Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
نوشہرہ میں مہاجرین کے جلوزئی کیمپ میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔
 متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نوشہرہ میں مہاجرین کے جلوزئی کیمپ بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 21 Mar 2013
ایم کیو ایم کا پیغام حق پرستی پاکستان کے جاگیردارانہ،خاندانی اور کرپٹ نظام سے مطابقت نہیں رکھتا۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ تمام تر سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود ایم کیو ایم کا پیغام حق پرستی ملک بھر میں پھیل چکا ہے اور انشاء اللہ آنے والا دور ایم کیو ایم کا ہوگا۔انہوں نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیو ایم میں شامل ہو کر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی جدوجہد میں اس کا ساتھ دیں
Read More    Posted on: 20 Mar 2013
کراچی کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے ، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے ذریعے کراچی میں فرقہ وارانہ تشدد اور فساد کی آگ بھڑکائی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے ، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگز اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے ذریعے کراچی میں فرقہ وارانہ تشدد اور فساد کی آگ بھڑکائی جارہی ہے
Read More    Posted on: 20 Mar 2013
ایم کیوایم کا سابق صدر ریٹائرڈ جنر ل پرویز مشرف کی جماعت سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی سختی سے تردید
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض اخبارات اور الیکٹرانک میڈیامیں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ جن میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم اورسابق صدر ریٹائرڈ جنر ل پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے مابین کسی قسم کا اتحادہوا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایم کیوایم کا نہ تو پرویز مشرف یاان کی جماعت سے کسی قسم کا کوئی اتحادہوا ہے ، نہ ہی انکے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جارہی ہے 
Read More    Posted on: 20 Mar 2013
ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر کے کارکن فرحان خلیل شہید کے جنازے پر جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ پر رابطہ کمیٹی اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جرائم پیشہ عناصر کی ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 66-Cکے جوائنٹ یونٹ انچارج فرحان خلیل شہید کے جنازے پر فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورفائرنگ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو انسانیت کا کھلا دشمن قرار دیا ہے
Read More    Posted on: 20 Mar 2013
عباسی شہید اسپتال کے فزیشن ڈاکٹر اسد عثمان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے، ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی انچارج ڈاکٹر فاروق جمیل و اراکین کمیٹی کا حکومت سے مطالبہ
ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کے انچارج ڈاکٹر فاروق جمیل اور اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ عباسی شہید اسپتال کے فزیشن ڈاکٹر اسد عثمان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی کے پڑھے لکھے طبقے باالخصوص ڈاکٹرز اور ٹیچرز کو مسلسل ٹارگٹ کرکے شہید کیاجارہا ہے اور ان قتل کی مسلسل وارداتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد منظم سازشی منصوبے پر عمل پیرا ہیں ۔
Read More    Posted on: 20 Mar 2013
امریکہ میں ایم کیو ایم کا 29واں یوم تاسیس جوش و خروش کے سا تھ منا یا گیا۔
 امریکہ میں ایم کیو ایم کا 29واں یوم تاسیس انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے بڑے اجتماعات واشنگٹن ڈی سی، شکاگو، ہیوسٹن، ڈیلس، لاس اینجلس، نیو یارک، نیو جرسی، ڈیٹرائٹ اور ایٹلانٹامیں منعقد ہوئے جس میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں سمیت پاکستانی کمیونیٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوم تاسیس کے اجتماعات میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالررحمان اور ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے بھی شرکت کی۔
Read More    Posted on: 20 Mar 2013
ڈاکٹر ظفر اقبا ل کی والدہ کے انتقال پر اے پی ایم ایس او کا اظہار افسوس
آل پا کستا ن متحدہ اسٹو ڈینس آرگنا ئزیشن کے چیر مین عبد الوہا ب واراکین مرکزی کا بینہ نے جا معہ وفا قی اردو سا ینس آرٹس اینڈ ٹیکنا لو جی کے وائس چا نسلر ڈاکٹر ظفر اقبا ل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 20 Mar 2013
وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال اور جنگ گروپ کے ڈائریکٹر ایچ آرڈی اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ضیاء کی والدہ محترمہ سلمیٰ احسان اور سینئر فوٹو گرافر امین رنگون والاکے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفرقبال , جنگ گروپ کے ڈائریکٹر ایچ آرڈی اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ضیاء کی والدہ محترمہ سلمیٰ احسان اور سینئر فوٹو گرافر امین رنگون والاکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)
Read More    Posted on: 20 Mar 2013
عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے کاغذات نامزدگی کیلئے 28 سے 31 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے جوکہ انتہائی نزدیک ہے جب کہ فارم طویل ہے جس کی وجہ سے بعض امیدواروں کو مطلوبہ فارم پر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔اس صورتحال کی وجہ سے ضروری ہے کہ تاریخ میں کم از کم ایک ہفتہ کا اضافہ کیا جائے۔
Read More    Posted on: 20 Mar 2013

Urdu News Archive