Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
Urdu News Archive
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل پرکینیڈا کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین بھائی کی اپیل پر دنیا بھر میں ایم کیوایم کے ایم پی اے ساجد قریشی اور ان کے جوان سال بیٹے وقاص قریشی بھائی کی ٹارگٹ کلنگ پر احتجاجی مظاہروں کے سلسلہ میں ایم کیوایم کینیڈا کے ذیرانتظام کینیڈا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا. جس میں ایم کیوایم کینیڈا کے ذمہ داران، کارکنان اور پاکستانی عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی
Read More
Posted on:
23 Jun 2013
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی شہیداوران کے صاحبزادے وقاص قریشی شہیدکافاتحہ سوئم قرآن
نارتھ ناظم میں مسجدسے نکلتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید ان کے صاحبزادے انجینئر وقاص قریشی شہیدکی فاتحہ سوئم اتوارکوظہرتاعصران کی رہائشگاہ واقع نارتھ ناظم آباد میں ہواجس میں شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی
Read More
Posted on:
23 Jun 2013
ایم کیوایم کے تحت مزار قائد اعظم کے سامنے ساجد قریشی شہید ، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہید اور پاکستان بھر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کی یاد میں تقریب کا انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید ، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہید اور پاکستان بھر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کی یاد میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے سامنے اتوار کی شب PEACE FOR KARACHI...PEACE FOR PAKSTANکے عنوان سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین ، طلبہ و طالبات ، علمائے کرام ، تاجر ، صنعتکار ، وکلاء ، صحافی ، فنکار ،کھلاڑیوں، عمائدین و معززین شہر نے شرکت کی
Read More
Posted on:
23 Jun 2013
پاکستان اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، ڈاکٹر فاروق ستار
قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے یا تو پاکستان رہے گا یا پھر دہشت گردی رہے گی ، اب مصلحت سے کام نہیں چلے گا ملک کے عوام کو متحد ہونا ہوگا اور پاکستان کے ریاستی اداروں ، سیاسی جماعتوں کو پاکستان بچانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا ۔
Read More
Posted on:
23 Jun 2013
رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی، انکے بیٹے وقاص قریشی اور دیگر کارکنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیوایم کے زیر اہتمام لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
کراچی میں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی ، انکے جواں سال صاحبزادے وقاص قریشی اوردیگرکارکنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف جاری احتجاج کے سلسلے میں آج ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سر کاری رہائش گاہ 10ڈاؤننگ پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں بڑی تعدادمیں ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں،عہدیداروں اور ہمدرد پاکستانی نوجوانوں ، بزرگوں خواتین اور بچوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔
Read More
Posted on:
23 Jun 2013
رکن رابطہ کمیٹی محمد اشفاق کے بڑے بھائی محمد مشرف کو نور علی شاہ قبرستان اورنگی ٹاؤن میں سپرد خاک کردیا گیا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد اشفاق کے بڑے بھائی محمد مشرف کو نور علی شاہ قبرستان اورنگی ٹاؤن میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر جامعہ مسجد مدینہ قصبہ علیگڑھ میں اداکی گئی ۔ مرحوم کی نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت ،رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،سیکٹرزو یونٹ کے ذمہ داران، کارکنان اور مرحوم کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
Read More
Posted on:
23 Jun 2013
ایم کیوایم کی مزار قائد پر شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ایک بڑی اسکرین پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے اب تک شہید ہونے والے حق پرست منتخب نمائندوں کی تصاویر اور تاریخ شہادت درج تھیں
ایم کیوایم کے زیر اہتمام اتوار کی رات بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار کے سامنے حق پرست رکن سندھ ا سمبلی ساجد قریشی ، ان کے بیٹے وقاص قریشی اورپاکستان بھر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں پینا فلکس کی ایک بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے حق پرست منتخب عوامی نمائندوں کی تصاویر اور تاریخ شہادت درج تھی ۔
Read More
Posted on:
23 Jun 2013
جئے سندھ قومی محاذ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر میرعالم علی کی سربراہی میں تین رکنی وفد کی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور یوسف شاہوانی سے ملاقات
جئے سندھ قومی محاذ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر میرعالم علی کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور یوسف شاہوانی سے ملاقات کی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے جواں اسال بیٹے وقاص قریشی کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جناب الطاف حسین اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کااظہار کیا
Read More
Posted on:
23 Jun 2013
دیامیرگلگت میں غیرملکی سیاحوں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، قائد تحریک الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر،نانگا پربت کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں روسی، یوکرائین، چائنا اور پاکستانی سیاحوں کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی سیاحوں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
Read More
Posted on:
23 Jun 2013
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہیدسمیت دیگر کارکنان کے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف سندھ ،بلوچستان،پنجاب،خیبرپختونخواہ ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں قائم ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی ،زونل ،ڈسٹرکٹ ،سیکٹرزاوریونٹ کے دفاترکے تحت پریس کلبوں کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہیدسمیت دیگر کارکنان کے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف اتوار کے روز اندرون سندھ میں قائم ایم کیوایم کے 19زونوں کے تحت پریس کلبوں کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی
Read More
Posted on:
23 Jun 2013
...
1216
1217
1218
1219
1220
1221
1222
1223
1224
1225
1226
1227
1228
1229
1230
...
News
12151
to
12160
of
13770
Urdu News Archive
سیاسی جماعتیں اور تحریکیں:
...
01 Nov 2026
تحریک کیاہوتی ہے……تحریک کیوں اورکیسے جنم لیتی ہے
...
31 Oct 2026
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء ایم کیوایم کوکچلنے اورمہاجروں اورپختونوں کوآپس
...
30 Oct 2026
ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے سینئرکارکن عامرکرامت اللہ المعروف عامرسنارا
...
28 Oct 2026
جہاں ظلم وبربریت کاراج ہو،آئین و قانون کے پرخچے اڑادیے جائیں،کیا ایسے
...
26 Oct 2026
فوج کشی کی پالیسی سے پاکستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
...
25 Oct 2026
آپ اپنے گھرکی آگ بجھانہیں پائے لیکن دوسروں کے گھرکی آگ بجھانے میں مصر
...
24 Oct 2026
پولیٹیکل انجینئرنگ کرکے ایم کیوایم کوتوڑا گیا تھا اسی طرح اب پی ٹی آئ
...
24 Oct 2026
پاکستان میں مارشل لائی جمہوریت نافذ ہے
...
19 Oct 2026
کشمیریوں پر ظلم بند ہوناچاہیے،کے جائزمطالبات پر سنجیدگی سے غورکرکے انہ
...
18 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us