Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کے دو کارکنان اور دو ہمدردوں کو سپرد خاک کردیا گیا
گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے دو کارکنان محمد پرویزاور محمد ریاض اور دو ہمدرد عبد الجبار اور محمدندیم کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیاگیا ۔ شہداء کی اجتماعی نمازجنازہ اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں واقع مہاجر چوک پر ادا کی گئی ۔بعدازاں محمد پرویز شہید کی تدفین
Read More    Posted on: 18 Sep 2013
قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کی تقریر انتہائی افسوسناک اور حقائق کے برخلاف ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی تقریر کو انتہائی افسوسناک ، آداب کے منافی اور حقائق کے برخلاف قراردیا ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ محمود خان اچکزئی ایک انتہائی سینئر سیاستداں اورپارلیمنٹرین ہیں اورہمیں ان سے یہ قطعی توقع نہیں تھی کہ وہ تعصب اور لسانی نفرت کی بنیاد پر تاریخی وزمینی حقائق کو مسخ کرنے کی طفلانہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ
Read More    Posted on: 18 Sep 2013
سندھ اسمبلی میں قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ پر مبارکباد کی مشترکہ قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ پرسندھ اسمبلی میں مبارکباد کی مشترکہ قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انتہائی مثبت اقدام قراردیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے سندھ اسمبلی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ
Read More    Posted on: 18 Sep 2013
آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آؤ ۔۔۔آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آؤ، الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام قومیت عقائد ومسالک سے تعلق رکھے والے عوام کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آجاؤ اور اپنے الطاف بھائی کے ہاتھ مضبوط کرو یہ جملے انہوں نے گنگانا کر کہے کہ آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آؤ۔۔۔ آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آؤ ۔۔۔آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آؤ۔۔۔ آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آؤ ان جملوں کے بعد لاکھوں حاضرین نے زو ردار تالیاں بجائیں ۔ 
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
قائد تحریک کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایم کیوایم ویڈیو سیکشن کی جانب سے ’’علم سب کیلئے ‘‘ کے عنوان پر اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ اجتماع میں ایم کیوایم ویڈیو سیکشن کی جانب سے ’’علم سب کیلئے ‘‘ کے عنوان سے اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا۔ ڈرامہ میں ملک میں رائج دوہرے تعلیمی نظام اور فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرادانہ نظام کے باعث علم کے حصول کیلئے مشکلات اورحائل رکاوٹوں اور ان کے خلاف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جہد مسلسل کو ڈرامہ کے کرداروں نے اپنی اداکاری سے زبردست انداز میں اجاگر کیا
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
امن کی خاطر طالبان سے عزت و وقار کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ طالبان ہمارے ملک میں جگہ جگہ خود کش حملے کررہے ہیں، اسکولوں، مساجد، امام بارگاہ ،مزارت اورفوجی تنصیبات تک پر حملے کررہے ہیں، یہ پاکستان ، مسلح افواج اورحکومت پاکستان کی رٹ اور عزت کا معاملہ ہے ، اگرہم اسی طرح دہشت گردوں کے آگے ہرجگہ سرجھکاتے رہے تو خدانخواستہ پاکستان کا مستقبل صومایہ سے بھی بدتر نہ ہوجائے۔امن کی خاطر طالبان سے مذاکرات ضرور کیے جائیں لیکن یہ مذاکرات عزت و وقار کے ساتھ کیے جائیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں مسلح افواج اور وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ پاکستان کی بقاء اور رٹ کے قیام کیلئے جرات مندی کے ساتھ فیصلے کریں، ایم کیوایم انکے جراتمندانہ فیصلوں میں حکومت اور پاک فوج کا ساتھ دینے کیلئے سوفیصد تیار ہے۔
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
سابق صدر آصف زرداری کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون، 60 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی
سابق صدرآصف زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کوفون کرکے انہیں انکی 60 ویں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ جناب الطا ف حسین نے بھی سابق صدرزرداری کیلئے خیرسگالی کے جذبات کااظہارکیا۔اس موقع پر جناب الطا ف حسین اور سابق صدرمملکت آصف زردای کے مابین پاکستان کی موجودہ سیاسی وجغرافیائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ داخلی علاقائی صورتحال اورخطے کے حالات پر اپنی تشویش کااظہارکیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امرپراتفاق کیاکہ ملک کودرپیش نازک صورتحال کے باعث باہمی احترام اوریکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
جناح گراؤنڈ میں قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے مرکزی اجتماع میں آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا گیا
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ مرکزی اجتماع میں جناب الطاف حسین کے فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب کے بعد آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا ۔ اسٹیج کے عقب سے کئے جانے والے آتش بازی کا یہ مظاہرہ کافی دیر تک جاری رہا جس سے آسمان مختلف رنگوں سے بھرا دکھائی دیا ۔ اس موقع پر آتش بازی کے مظاہرے سے سالگرہ کے اجتماع کے شرکاء باالخصوص خواتین اور بچوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ 
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
کارکنان و ذمہ داران تعلیم حاصل کریں اور نقل سے پرہیز کریں ، الطاف حسین نے سالگرہ کے اجتماع میں عہد لے لیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان اور ذمہ داران سے عہد لیا کہ وہ تعلیم حاصل کریں اور نقل سے پرہیز کریں ، خواتین ، والدین ، استادوں کادل سے احترام کریں ۔ وہ منگل کی شام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اپنی سالگرہ کے 60ویں مرکزی اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کررہے تھے ۔
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
میاں نواز شریف سے اپیل کہ وہ قومی اسمبلی سے نوجوانوں کی شادی سے پہلے بلڈٹیسٹ کرانے کابل پاس کرائیں،جناب الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سے اپیل کہ وہ قومی اسمبلی سے نوجوانوں کی شادی کے حوالے بلڈٹیسٹ کرانے کابل پاس کرائیں ایم کیوایم اس بل کی مکمل حمایت کریگی۔یہ بات جناب الطاف حسین نے اپنی 60سالگرہ کے موقع پرٹیلی فونک خطاب کے دوران کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جونوجوان لڑکے اورلڑکیاں شادی کرناچاہتے ہیں چاہئے وہ لومیرج کریں چاہیے ارینج میرج کریں،خداراوہ نوجوان شادی سے پہلے اپنابلڈٹیسٹ اورمکمل چیک اپ ضرورکروائیں۔
Read More    Posted on: 17 Sep 2013

Urdu News Archive