Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
''سانحہ بادامی باغ لاہور ‘‘ کے خلاف ا یم کیوایم(شعبہ ) اقلیتی امور کے زیر اہتما م 10مارچ 2013ء کوکراچی پریس کلب کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ منعقدہوگا
’’ سانحہ بادامی باغ لاہور ‘‘ کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ(شعبہ ) اقلیتی امورکے زیر اہتمامورخہ 10مارچ 2013ء بروز اتوار دوپہرایک بجے کراچی پریس کلب کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جارہاہے جس میں ایم کیوایم کارکنان ، عوام اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت اورمتاثرہ مسیح برادری سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔
Read More    Posted on: 09 Mar 2013
(مذہب کی تبدیلی کا عمل ) تحریر ارشد حسین )
کہنے کو پاکستان ایک آزاد ریاست ہے جو دنیا کے نقشے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے شامل ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری جس میں ہندو ،عیسائی ، سیکھ سمیت دیگر ممالک کے لو گ بھی بڑی تعداد میں رچے بسے ہوئے ہیں اور ایک آزاد زندگی گزررہے تھے یہ وہ لوگ ہیں جو قیام پاکستان سے قبل یہاں رہائش پذیر تھے جو آج بھی مستقل باشندے ہیں۔ جس طرح پاکستان بننے سے قبل مسلمان ہندو ستان میں رہائش پذیر تھے لیکن وہاں سے تمام مسلمان بعد میں پاکستان نہیں آئے تھ ۔ 
Read More    Posted on: 09 Mar 2013
حکومت مینا بازار پشاور اور بادامی باغ لاہور کے سانحات کے متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر معاوضہ ادا کرے ۔الطاف حسین
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مینا بازار پشاور اور بادامی باغ لاہور کے سانحات کے متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر معاوضہ ادا کیا جائے۔جناب الطاف حسین نے خیبر پختون خواہ اور پنجاب کے ذمہ داران و کارکنان کو بھی ہدایت کی کہ وہ ان سانحات کے متاثرین کی مدد اور دلجوئی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کریں اور متاثرین کو بتائیں کہ ایم کیو ایم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
Read More    Posted on: 09 Mar 2013
لاہورمیں مسیحی آبادی پر حملہ اورمکانات کونذرآتش کرنے کاواقعہ پاکستان کے ماتھے پربدنما داغ کے مترادف ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں مسیحی برادری کی رہائشی کالونی پر حملے اوراملاک کونذرآتش کئے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس شرمناک واقعہ کوحکومت پنجاب کی کھلی ناکامی قراردیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے اس شرمناک واقعہ پر مسیحی برادری سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیاہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل پنجاب کے علاقے گوجرہ میں بھی اسی طرح مسیحی بستی پر حملہ کرکے چرچ اورمکانات کونذرآتش کردیاگیا تھااورآج اس واقعہ کو دہراتے ہوئے لاہورکے بادامی باغ نورمحلہ میں مسیحی بستی پرحملہ کیاگیا۔
Read More    Posted on: 09 Mar 2013
لاہور کے بادامی باغ ،نورمحلہ میں مسیحی برادری کے مکانات اور دیگر املاک نذآتش کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے مقامی کارکنان اور ذمہ داران پیش پیش تھے ،رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور میں مسیحی بستی پر حملے میں مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے ملوث ہونے کی رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آج کے واقعہ میں ملوث افرادکی پشت پناہی کررہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق لاہور کے بادامی باغ ،نورمحلہ میں مسیحی برادری کے مکانات اور دیگر املاک پر حملے اور نذآتش کرنے والوں میں مسلم لیگ نواز کے مقامی کارکنان اور ذمہ داران پیش پیش تھے اور ان کے نام پولیس اور انتظامیہ کے علم میں بھی ہیں ۔
Read More    Posted on: 09 Mar 2013
پشاور کے مینا بازار میں واقع مسجد میں بم دھماکے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے مینا بازار میں واقع مسجد میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ معصوم اور بے گناہ افراد کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندہ صفت دہشت گرد وں نے ملک بھر میں وحشت اور بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے جس کے باعث عوام کی جان ومال مکمل طور پر عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئی ہے اور یہ نازک ترین صورتحال ملک بھر کے پرامن اورمحب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی عوام سانحہ کوئٹہ کیرانی روڈ
Read More    Posted on: 09 Mar 2013
سانحہ عباس ٹاؤن کراچی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے اتوار دوپہر ایک بجے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ ہوگا
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام کل بروز اتوار دوپہر ایک بجے سانحہ عباس ٹاؤن کراچی کے متاثرین سے اظہا ر یکجہتی کے لئے لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیاجائے گا جس میں ایم کیویم کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدرد شرکت کریں گے ۔
Read More    Posted on: 09 Mar 2013
ڈاکٹر فاروق ستار ، محترمہ نسرین جلیل اور ڈاکٹر صغیر احمد نے آغا خان اسپتال کا دورہ کرکے سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کی عیادت کی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر فاروق ستار اور محترمہ نسرین جلیل نے ہفتہ کے روز آغا خان اسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور محترمہ نسرین جلیل نے زخمیوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے فرداً فرداً زخمیوں کی خیریت دریافت کی ۔
Read More    Posted on: 09 Mar 2013
کوئٹہ یکجہتی کونسل کے وائس چیئرمین حاجی عبد القیوم چنگیزی کی سربراہی میں وفد کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
کوئٹہ یکجہتی کونسل کے وائس چیئرمین حاجی عبد القیوم چنگیزی کی سربراہی میں مرکزی رہنما آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی علی اوسط اور یکجہتی کونسل کے رکن ابراہیم ہزارہ نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین رضاہارون ، وسیم آفتاب اور یوسف شاہوانی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔
Read More    Posted on: 09 Mar 2013
پنجاب میں اسلحہ کی فراوانی اور نمائش پر پیش کی جانے والی رپورٹ سیاسی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔سلیم شہزاد
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد نے ایک نجی ٹی وی پر پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اسلحہ کی فراوانی اور کھلی نمائش پر پیش کی جانے والی رپورٹ پرکہا ہے کہ یہ رپوٹ سیاسی ومذہبی جماعتوں کے منہ پر طمانچے کے مترادف ہے لہٰذا پنجاب میں اسلحہ کی نمائش اوراستعمال کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے ۔سلیم شہزاد نے مزیدکہاکہ میاں نواز شریف ،پنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف اور ان کی حمایتیوں کے علاوہ اور دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کوپنجاب میں غیر قانونی اورجدید اسلحہ کی بھر مار نظر نہیں آتی 
Read More    Posted on: 09 Mar 2013

Urdu News Archive