Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کچھ عرصہ کے لئے ایم کیوایم سے علیحدگی کے فیصلے پر بانی وقائد جناب الطاف حسین،رابطہ کمیٹی اورتمام تحریکی ساتھیوں سے معافی مانگتا ہوں۔ واسع جلیل


 کچھ عرصہ کے لئے ایم کیوایم سے علیحدگی کے فیصلے پر بانی وقائد جناب الطاف حسین،رابطہ کمیٹی اورتمام تحریکی ساتھیوں سے معافی مانگتا ہوں۔ واسع جلیل
 Posted on: 5/24/2026

 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن واسع جلیل کا ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کااعلان
 کچھ عرصہ کے لئے ایم کیوایم سے علیحدگی کے فیصلے پر بانی وقائد جناب الطاف حسین،رابطہ کمیٹی اورتمام تحریکی ساتھیوں سے معافی مانگتا ہوں۔ واسع جلیل
میں ایک کارکن کی حیثیت سے تحریک میں دوبارہ کام کرنے کی درخواست کرتاہوں 
ایم کیو ایم ایک ہی ہے اور وہی اصل ایم کیوایم ہے جس کے قائد جناب الطاف حسین ہیں 
 امریکی کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والی پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب
 پریس کانفرنس میں موجود رابطہ کمیٹی کے ارکان عاطف شمیم، ریحان عبادت، محفوظ حیدری، مطلوب زیدی اور یوسف سعیدنے واسع جلیل کوایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت پر خوش آمدید کہا 

ہیوسٹن،ٹیکساس……24  مئی 2026ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اورکراچی کے گلشن اقبال کے سابق ٹاؤن ناظم واسع جلیل نے امریکی کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والی ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کااعلان کیاہے۔انہوں نے کچھ عرصہ کے لئے ایم کیوایم سے علیحدگی کے فیصلے پر ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین،رابطہ کمیٹی اورتمام تحریکی ساتھیوں سے معافی مانگی اورایک کارکن کی حیثیت سے تحریک میں دوبارہ کام کرنے کی درخواست کی۔ 
ہیوسٹن کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے اس پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر عاطف شمیم، ریحان عبادت، محفوظ حیدری، مطلوب زیدی، یوسف سعیدبھی موجود تھے۔ جبکہ ایم کیوایم ہیوسٹن کے چیپٹرانچارج برہان، چیپٹرکے کارکنان بھی موجود تھے۔ اس پرہجوم پریس کانفرنس میں ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مقامی صحافیوں کے ساتھ ساتھ امریکہ کے مختلف شہروں اور کینیڈا اورپاکستان کے صحافیوں نے بھی زوم لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے شرکت کی۔ 
 واسع جلیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تفصیل سے اپناسیاسی سفر بیان کرتے ہوئے کہاکہ میں 1986سے ایم کیو ایم سے وابستہ ہوں، جامعہ کراچی میں داخلہ لینے کے بعد 1987سے باقاعدہ جدوجہد کا آغاز کیا۔ قائدتحریک الطاف حسین کا نظریہ اور فلسفہ ہی تھا جس نے مجھے اپنی طرف کھینچا۔انہوں نے1992کے فوجی آپریشن کے بعد امریکہ منتقلی، پھر تحریکی ہدایت پر پاکستان واپسی،تنظیمی ذمہ داریاں سنبھالنے، گلشن ٹاؤن میں بحیثیت ٹاؤن ناظم ذمہ داریاں، اس کے بعد سے لندن آمد اور 2017میں اپنی تحریک سے علیحدگی کے غلط فیصلے کا احوال بیان کیا۔
واسع جلیل نے کہاکہ 2017میں میں نے تحریک سے علیحدگی اختیارکی، جو کچھ ہوا، وہ میری غلطی، میری کوتاہی تھی،پھر میں ایک ایڈوکیسی گروپ سے وابستہ ہوگیااور یہ سوچا کہ کراچی کے لیے اچھا کام ہوگا لیکن یہ میرا غلط فیصلہ تھاجس پر میں دل سے شرمندہ ہوں اور آج بانی قائدجناب الطاف حسین سے، تحریک کے تمام ذمہ داروں اورتمام کارکنوں سے معافی کا طلبگار ہوں اوران سے درخواست کرتاہوں کہ مجھے ایک کارکن کی حیثیت سے تحریک میں دوبارہ کام کرنے کی اجازت دیدیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم فرشتے نہیں، ہم سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں ایم کیوایم کے وہ تمام سابق ذمہ داران اور کارکنان جو کسی بھی وجہ سے تحریک سے جدا ہو گئے تھے، میں ان سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ تحریک میں واپس آ جائیں،یہ جدوجہد کا وقت ہے،لوگ جتنے ہی منفی پروپیگنڈا کریں، من گھڑت کہانیاں سنائیں، ہم ان پر توجہ نہیں دیں گے بلکہ تحریک کومنظم کریں گے۔
واسع جلیل نے 22 اگست 2016کے بعد بانی وقائدجناب الطاف حسین سے غداری کرنے اور تحریک کو نقصان پہنچانے والے عناصر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہ بدقسمت لوگ ہیں جنہوں نے ایم کیو ایم کو ہائی جیک کیااورتحریک کو توڑنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ ایسے عناصر کومیں نے نہ 2016ء کوتسلیم کیااورنہ آج کرتاہوں۔ آج جو فارم 47والی ایم کیو ایم ہے، ہم اسے نہیں مانتے،ایم کیو ایم ایک ہی ہے اور وہی اصل ایم کیوایم ہے جس کے بانی وقائد جناب الطاف حسین ہیں، جو قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں ان کے دیئے ہوئے نظریے پر چلتی ہے۔
اس موقع پرواسع جلیل نے ریاست پاکستان،عدلیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بانی وقائد الطاف حسین کی 22 اگست 2016 کی تقریر کوبنیاد بنا کران کی ایم کیوایم پر جوپابندی لگائی گئی تھی اسے ختم کیا جائے۔بانی قائد الطاف حسین نے اپنی اس تقریر پر کئی مرتبہ تحریری طور پر معافی مانگ چکے ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں۔چو نکہ بانی قائد الطاف حسین نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے لہٰذاانہیں موقع دیا جائے،  پاکستان میں کئی سیاسی رہنماں نے ایسی باتیں کی ہیں، لیکن ان پر کوئی پابندی نہیں۔ یہ دوہرا معیار ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کی جو پابندی 11 سال سے لگی ہوئی ہے، وہ فوری ختم کی جائے۔
 واسع جلیل نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نے آپ کو بڑا منصب دیا ہے، تو آپ پر بڑی ذمہ داری ہے۔ موجودہ سیاسی صورت حال اور ایران اور امریکہ کے کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کو مفاہمت اور ترقی کی ضرورت ہے۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ الطاف بھائی اوران کی ایم کیوایم پرعائد پابندیاں ختم کروائیں اور سیاسی ماحول بہتر بنائیں واسع جلیل نے کہاکہ اللہ تعالی نے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو غیر معمولی تائیدوحمایت اور صلاحیت دی ہے، جب وہ ون ٹو تھری کہتے ہیں تو لاکھوں افراد پر خاموشی چھا جاتی ہے، یہ منجانب اللہ تعالی ہے۔پاکستان کے بڑے بڑے رہنما گزرے، لیکن یہ کرشمہ کسی میں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جس نے مڈل کلاس اور زیریں طبقے کے لوگوں کو پارلیمنٹ تک پہنچایا بغیر کسی ذاتی سرمایہ کاری کے، صرف قائد کے نام پر ووٹ حاصل کر کے۔واسع جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کو دوبارہ اس کا حقیقی مقام دلا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے 18-19 سال میں کراچی اور حیدرآباد کا بیڑا غرق کیا۔ ایم کیو ایم بانی وقائدالطاف حسین کی قیادت میں شہرکواس کامقام دلانے کے لئے ایک اہم رول ادا کر سکتی ہے، واپس بانس بیک کر سکتی ہے، اور کراچی کو اس کے حق یعنی شہریوں کا احترام واپس دلا سکتی ہے۔
واسع جلیل نے پریس کانفرنس کا اختتام پر بانی وقائدجناب الطاف حسین،رابطہ کمیٹی اورتحریکی کارکنان کویقین دلاتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ میں تحریک کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔
اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز عاطف شمیم، ریحان عبادت اوررابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ حیدری، مطلوب زیدی اور یوسف سعیدنے واسع جلیل کوایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کے اعلان پر انہیں خوش آمدید کہااورکہاکہ ہم واسع جلیل بھائی کوبانی وقائد جناب الطاف حسین اوررابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ ان کی ایم کیوایم میں شمولیت نیک شگون ثابت ہوگی۔اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج سب لوگ ہی اس بات کوتسلیم کررہے ہیں کہ ایم کیوایم کی جدوجہد کی کامیابی اورمسائل کاحل بانی وقائدجناب الطاف حسین ہی کے پاس ہے اورسب انہی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وہ ایم کیوایم کے وہ کارکنان جو کسی جبر یادباؤکی وجہ سے وقتی طورپر ایم کیوایم سے الگ ہوگئے تھے، ان کے لئے واپسی کے دروازے کھلے ہیں۔ 
 اس پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینرز،رابطہ کمیٹی کے اراکین اورایم کیوایم امریکہ اورہیوسٹن کے مقامی ذمہ داران شریک رہے۔ آن لائن دیکھنے والوں نے دلچسپی سے دیکھا۔ سیاسی حلقوں میں اسے ایم کیو ایم کی مرکزی سیاست میں بڑی واپسی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔







5/24/2026 7:12:29 PM