Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے وفاپرست کارکن ریحان احمد کی جبری گمشدگی قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے وفاپرست کارکن ریحان احمد کی جبری گمشدگی قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 5/9/2026 1

ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے وفاپرست کارکن ریحان احمد کی جبری گمشدگی قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ

لندن……9 مئی 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے وفاپرست کارکن ریحان احمد کی جبری گمشدگی پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کامطالبہ کیاہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ریحان احمد ملیرکے علاقے میں پیٹرول اسٹیشن پر ملازمت کرتے ہیں، انہیں وہاں سے آج قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لیا ہے، دوروزقبل کورنگی سے ایک او روفاپرست کارکن اوصاف علی کوحراست میں لیکرلاپتہ کیا گیا ہے اورآج ریحان احمدکوحراست میں لیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ریحان احمد کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور، ان کے بیٹے محسن پہنورگزشتہ چارمہینے سے لاپتہ ہیں،اسی طرح رنچھوڑلائن کے کارکن نواب، محمود آباد کے کارکن مرتضیٰ، اورنگی ٹاؤن کے کارکن شمشاد، شاہد ارمان، کورنگی کے کارکن اوصاف علی، محمد ریاض اورسینئرفوٹوگرافرفیصل مجیب بھی کئی روز سے لاپتہ ہیں اورآج ریحان احمد کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔
 رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں ملک بھر سے آئے ہوئے جرائم پیشہ عناصرشہربھر میں چوریاں، ڈکیتیاں، رہزنی، اغوابرائے تاوان اورطرح طرح کی مجرمانہ وارداتیں کررہے ہیں، تاجروں، دکانداروں سمیت تمام شہریوں کو لوٹ رہے ہیں لیکن ان جرائم پیشہ عناصرکوپکڑنے اورشہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کے بجائے پیپلزپارٹی کی ظالم اورکرپٹ حکومت سندھ پولیس، رینجرزاوردیگراداروں کے ذریعے ایم کیوایم کے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں میں مصروف ہے۔رابطہ کمیٹی نے  مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کا یہ سلسلہ بند کیا جائے اور تمام گرفتارکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے۔ 

٭٭٭٭٭


5/10/2026 3:53:16 PM