہ نظام اور موروثی سیاست کے ہمیشہ ہمیشہ کے خاتمے کیلئے ایسی جرات ،ہمت ، حوصلہ اور وہ جذبہ عطا کرے جو مظلوم اورعظیم انقلابیوں کا ہر دور میں خاصہ رہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ملک بھر سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو سال نو 2013ء کی دلی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ سال نو 2013ء کا آغاز حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے سفر انقلاب اور اسلام آباد میں 14جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کا عزم اور پختہ ارادہ کرکے کیا جائے ۔ 
 
انقلاب کیلئے بیداری کی اس لہرسے حکومت پنجاب بری طرح بوکھلاچکی ہے۔الطاف حسین
حکومت پنجاب نے ڈاکٹر طاہر القادری کی سیکوریٹی واپس لیکرانتہائی اوچھا، بھونڈا اورظالمانہ اقدام کیاہے
انقلاب اب ملک کامقدربن چکاہے ، محروم ومظلوم عوام کو فرسودہ نظام اور اپنی تقدیربدلنے کی جدوجہدسے روکانہیں جاسکتا
ملک کے ممتازدانشور، محقق، تاریخ داں اورکالم نگارحسن نثار سے فون پر گفتگو 
حقیقی تبدیلی ، فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورکرپشن کے خاتمہ کی خواہش رکھنے والے سچے لکھاری،قلم کاراوردانشور انقلاب کی اس جدوجہدمیں قلم کے ذریعے اپناحصہ ڈالیں
لندن: ۔۔۔ 31 ، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ انقلاب اب ملک کامقدربن چکاہے اورملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کوملک کا فرسودہ نظام اور اپنی تقدیربدلنے کی جدوجہدسے روکانہیں جاسکتا۔ انہوں نے یہ بات آج ملک کے ممتازدانشور، محقق، تاریخ داں اورکالم نگارحسن نثار سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جناب الطا ف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی حمایت کے حوالے سے تمام سوالوں کے تفصیلی جوابات دیے۔ جناب الطاف حسین نے حکومت پنجاب کی جانب سے ڈاکٹرطاہرالقادر ی کی سیکوریٹی واپس لینے کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں انقلاب کیلئے بیداری کی اس لہرسے حکومت پنجاب بری طرح بوکھلاچکی ہے اوراس نے ڈاکٹر طاہر القادری کی سیکوریٹی واپس لیکرانتہائی اوچھا، بھونڈا اورظالمانہ اقدام کیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سیکوریٹی فی الفورواپس کی جائے اوران کی حفاظت کا بندوبست کیاجائے اور اوچھے ہتھکنڈے بندکئے جائیں ورنہ حکومت پنجاب کوبھی اس کاخراج اداکرناہوگا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب کے عوام کوایم کیوایم سے دوررکھنے اورانہیں ورغلانے کیلئے طرح طرح کے پروپیگنڈے اور سازشیں کی گئیں اورایم کیوایم کوپنجاب میں پھیلنے نہیں دیاگیا لیکن قدرت نے ایسے حالات پیداکردیئے ہیں کہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے پنجاب سے آج ڈاکٹرطاہرالقادری کی شکل میں ایک بھرپورآوازاٹھی ہے جوایم کیوایم کے ساتھ ملکرملک میں انقلاب کیلئے جدوجہدکررہی ہے۔کراچی سے خیبرتک ایک ہی آوازہے کہ ملک میں انقلاب برپاکیاجائے،انقلاب کایہ سفراب شروع ہوچکاہے جس کاراستہ اب روکانہیں جاسکتا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی ، فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورکرپشن کے خاتمہ کی خواہش رکھنے والے سچے لکھاریوں،قلم کاروں اوردانشوروں کوبھی چاہیے کہ وہ انقلاب کی اس جدوجہدمیں قلم کے ذریعے اپناحصہ ڈالیں ۔
 
ملک بھر کے عوام اور مخیر حضرات اسلام آباد میں عوامی لانگ مارچ (سفرِ انقلاب ) کیلئے اپنے عطیات دل کھول کر جمع کرائیں ، الطاف حسین 
یہ عطیات ایم سی بی بنک واٹر پمپ نواز کورٹ برانچ فیڈرل بی ایریا کے اکاؤنٹ نمبر039-883-080-10-00-863پر جمع کرائے جاسکتے ہیں 
سفرِ انقلاب کیلئے عطیات عوام و مخیرحضرات از خودبھی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد یا پھر ملک بھر میں ایم کیوایم کے تحت قائم کئے گئے فنڈریزنگ کیمپوں پر جمع کراسکتے ہیں
ایم کیوایم کو سفر انقلاب کیلئے مالی مشکلات کا سامنا ہے اور شدید اعانت کی ضرورت ہے ، ایم کیوایم کی پشت پر کوئی جاگیردار، وڈیرہ نہیں ہے بلکہ اس کے تمام اخراجات عوامی تعاون سے ہی پورے کئے جاتے ہیں ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔31، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے مخیر حضرات ، تاجروں ، صنعتکاروں ، عوام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ 14جنوری 2013ء کو اسلام آباد میں عوامی لانگ (سفر انقلاب ) کے انتظامات اور تیاریوں کیلئے اپنے عطیات زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمع کرائیں جبکہ لانگ مارچ کیلئے یہ عطیات مسلم کمرشل بنک واٹر پمپ نواز کورٹ برانچ فیڈرل بی ایریا کے اکاؤنٹ نمبر039-8830-8010-008-63پر جمع کرائے جاسکتے ہیں اس کے علاوہ یہ عطیات عوام و مخیرحضرات از خودبھی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد یا پھر ملک بھر میں ایم کیوایم کے تحت قائم کئے گئے فنڈریزنگ کیمپوں پر جمع کراسکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور اس کے تمام اخراجات عوامی اعانت اور تعاون سے ہی پورے کئے جاتے ہیں اورایم کیوایم کی پشت پر کوئی جاگیردار، وڈیرہ اور سرمایہ دار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں برسوں سے رائج فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کو بدلنے کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد شروع دن سے جاری ہے اور اب فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے اسلام آباد میں عظیم الشان عوامی لانگ مارچ اور سفرِ انقلاب کی تیاریوں اور انتظامات کیلئے ایم کیوایم کو مشکلات کا سامنا ہے اور اسے شدید مالی اعانت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ سفر انقلاب انشاء اللہ جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرداروں کے علاوہ موروثی سیاست کرنے والوں کیلئے آخری معرکہ ثابت ہوگا اور اس انقلابی معرکہ میں عوام اورمخیر حضرات کسی طور پیچھے نہ رہیں اور ایک روپے سے لیکر جتنی جیب اجازت دیتی ہو اپنے عطیات جمع کراکر اس کار خیر میں بھر پور حصہ لیں۔ جناب الطاف حسین نے ایک مرتبہ پرزور اپیل کی کہ سفرِ انقلاب کیلئے عوام اور مخیر حضرات ایم کیوایم سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے عطیات دل کھول کر جمع کرائیں کیونکہ سفرِ انقلاب کے ذریعے ہی ملک و قوم کو استحکام بخشا جاسکتا ہے اور فرسودہ نظام سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرکے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔ 
 
سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما،سول سوسائٹی ، این جی اوز ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ تمام افراد 14جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں عوامی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں، الطاف حسین کی اپیل 
لانگ مارچ ملک میں شرکت کرکے رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن کردار اد کرے گا ، الطاف حسین
لندن:۔۔۔31، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،سول سوسائٹی ، این جی اوز ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں ،ایڈیٹر ز، ڈائریکٹر نیوز ، پروڈیوسرز ، سب ایڈیٹرز ، اینکر پرسنز ، رپورٹرز اور فوٹو گرافرازحضرت سے اپیل کی ہے کہ وہ 14جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونیوالے عوامی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں اور اس تاریخی لانگ مارچ کے مناظر کو از خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں عوامی لانگ مارچ سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ، سو ل سوسائٹی ، این جی اوز اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ تمام افراد لانگ مارچ ملک میں قیام پاکستان کے بعد سے رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کرے گا ۔
 
پاکستان کوبچانے اورفرسودہ نظام کوبدلنے کیلئے انقلابی جدوجہد کاآغازہوچکاہے۔الطا ف حسین
مسلح افواج اورقومی سلامتی کے ادارے بھی ملک کوبچانے کیلئے انقلاب کی اس لہر کا ساتھ دیں ، 
اگر پاکستان اسی طرح چلتارہا اوراگر خدانخواستہ ملک کونقصان پہنچاتوقومی سلامتی کے ادارے بھی اس نقصان کے ذمہ دارہوں گے
قائداعظم اورعلامہ اقبال ملے تو پاکستان کی تشکیل ہوئی اورآج پاکستان کوبچانے کیلئے شہرقائد اورشہراقبال سے ا ٹھنے والی دو مضبوط آوازیں آپس میں مل گئی۔ پاکستان بچانے کی خاطرایک بھائی کی حیثیت سے اپناہاتھ ڈاکٹرطاہرالقادری کے ہاتھ میں دیدیاہے ہم ملک کو اقتدارمافیاسے آزادی دلاناچاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں حکومتوں کی تبدیلی کے بجائے نظام تبدیل ہو
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، سیکٹرز اورزونوں کے عہدیدار ان 14جنوری کے انقلابی مارچ کیلئے تیاریاں شروع کردیں
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اور حیدرآبادزون پر جمع ہونے والے ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں سے فون پر خطاب
لندن: ۔۔۔31 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کوبچانے اورفرسودہ نظام کوبدلنے کیلئے انقلابی جدوجہد کاآغازہوچکاہے لہٰذا مسلح افواج اورقومی سلامتی کے اداروں کو چاہیے کہ وہ بھی ملک کوبچانے کیلئے انقلاب کی اس لہر کا ساتھ دیں کیونکہ اگر پاکستان اسی طرح چلتارہاتوملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچے گااوراگر خدانخواستہ ایساہواتوقومی سلامتی کے ادارے بھی اس نقصان کے ذمہ دارہوں گے ۔ انہوں نے یہ بات اتواراورپیرکی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اور حیدرآبادزون پر جمع ہونے والے ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں گزشتہ 35 برسوں سے پاکستان میں غریب اورمڈل کلاس آرڈرکیلئے جدوجہدکررہاہوں،ہم نے فرسودہ نظام کی تبدیلی اورملک بھرمیں حق پرستانہ نظام کے قیام کیلئے مہاجر قومی موومنٹ کومتحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا لیکن پھربھی ہمیں فرزندزمین تسلیم نہیں کیاگیا ، ہمیں غیرملکی ہونے کے طعنے دیے گئے اورآج تک دیئے جاتے ہیں ،ہم نے ملک کی خاطر اسے بھی برداشت کیا، ہم نے اپنی جدوجہدکادائرہ وسیع کرناچاہاتوہم پرریاستی مظالم کے پہاڑتوڑے گئے اورہمارے ہزاروں ساتھیوں کوشہیدکردیاگیاجس میں الطاف حسین کے خاندان کاخون بھی شامل ہے۔الطاف حسین کاپوراخاندان دربدر ہوا، ہزاروں ساتھی اوران کے خاندان دربدرہوئے،انہوں نے مصائب جھیلے لیکن تمام ترمظالم کے باوجود ہم نے علیحدگی کا نعرہ نہیں لگایااورملک کے نظام کی تبدیلی کی جدوجہدکرتے رہے۔ہمارے شہیدوں کی قربانیاں ہیں کہ آج اللہ تعالیٰ نے ایسا سلسلہ قائم کردیاہے کہ ملک کا فرسودہ نظام بدلنے کیلئے آج ایک آوازپنجاب سے بھی اٹھی ہے اوراب نظام کی تبدیلی کیلئے ایک طرف ڈاکٹرطاہرالقادری ہیں تودوسری طرف الطاف حسین موجودہے۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم اورعلامہ اقبال ملے تو پاکستان کی تشکیل ہوئی اورآج پاکستان کوبچانے کیلئے شہرقائد اورشہراقبال سے ا ٹھنے والی دو مضبوط آوازیں آپس میں مل گئی ہیں اور شہرقائد سے الطا ف حسین اورشہراقبال سے ڈاکٹرطاہرالقادری پاکستان کوبچانے اورتعمیرپاکستان کی جدوجہدکیلئے میدان عمل میں آگئے ہیں تاکہ پاکستان کوایسی ریاست بنائیں جس کا خواب قائد اعظم اورعلامہ اقبال نے دیکھاتھا۔جناب الطا ف حسین نے کارکنوں کی زوردارتالیوں اورپرجوش نعروں کی گونج میں کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جہادحق کاعلم بلندکیاہے اورمیں نے پاکستان بچانے کی خاطرایک بھائی کی حیثیت سے اپناہاتھ ڈاکٹرطاہرالقادری کے ہاتھ میں دیدیا ہے اوراب ملک کے فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے 14جنوری کواسلام آبادمیں ہونیوالے ڈاکٹرطاہرالقادری کے عوامی مارچ میں ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردعوام بھی لاکھوں کی تعدادمیں شریک ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعدسے ہی جاگیرداروں،وڈیروں، سرداروں اوربڑے بڑے سرمایہ داروں کے چند خاندانوں نے ملک پرقبضہ کررکھاہے جوہردورمیں چہرے بدل بدل کرملک پر حکمرانی کررہے ہیں جبکہ ملک کے غریب ومظلوم عوام انکے محکوم بنے ہوئے ہیں ، ہم ملک کو اس اقتدارمافیاسے آزادی دلاناچاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں حکومتوں کی تبدیلی کے بجائے نظام تبدیل ہو،ملک کے غریب ومحروم عوام کی تقدیربدلے اورسب کومساوی حقوق ملیں،ملک سے فرسودہ ظالمانہ جاگیردارانہ،وڈیرانہ نظام،موروثی خاندانی سیاست اور کرپشن کا خاتمہ ہو، ملک میں خلافت راشدہ جیسا نظام انصاف قائم ہو اورانتخابی نظام میں ایسی انقلابی اصلاحات ہوں کہ غریب ومتوسط طبقہ کاپڑھالکھاکوئی فرداگر الیکشن لڑنا چاہے تواسے پارٹی ٹکٹ خریدنے اورالیکشن لڑنے کیلئے کروڑوں روپے کی ضرورت نہ ہوبلکہ وہ تھوڑے پیسوں سے الیکشن لڑکرایوانوں میں پہنچ سکے ۔ اس مقصدکی جدوجہدمیں اب میرے بھائی ڈاکٹرطاہرالقادری کی آوازبھی شامل ہوگئی ہے اورانشاء اللہ ہم ملکر اللہ تعالیٰ کے فرمان اوررسول اکرمؐ کی تعلیمات کی روشنی میں خلافت راشدہ جیسانظام انصاف عملاً قائم کرکے دکھائیں گے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ہماری کوتاہیوں اورغلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کاایک حصہ ٹوٹ چکاہے ، باقیماندہ پاکستان میں بلوچستان کی سنگین صورتحال ہمارے سامنے ہے ،خیبرپختونخوا میں جنگ جاری ہے، دوروزقبل خیبرپختونخوا کے علاقے پشاورایف آر سے دہشت گردوں نے پیراملٹری فورس کے 35اہلکاروں کواغواکیا، پہلے دہشت گردوں نے تین اہلکاروں کوشہیدکیا، پھر آٹھ اورگزشتہ روزبقیہ 21 اہلکاروں کوبھی بیدردی سے شہیدکرنے کے بعد ان کی لاشیں پھینک دیں۔اس تمام صورتحال کے باوجودد اگرمسلح افواج اورقومی سلامتی کے ادارے یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اسی طرح پاکستان کوچلاتے رہیں گے تواس سے ملک کو نقصان پہنچے گا اور اگر خدانخواستہ ایساہواتوقومی سلامتی کے ادارے بھی اس تباہی کے ذمہ دارہوں گے۔ لہٰذا مسلح افواج اورقومی سلامتی کے اداروں کو چاہیے کہ وہ بھی ملک کو بچانے کیلئے انقلاب کی اس لہر کا ساتھ دیں ۔جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، سیکٹرز اورزونوں کے عہدیداروں کوہدایت کی کہ وہ 14جنوری کے انقلابی مارچ کیلئے تیاریاں شروع کردیں ، اس سلسلے میں عطیات جمع کرنے کیلئے کیمپ لگائیں، عطیات کے خصوصی بکس رکھیں اورعوام سے رضاکارانہ بنیادوں پرعطیات جمع کریں۔ انہوں نے ملک بھرسے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردعوام سے بھی ا پیل کی کہ وہ 14 جنوری کے انقلابی مارچ کیلئے ایم کیوایم کی بھرپور مالی اعانت کریں ،جس کی جس قدر استطاعت ہووہ عطیات جمع کرائے تاکہ اس انقلابی مارچ کیلئے انتظامات کئے جاسکیں۔ انہوں نے ڈیفنس، کلفٹن، بہادرآباد اوردیگرپوش علاقوں کے تاجروں اوراہل ثروت افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھی ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کی تبدیلی کیلئے بھرپورساتھ دیں اوراس مقصد ہرگھرسے ایک آدمی تحریک کیلئے دیدیں اور اگرایک آدمی نہیں توایک آدمی کی تنخوا ہ بطورعطیہ اس انقلابی مارچ کے فنڈ میں جمع کرادیں۔ جناب الطا ف حسین کی اپیل پرکارکنوں کے اجتماع میں چادربچھائی گئی اورکارکنوں نے رضاکارانہ طورپراپنی جیب سے نکال کر بڑی تعدادمیں عطیات جمع کرائے ۔
 
قائدتحریک جناب الطاف حسین اورعلامہ طاہرالقادری کے مشن و مقصد اور پروگرام میں ہم آہنگی ہے،ڈاکٹرفاروق ستار
آج کا پاکستان روایتی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتااب وقت آگیاہے کہ اقتدارکی سیاست کے بجائے ملک بچانے کی بات کی جائے ایم کیوایم اقتدارکی سیاست کے بجائے ملک بچانے کی بات اور جدوجہد کررہی ہے
ملک سے فرسودہ فیوڈل ازم ،موروثی سیاست اور انتہا ء پسندوں کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں اورخطوں کی عوام کو میدان عمل میں آنا ہوگا
ایم کیوایم کے زیراہتمام تاریخی جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منگل کو ہونیوالے جلسہ عام ’’سفرِانقلابِ پاکستان‘‘ کی تیاریوں کے سلسلے میں پیرکی شب جناح گراؤنڈ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ہمراہ میڈیا کو پریس بریفنگ کے موقع پرخطاب
کراچی:۔۔۔۔31 دسمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرو وفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ 2013ء پاکستان کے مظلوم عوام کاسال ہے،آج کا پاکستان روایتی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتااب وقت آگیاہے کہ اقتدارکی سیاست کے بجائے ملک بچانے کی بات کی جائے ، ایم کیوایم اقتدارکی سیاست کے بجائے ملک بچانے کی بات اورجدوجہدکررہی ہے،ملک سے فرسودہ فیوڈل ازم ،موروثی سیاست اورطالبائزیشن کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں اورخطوں کے عوام کونکالناہوگااورمیدان عمل میں آنا ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے پیرکے شب جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منگل کوایم کیوایم کے زیراہتمام جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں تاریخی جلسہ عام’’سفرِانقلاب پاکستان‘‘ کے تیاریوں کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ کے موقع پرکہی۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ کے ارکان اوردیگرذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین اورعلامہ طاہرالقادری کے مشن و مقصد اور پروگرام میں ہم آہنگی ہے جوشہرقائدؒ اورشہراقبالؒ سے شروع ہوئی اب وقت آگیاہے کہ اس کے درمیان قربت ہواورمحروم ،متوسطہ طبقے کومتحرک کرنے کیلئے ایک فیصلہ کن جدوجہد کا آغازہو۔کل نئے سال کاآغازبھی ہے۔انہوں نے کہاکہ جلسہ ’’سفر انقلابِ پاکستان‘‘نہ صرف جناح گراؤنڈعزیزآبادکی تاریخ کاسب سے بڑاجلسہ ہوگابلکہ یہ ملکی تاریخ میں بھی فقیدالمثال اورتاریخی ثابت ہوگاجونئے سال کے موقع پر ایک نئی تاریخ رقم کریگاجس میں لاکھوں لوگ علامہ طاہرالقادری صاحب کاتاریخی استقبال کریں گے اور14جنوری کی تیاریوں کے سلسلے میں دیگرامورپرتبادلہ خیال کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ 2013کی آمدپاکستان مظلوم ومحکوم عوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے خوش بختیوں کے پیغام کاسال ثابت ہوگاہماری دعاہے کہ نیاسال غریب و متوسطہ طبقے کے عوام کی تمام امنگیں برآئیں اورانہیں جائزحقوق بھی برآئینگے۔2013ء ملک میں بڑی سیاسی تبدیلی ہونے جارہی ہے اوراب پنجاب کی فضاؤں میں بھی ایک بڑی تحریک اس نظرئیے پرقائم ہورہی ہے جسے قائدتحریک الطاف حسین نے فروغ دیاہے ۔جنہوں نے گزشتہ 23دسمبرکو لاہورمیں بڑے اور تاریخی جلسہ عام سے خطاب کیااور14جنوری کواسلام آبادمیں تاریخی لانگ مارچ کااعلان کیااس لانگ مارچ کی حمایت اورتائیدکامکمل اعلان قائدتحریک الطاف حسین نے کیا بلکہ اس میں بھرپورشرکت کی بھی یقین دہانی کرائی۔ڈاکٹرفاروق ستارنے جلسہ ’’سفرِانقلابِ پاکستان‘‘کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے پاکستان بھرخصوصاً سندھ کے عوام ماؤں، بہنوں ،بچیوں،بزرگوں،نوجوان طلبہ وطالبات اورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایک ایک فردکوشرکت کی دعوت دی اورکہاکہ یہ یکم جنوری2013ء ہے لہٰذاجلسے کا عنون بھی’’سفرِ انقلابِ پاکستان‘‘رکھاگیاہے جو مظلوم ومحروم عوام کیلئے نئی صبح کاآغازثابت ہوگا،14جنوری کالانگ مارچ پورے پاکستان کالانگ مارچ ہے جس میں پاکستان کی دو بڑی تحریکیں عوام کودعوت دے رہی ہیں کہ وہ اس عظیم الشان لانگ مارچ میں شریک ہوجائیں،یہ ودنوں تحریکیں پاکستان کواپنی منزل پرپہنچاکردم لیں گی۔انہوں نے کہاکہ منگل کو علامہ طاہرالقادری خودنائن زیرووزٹ کرنے کیلئے تشریف لارہے ہیں جہاں ان کاایم کیوایم کی جانب سے ولوالہ انگیز،تاریخی اورشانداراستقبال کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی سیکوریٹی واپس لینے پرشدیدردعمل کااظہارکیااورکہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے طاہرالقاددری کی سیکوریٹی پرمامورعملے کوواپس بلالیاگیاہے یہ غیرقانونی،متعصبانہ اورغیراخلاقی وغیرجمہوری عمل ہے بلکہ اس سے پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ واضح ہوگئی ہے۔ انہوں نے حکومت پنجاب اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی سیکوریٹی کیلئے حکومتی اورریاستی ذمہ داری کوپوراکیاجائے اور انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی حکومت کاحصہ ہونے اوراتحادی ہونے کاہرگزیہ مقصدنہیں کہ آپ نے اپنے اصولوں اور بنیادی موقف کوایک طرف رکھ دیاہے ۔ آج پاکستان کوجن چیلنجزکاسامناہے یہ عام چیلنجزنہیں بلکہ وقت ہے کہ ان چیلنجزکاڈٹ کرمقابلہ کیاجائے ،ہم ملک بچانے کی سیاست کررہے ہیں اورایسی جمہوریت قائم کرنا چاہتے ہیں جوحقیقی معنوں عوامی جمہوریت ہواورجس سے ملک مستحکم ،مضبوط اورخوشحال ہو۔انہوں نے کہاکہ آج کاپاکستان روایتی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا،اب وقت آن پہنچا ہے کہ تمام صوبوں کے عوام فرسودہ جاگیردارانہ نظام،موروثی سیاست اور ا نتہا پسندوں کے خاتمے کیلئے میدان عمل میںآئیں اورنئے سال کی آمدپرملک میں تبدیلی کی بنیادڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرآج نظام کوتبدیل نہیں کیاگیاتویہ موقعہ پھرنہیںآئیگا،2013ء پاکستان کے مظلوم عوام کاسال ہے تمام نظریاتی جماعتیں ہمہ وقت الیکشن کی تیاریاں کرتی ہیں اور الیکشن ہوںیانہ ہوں ہم یہ کام کرتے رہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب جبکہ موجودہ حکومت کے 5سال مکمل ہونے جارہے ہیں لہذایسی باتیں کرناکہ ہم حکومت گرانے کی سازش کررہے ہیں سراسرغلط اوربے بنیادہے،موجودہ حکومت اپنامعیارپوراکررہی ہے ہم لانگ مارچ کے ذریعے آئندہ انتخابات کامنشور ترتیب دے رہے ہیں جوسیاسی جماعتیں اس منشورپرکام کریگی عوام انہیں کامیاب بنائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لونگ مارچ پہلی مرتبہ نہیں ہورہااس سے قبل مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف اورپیپلزپارٹی کی شہیدچیئرپرسن محترمہ بے نظیرسمیت متعددسیاست دان لونگ مارچ کرچکے ہیں،عدلیہ کی بحالی کیلئے بھی لانگ مارچ ہوتے رہے ہیںیہ حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کیونکہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرچکی ہے،اب آنیوالی نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ملک بچانے کی بات ہے اورویسے بھی باربارگاڑی اسٹیشن پرنہیں لگتی یہ ایک موقع ہے تبدیلی کااوراگراس موقع کوہم استعمال نہیں کرینگے توپتہ نہیں پھرکب گاڑی اسٹیشن پرلگے گی۔ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے پریس بریفنگ کے ذریعے نئے سال کی آمدپرعوام کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش بھی کی ۔
 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے انیس ایڈوکیٹ کو رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بحال کردیا
فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی 
کراچی ۔۔۔31 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے انیس ایڈوکیٹ کو رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بحال کردیا ہے ۔اس بات کافیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
 
حکومت پنجاب کی جانب سے ڈاکٹرطاہرالقادری کی حفاظت پرمامورسیکوریٹی واپس لینے کاعمل متعصبانہ اورغیرجمہوری ہے،رابطہ کمیٹی 
حکومت پنجاب مینارپاکستان پر23؍دسمبرکے کامیاب جلسے سے شدیدخوف اوربوکھلاہٹ کاشکارہے
دہشت گردوں کی دھمکیوں کے باوجودڈاکٹرطاہرالقادری کے حفاظتی گارڈزکی واپسی پنجاب حکومت شدیدبوکھلاہٹ منہ بولتاثبوت ہے
کراچی:۔۔۔۔31؍دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت پنجاب کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی جماعت کے دفتراوررہائشگاہ سے سرکاری سیکوریٹی واپس لینے کے اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس کوسراسرمتعصبانہ،غیرجمہوری،غیرآئینی اورغیراخلاقی عمل قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری قومی رہنماء ہیں جنہیں دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں تاہم دہشت گردوں کی جانب سے ڈاکٹرطاہرالقادری کو سنگین دھمکیوں کے باوجود حکومت پنجاب نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی سیکوریٹی ختم کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ متعصبانہ ذہنیت کے ساتھ ساتھ غیرجمہوری ،غیرآئینی ،غیرقانونی اورانتقامی کاروائیوں پریقین رکھتی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 23 دسمبرکولاہورکے منٹوپارک مینارپاکستان پرتحریک منہاج القرآن کے تاریخی جلسہ عام کی کامیابی کے بعدپنجاب حکومت شدید خوف اور بوکھلاہٹ کاشکار ہے اوراسی خوف وبوکھلاہٹ میں مبتلاہوکرحکومت پنجاب نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے دفتراوران کی رہائشگاہ پر مامور سرکاری سیکوریٹی ہٹالی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ڈاکٹرطاہرالقادری کی سیکوریٹی واپس لینے کے عمل سے حکومت پنجاب کی گھناؤنی سازش کھل کرسامنے آگئی ہے کہ وہ 14جنوری کواسلام آبادمیں تحریک منہاج القرآن اورایم کیوایم کے ملک میں مستقل تبدیلی کیلئے ہونیوالے عوامی لانگ مارچ کوسبوتازکرناچاہتی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اگرڈاکٹرطاہرالقادری کودہشت گردوں کی جانب سے کوئی گذدپہنچی یاانہیں آنچ بھی آئی تواس کی تمام ترذمہ داری حکومت پنجاب خصوصاً وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پر عائد ہوگی اورملک بھرخصوصاًپنجاب کے عوام حکومت پنجاب کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاکہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو فی الفورسیکوریٹی فراہم کی جائے اورسیکوریٹی واپس لینے کے پیچھے کارفرماگھناؤنی سازش کوبے نقاب کرکے ذمہ دارعناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔
 
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین اورمنہاج القرآن تحریک کے سربراہ طاہرالقادری جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں’’سفرِانقلاب پاکستان‘ ‘جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کریں گے
یکم جنوری کوجناح گراؤنڈمیں منعقدہ جلسہ کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے تیاریوں کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے
کراچی:۔۔۔۔31؍دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین اورتحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری ایم کیوایم کے زیراہتمام منگل مورخہ یکم جنوری2013ء سہ پہرتین بجے جناح گراؤنڈعزیز آباد میں منعقدہ تاریخی جلسہ عام ’’سفرِانقلاب پاکستان‘‘سے اہم اورفکرا نگیز خطاب کریں گے اور14جنوری کواسلام آبادمیں تحریک منہاج القرآن اورایم کیوایم کے عوامی لانگ مارچ کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے۔جناب الطاف حسین اورطاہرالقادری کے ولولہ انگیزاوراہم خطاب کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے تیاریوں کا سلسلہ زورو شورسے جاری ہے اوراس سلسلے میں وسیع وعریض جناح گراؤنڈمیں پنڈال اوراسٹیج کی تعمیرکوحتمی شکل دی جارہی ہے۔
 
ایم کیوایم کے زیر اہتمام یکم جنوری 2013ء بروز منگل کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد منعقد ہونیوالے جلسہ عام’’ سفرِ انقلا ب پاکستان‘‘ کی تیاریوں کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کا تحریک منہاج القر ان کے ناظم اعلیٰ و دیگر عہدیداران کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد کا دورہ ، جلسہ عام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
کراچی:۔۔۔۔31؍دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ زیر اہتمام یکم جنوری 2013ء بروز منگل کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہونیوالے جلسہ عام’’ سفرِ انقلا ب پاکستان‘‘ کی تیاریوں کے سلسلے میں را بطہ کمیٹی کے اراکین رضا ہارون ، سلیم تاجک ، نیک محمد نے تحریکِ منہاج القر آن ناظم اعلیٰ رحیق عباسی ، پاکستان عوامی تحریک کراچی ڈویژن کے عہدیداران کے ہمراہ جنا ح گراؤنڈ عزیز آباد کا دورہ کیا اور جلسہ عام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔
 
پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈیموکریٹک پینل کے عہدیداران کوواسع جلیل کی مبارکباد
کراچی:۔۔۔۔31؍دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات2012-2013میں کامیاب ہونیوالے ڈیمو کریٹک پینل کے صدرامتیازخان فاران،سیکریٹری عامرلطیف اورخازن کیلئے ارمان صابرسمیت دیگرنومنتخب عہدیداران کومبارکبادپیش کی ہے۔ایک میں واسع جلیل نے پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹک پینل کی مسلسل پانچویں مرتبہ کامیابی پر تمام عہدیداران کومبارکبادپیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی کہ کراچی پریس کلب کے منتخب عہدیداران بلاامتیازرنگ ونسل خدمت کواپناشعاربنائیں گے اورتمام صحافیوں،فوٹوگرافرز،کیمرہ مین اورپریس کلب سے وابستہ تمام افرادکودرپیش مسائل اوران کو حل کرئینگے۔ انہوں نے صدر،جنرل سیکریٹری اورخازن سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کومبارکبادپیش کی اورانہیں ایم کیوایم کی جانب سے مکمل تعاون کایقین دلایا۔
 
*****

5/2/2024 10:06:59 AM