Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کی پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن اور قونصل خانہ پاکستان کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق” کی تقریب میں بھرپور شرکت


 ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کی پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن اور قونصل خانہ پاکستان کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق” کی تقریب میں بھرپور شرکت
 Posted on: 5/11/2026

ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کی پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن اور قونصل خانہ پاکستان کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق” کی تقریب میں بھرپور شرکت

سابقہ رُکن سندھ اسمبلی امام الدین شہزاد نے بانی و قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پوری قوم کو “معرکہؔ حق” پر مُبارکباد۔

ہیوسٹن ، (ٹیکساس)۔۔۔ 11 مئی 2026ء

متحدہ قومی موومنٹ ہیوسٹن چیپٹر کے وفد نے پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن اور قونصل خانہ پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ “معرکۂ حق” کی تقریب میں بھرپور شرکت کی اور پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابقہ رُکن صوبائ اسمبلی  امام الدین شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت اور فکر کے مطابق پاکستان، قومی سلامتی، قومی یکجہتی اور پاک افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان ہمیشہ پاکستان کے دفاع، استحکام اور نظریاتی تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں اور آج بھی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے وہ پہلے سیاسی رہنما ہیں جن کی ہدایت پر کراچی میں پاک فوج کے حق میں ملین مارچ ریلی نکالی گئی، جس میں لاکھوں عوام نے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ 2025 کی جنگی صورتحال کے دوران بھی قائدِ تحریک جناب الطاف حسین نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنے ایک لاکھ کارکنان کی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین نے وطنِ عزیز پاکستان میں سب سے پہلے آرمی چیف حافظ عاصم منیر صاحب کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی، انہیں فیلڈ مارشل بنائے جانے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کی، اور واضح طور پر فرمایا کہ حافظ عاصم منیر صاحب میرے، ہمارے اور پوری قوم کے فیلڈ مارشل ہیں۔ اسی طرح دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین نے آرمی چیف عاصم منیر صاحب کے لیے امن کے نوبل انعام کا مطالبہ بھی کیا۔

امام الدین شہزاد نے کہا کہ ہم بانیانِ پاکستان کی اولاد ہیں۔ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے قیام کے لیے اپنے گھر بار، زمینیں، آبائی شہر اور سب کچھ قربان کیا۔ اس لیے پاکستان سے ہماری محبت کسی وقتی سیاسی نعرے کی محتاج نہیں بلکہ یہ ہماری تاریخ، شناخت اور نسلوں کی امانت ہے۔

امام الدین شہزاد نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر ایک جانب ہماری مسلح افواج پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کر رہے ہیں، تو دوسری جانب ایم کیو ایم کے کارکنان بانیانِ پاکستان کی اولادیں پاکستان کے نظریاتی، دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہمارا پیغام واضح ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے، پاکستان سب کا ہے، اور قومی سلامتی و قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
سابقہ رُکن سندھ اسمبلی نے پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن، قونصل خانہ پاکستان اور تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان سے وابستگی کے اظہار کے لیے ایک مثبت پلیٹ فارم فراہم کیا۔



5/19/2026 12:13:48 PM