Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلزپارٹی کی کرپٹ اورنااہل حکومت نے گزشتہ18برسوں میں نہ صرف کراچی، حیدرآباداورسندھ کے شہری علاقوں کوتباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے


 پیپلزپارٹی کی کرپٹ اورنااہل حکومت نے گزشتہ18برسوں میں نہ صرف کراچی، حیدرآباداورسندھ کے شہری علاقوں کوتباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے
 Posted on: 5/15/2026

سندھ میں کرپٹ وڈیرہ سسٹم نافذ ہے، پیپلزپارٹی کی کرپٹ اورنااہل حکومت نے گزشتہ18برسوں میں نہ صرف کراچی، حیدرآباداورسندھ کے شہری علاقوں کوتباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے بلکہ لاڑکانہ، نوڈیرو اورپورے دیہی سندھ کوبھی جا کردیکھ لیں تووہاں کا بھی بہت برا حال ہے۔ وہاں کے غریب ہاری اورسندھ کے غریب عوام بہت برے حال میں زندگی گزاررہے ہیں، وہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سندھ میں ترقیاتی کاموں کابجٹ ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونے کے بجائے پیپلزپارٹی کی حکومت کے وڈیروں کی بے انتہا کرپشن کی نذرہورہا ہے۔ وڈیروں کی دولت اورجاگیروں، جائیدادوں میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے جبکہ سندھ تباہی وبربادی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ ایک طرف توکراچی کوتباہ کردیا گیا ہے، شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ کردیا گیا ہے، سندھ کے دیہی علاقوں کوترقی دیکر شہری علاقوں کے برابر لانے کے بجائے سندھ کے دارالحکومت کراچی، حیدرآباد اوردیگرشہروں کے پہلے سے موجود انفرااسٹرکچر کوتباہ کرکے ان کی حالت دیہی علاقوں سے بھی بدتر کردی گئی ہے۔ ترقیاتی کاموں کے لئے ورلڈ بینک اور دیگرعالمی اداروں سے ملنے والی رقم بھی کرپشن کی نذرہورہی ہے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ کرپشن کا یہ بازار بند کیاجائے اورعوام کے ٹیکسوں کا پیسہ شہری اوردیہی علاقوں کے انفرااسٹرکچر کوبہتر بنانے اورعوام کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جائے۔

الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 401  ویں فکری نشست سے خطاب


5/18/2026 12:29:36 PM