Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے سابق آفس سیکریٹری اورتحریک کے بزرگ رکن سید کلیم اللہ صاحب کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتاہوں اورانہیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔۔

 میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے سابق آفس سیکریٹری اورتحریک کے بزرگ رکن سید کلیم اللہ صاحب کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتاہوں اورانہیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔۔
 Posted on: 5/11/2025

میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے سابق آفس سیکریٹری اورتحریک کے بزرگ رکن سید کلیم اللہ صاحب کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتاہوں اورانہیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔۔
 سید کلیم اللہ مرحوم تحریک کے ایک سینئر رکن ہونے کے ساتھ ساتھ میرے لئے ایک شفیق بزرگ کی حیثیت رکھتے تھے۔ ان کے انتقال سے میں اپنے ایک دیرینہ ساتھی اورایک بزرگ ہستی سے محروم ہوگیا ہوں جس پر مجھے ذاتی طورپر بہت دکھ ہوا ہے۔ 
 سید کلیم اللہ مرحوم ایک شفیق ، محنتی ،فرض شناس، وضع دار، اصول پرست اور دفتری امور کی انجام دہی میں تنظیمی اصولوں، قواعد وضوابط اوردفتری ڈسپلن پریقین رکھنے والی شخصیت تھے۔ وہ ہرایک سے محبت وشفقت سے پیش آتے۔انہوں نے کئی برسوں تک انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے آفس سیکریٹری کی حیثیت سے اپنے فرائض پوری ایمانداری اورمحنت ولگن سے انجام دیئے۔ سید کلیم اللہ مرحوم نے تحریک کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ہمیشہ یادرکھی جائیںگی۔ اپنی تحریکی خدمات اور محبت وشفقت کی بدولت وہ تحریکی ساتھیوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
 میں سیدکلیم اللہ مرحوم کی بیوہ، بیٹیوں، بیٹے اور خاندان کے تمام افراد سے دلی تعزیت کااظہارکرتاہوں۔ میں اور تحریک کے تمام کارکنان ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ہم دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ سید کلیم اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورتمام سوگواراہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرجمیل عطافرمائے۔

الطاف حسین 
11مئی 2025ئ

5/17/2025 8:10:50 PM