Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Blogs
نظریہ ہے تو تحریک ہے (تحریر :ارشد حسین )
Posted on: 17 Sep 2013by Ahsan    Views:
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پر وقتاً فوقتاً کارروائی محض اس لئے کی جاتی ہے کیونکہ یہ جماعت غریب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی جماعت ہے اور ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے مخالفین سے آنکھو ں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی ہے۔ خواہ اس کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہو یا مذہبی جماعت سے، اس جماعت کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی سرکاری ایجنسی یا اسٹیبلشمنٹ کا اہلکار شامل نہیں ہے 
اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو۔۔۔۔۔۔ (تحریر: کلیم زبیرؔ )
Posted on: 17 Sep 2013by Ahsan    Views:
ہمارے ملک کی سیاست ہمیشہ سے ہی چند روایتی سیاستدانوں ،جاگیر داروں ،وڈیروں ،سرمایہ داروں اور انکے خاندانوں کے گرد گھومتی رہی ہے گذشتہ65 برسوں سے چند مخصوص خاندانوں نے ملکی اقتدار پر قبضہ جما رکھاہے ۔آج ملک کو آزاد ہوئے 65برس بیت گئے مگر عام آدمی کی حالت جوں کی توں ہے، ملک میں ہونے والی ترقی کا عمل نہایت سست ہے
الطاف حسین ۔۔۔ہمارا رہبر (تحریر: سیّد تیمور علی)
Posted on: 17 Sep 2013by Ahsan    Views:
انسانی ارتقاء کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ جب جب سماجی ناہمواریوں کے خاتمے کے لیے کوئی جدوجہد سامنے آئی تو اسے مراعات یافتہ اور حکمراں طبقے نے آڑے ہاتھوں لیا اور اس شخصیت کی جس نے اس نقیب کو بلند کیا، اس پر عرصہ حیات تنگ کیا گیا ۔ دنیا کی تاریخ کی طرح پاکستان کی تاریخ بھی اس سوچ سے بچ نہ سکے۔
17ستمبر مبارک ہو (تحریر* شریف علی رعنا )
Posted on: 17 Sep 2013by Ahsan    Views:
17ستمبر1953کی تاریخ وہ تاریخ ہے جب خدائے بزرگ و برترنے اس خانما برباد قوم جس نے آٹھ سال قبل آگ وخون کا دریا عبور کرکے ایک نئے وطن کی بنیاد رکھی اور عظیم ہجرت کے عمل سے گزرنے کے بعد غیروں کے زخم سہنے کے بعد اب اپنوں کے طعنو ں و تشنوں کی زد پر تھی اور آج تک کسی نہ کسی صورت اس قوم کو اپنے محب وطن ہونے کا یقین دلانا پڑتا ہے اس قوم کے قائد کو بار بار یہ کہنا پڑتا ہے ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کر لو ہمیں محب وطن سمجھو لو 
گوہرِنایاب ۔۔۔الطاف حسین (صاعقہ ناز)
Posted on: 17 Sep 2013by Ahsan    Views:
۱بتدائے زمانہ سے آج تک دنیا میں بہت سی تحریکوں نے جنم لیا ، جن میں سے کچھ تو ابتدا میں ہی دم توڑ گئیں اور کچھ اپنی منزل مقصود تک پہنچ گئیں۔ لیکن اس کامیابی کو پانے کے لیے انہیں آگ اور خون کے دریا عبور کرنے پڑے۔ کسی بھی تحریک کے عروج و زوال میں اہم ترین کردار اُس لیڈر کا ہوتا ہے جو اُس تحریک کا بانی یا قائد ہوتا ہے اور بلا شبہ قائدانہ صلاحیتیں خداداد ہوتی ہیں۔ ایسی ہی قائدانہ صلاحیتوں سے مزین دور حاضر کی اہم ترین شخصیت قائد تحریک الطاف حسین کی ہے۔
سنہری جگمگا تی سالگرہ مبارک ہو ( : نور محمد نور (حیدرآباد))
Posted on: 17 Sep 2013by Ahsan    Views:
یوں تو لوگ چند رشتہ داروں ، دوست احباب کے ساتھ اپنی یا پنے خاندان کے افراد کی سالگرہ منا کر خوشیاں حاصل کرلیتے ہیں لیکن اپنے اپنے شعبوں کی مشہور شخصیات یا کھرب پتی لوگ چند ہزار افراد کے ساتھ اپنی سالگرہ منالیتی ہیں ۔دو چار ایسی سیاسی شخصیات بھی ہوتی ہیں جو سیاست میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے کے لئے سچے دل سے پُرعزم ہوتی ہیں
دل میں بسا ہے ۔۔۔ الطاف حسین (تحریر: خان نوید قمر )
Posted on: 17 Sep 2013by Ahsan    Views:
پاکستان سمیت دنیا بھر کی سیاسی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے کہ جب سیاسی جماعتوں اورا ن کے قائدین پر سختیاں سامنے آئیں تو وہ جماعتیں منتشر ہو گئیں۔ لیکن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جتنا تکلیف دہ وقت ایم کیو ایم نے دیکھا ہے، اس کی نظیر تاریخ میں کم کم دستیا ب ہے۔ جدوجہد کے پینتیس برسوں میں شاید ہی کوئی ایسا وقت رہا ہو جس میں اس جماعت کے خلاف سازشیں نہ ہو رہی ہوں۔
الطاف حسین ۔۔۔جہدِ مسلسل (تحریر: محسن ؔ وحدانی)
Posted on: 17 Sep 2013by Ahsan    Views:
17ستمبر 1953ء کو کراچی میں جہانگیر روڈ کے ایک سرکاری کوارٹر میں مقیم، آگرہ (یو پی) سے ہجرت کرکے آنے والے نذیر حسین کے ہاں ان کی زوجہ محترمہ خورشید بیگم کے بطن سے ایک بچہ پیدا ہوا جس کا نام الطاف حسین رکھا گیا۔ نذیر حسین اور خورشید بیگم دونوں کا تعلق مغل شہنشاہ اکبر اعظم کے پایہ تخت آگرہ سے تھا اور دونوں وہاں کے معروف مذہبی گھرانوں کے چشم و چراغ تھے۔ نذیر حسین کے والد مفتی محمد رمضان ایک جید عالم دین تھے
پیغام محبت (17ستمبر) (تحریر: کوثرعلی صدیقی)
Posted on: 17 Sep 2013by Ahsan    Views:
پاکستان میں مختلف قومیں آباد ہیں جن کا رنگ و نسل ، رہن سہن، عادات و اطوار علیحدہ علیحدہ ہے لیکن جب بات مذہب کی آتی ہے تو ان کا مذہب تمام رنگ و نسل اور بنیاد پرستی سے بالا تر ہے۔دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی اور قتل و غارت گری کا درس نہیں دیتابلکہ امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے لیکن ان سب حقائق کے باوجود دنیا بھر میں فرقہ واریت، لسانیت، رنگ ونسل اور زبان کی بنیاد پر ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں
قدرت کا عظیم تحفہ ۔۔۔الطاف حسین (تحریر: خالدہ اطیب)
Posted on: 17 Sep 2013by Ahsan    Views:
کہتے ہیں کوئی ایک نکتہ بعض اوقات انقلاب کی بنیاد بن جاتا ہے۔ اسی طرح کراچی یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنا الطاف حسین کی سوچ کو ایک نئی راہ دکھا گیا اور انہوں نے تمام طلباء کی حق تلفیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے ایک طلباء تنظیم کی بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح 11جون 1978ء کو اے پی ایم ایس او کا قیام عمل میں آیا
News 141 to 150 of 185