Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ میں پیپلز پارٹی کی بربریت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے — رکن رابطہ کمیٹی حسان بٹ


سندھ میں پیپلز پارٹی کی بربریت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے — رکن رابطہ کمیٹی حسان بٹ
 Posted on: 5/10/2026

سندھ میں پیپلز پارٹی کی بربریت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے — رکن رابطہ کمیٹی حسان بٹ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حسان بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام آج بدترین بدامنی، کرپشن، لوڈشیڈنگ، پانی کے بحران اور محرومیوں کا شکار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے برسوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کو صرف مسائل دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری خصوصاً کراچی اور حیدرآباد کے عوام حکومتی نااہلی اور ظلم سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد رہنما ہیں جو سندھ کے مظلوم عوام کو پیپلز پارٹی کی عوام دشمن پالیسیوں سے نجات دلا سکتے ہیں۔ حسان بٹ نے کہا کہ عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دے کر پیپلز پارٹی کا سیاسی خاتمہ کریں۔ انہوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ جمہوری، آئینی اور انسانی حقوق کے تقاضوں کے مطابق جناب الطاف حسین پر عائد پابندیاں فوری ختم کی جائیں تاکہ عوام آزادانہ سیاسی عمل کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔

5/11/2026 1:13:09 PM