Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم کو اللہ تعالیٰ کی تائید اور عوام کی حمایت حاصل ہے، جب تک اللہ تعالیٰ نہیں چاہے گاایم کیوایم کو امریکہ و برطانیہ سمیت دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کو اللہ تعالیٰ کی تائیداو رعوام کی حمایت حاصل ہے، جب تک اللہ تعالیٰ نہیں چاہے گاایم کیوایم کو امریکہ وبرطانیہ سمیت دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔ انسانی تاریخ میں امن کاراستہ اختیارکرنے والی پرعزم تحریکوں کوطاقت کے ذریعہ وقتی طورپر تو دبایاجاسکاہے لیکن ختم نہیں کیاجاسکا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے برطانوی قانون کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی ہے ، ہمیشہ ساتھیوں کو صبروتحمل کا درس دیا ہے لیکن میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ امن کی پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔یہ بات انہوں نے 16 ستمبر کی شب نائن زیروعزیزآباد، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ، سانگھڑ اورٹنڈوالہیار میں انہیں 60 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے جمع ہونے والے کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
قائد تحریک الطاف حسین جیسا رہنما قوم کے لئے اللہ رب العزت کی جانب سے ایک تحفہ ہیں،انجینئر توصیف اعجاز
اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کے صحت یابی اور عمر درازی کے لئے دعائیہ تقریب اور صدقہ دیا گیا اس موقع پر انچارج اے پی ایم ایس او انجینئر توصیف اعجاز کا کہنا تھا کہ قائد تحریک الطاف حسین جیسا رہنما اللہ رب العزت کی جانب سے ہم تمام پاکستانیوں کے لئے ایک تحفہ ہیں جناب الطاف حسین نے نا خود کبھی کسی الیکشن میں حصہ لیا اور نہ کبھی اپنے رشتہ داروں کو ایوانوں میں بھیجا بلکہ اس ملک کے 98فیصد غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے با شعور تعلیم یافتہ نوجوانوں کواس ملک کے ایوانوں میں بھیجا۔
Read More    Posted on: 16 Sep 2013
ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے غریب عوام کے حالات بہتر ہوں گے، رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے 20نئے صوبوں سے متعلق جناب الطاف حسین کے بیان کی تائید کرتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کو ملک میں ترقی ،خوشحالی اور معاشی و سماجی مسائل کے حل کے لئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں افتخار اکبر رندھاوا نے کہا کہ انتطامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ملک کی اشد ضرورت ہے اور اس عمل سے ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے غریب و محروم عوام کے حالات بہتر ہوں گے ۔ 
Read More    Posted on: 16 Sep 2013
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ پر عوامی مسائل کمیٹی کے اراکین کا شیلٹر ہاؤس کا دورہ، خواتین، بچوں، بچیوں اور بزرگوں سے ملاقات، چوڑیاں، ڈوپٹے، ملبوسات اور دیگر تحائف تقسیم
ایم کیوایم عوامی مسائل کمیٹی کی اراکین زرین مجید، ناہید فاطمہ، سیما زرین،عابدہ اسماعیل اور کشور سلطانہ نے غریب مستحق اوربے سہارا افراد کو قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ کی 60ویں سالگرہ کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے عائشہ منزل پرواقع پناہ شیلٹرہاؤس جا کرغریب، یتیم و بے سہارا اور مستحق لوگوں سے ملاقات کی اور انکے ہمراہ جناب الطاف حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پرانہوں 
Read More    Posted on: 16 Sep 2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کو ملک بھر میں یوم امن کے طور پر منایا جائے گا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کو ملک بھر میں ’یوم امن ‘‘ کے طورپر منایا جائے گا۔ سالگرہ کے سلسلے میں مرکزی پروگرام 17ستمبر2013ء بروز منگل سہ پہر تین بجے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد کیا جائے گا، پروگرام میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدروں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور اپنے قائد سے محبت کا اظہار کریں گے جبکہ یوم امن کی نسبت سے شرکاء سفید لباس پہن کر پروگرام میں شرکت کریں گے۔
Read More    Posted on: 16 Sep 2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کا جناح گراؤنڈ عزیز آباد کا دورہ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرخالدمقبول صدیقی کے اراکین رابطہ کمیٹی واسع جلیل،عادل خان ودیگراراکین نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد کا دورہ کیا اور 17 ستمبر کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں جلسہ گاہ کی تیاریوں اوردیگرانتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پران کے ہمراہ 
Read More    Posted on: 16 Sep 2013
اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد اقبال کی المناک شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
ایم کیوایم کے قا ئد جناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 126کے کارکن محمد اقبال کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیتی و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 
Read More    Posted on: 16 Sep 2013
ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کی صدر بسمہ آصف و دیگر کا سروسز اسپتال لاہور کا دورہ، لاہور میں درندہ صفت عناصر کی زیادتی کا نشانہ بننے والی پانچ سالہ سنبل سے ملاقات
ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کی صدر بسمہ آصف سکھیرا، نائب صدر رانا اشرف ، جنرل سیکریٹری محمد عامر بلوچ اور ایم کیوایم لاہور ڈسٹرکٹ کے رکن میاں راشد نے سروسز اسپتال لاہور کا دورہ کیا اور لاہور میں درندہ صفت عناصر کی زیادتی کا نشانہ بننے والی پانچ سالہ معصوم بچی (س) اور اس کے اہلخانہ نے ملاقات کر کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور سنبل کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
Read More    Posted on: 16 Sep 2013
ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ’’ہر شام قائد کے نام ۔۔۔ 17 ستمبر کی شام ہمارے نام‘‘ کے عنوان سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں تقریب کا انعقاد
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں گزشتہ روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ’’ہر شام قائد کے نام۔۔۔17ستمبر کی شام ہمارے نام ‘‘ کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا جس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ محترمہ سمیت خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ سالگرہ کی تقریب میں شریک خواتین سے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا ،جوائنٹ انچارج محترمہ نائلہ لطیف اور مرکزی کمیٹی کی اراکین زریں مجید ، نسیم محمد علی اور رفعت ایڈووکیٹ نے خطاب کیا اور خواتین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر
Read More    Posted on: 16 Sep 2013
کوہاٹ میں نام نہاد جرگے کے حکم پر تین خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوہاٹ میں نام نہاد جرگے کے حکم پر تین خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ خواتین کے قتل کی اس بہیمانہ واردات سے ثابت ہوگیا ہے کہ جرگوں پر عدالتی پابندی کے باوجود ملک میں نام نہاد جرگوں کا انعقاد کرکے اور اس میں فرسودہ روایت کے تحت فیصلے کرکے نہ عدالتی احکامات بلکہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ
Read More    Posted on: 16 Sep 2013

Urdu News Archive