Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وہ جوعظیم بھی تھا……احمد بھی ……اورطارق بھی عظیم احمد طارق شہید کوسلام


 وہ جوعظیم بھی تھا……احمد بھی ……اورطارق بھی عظیم احمد طارق شہید کوسلام
 Posted on: 5/1/2026 1

وہ جوعظیم بھی تھا……احمد بھی ……اورطارق بھی
عظیم احمد طارق شہید کوسلام 

عظیم احمد طارق شہید تحریک کے ابتدائی ایام سے میرے دیرینہ تحریکی ساتھی تھے جنہوں نے میری قیادت میں تحریک کوآگے بڑھانے میں اہم کردارادا کیا تھا۔عظیم احمد طارق شہید نہ صرف ایم کیوایم کے پہلے چیئرمین تھے بلکہ وہ تحریک کاایک اثاثہ تھے۔ مہاجردشمن قوتوں نے ہماری تحریک کواس کے ا ٓغازسے ہی قبول نہیں کیا بلکہ اس  کوختم کرنے کے لئے طرح طرح کی سازشیں کیں، ایم کیوایم کوختم کرنے کے منصوبے کے تحت جہاں تحریک کے چند لوگوں کا ضمیرخرید کرحقیقی بنائی گئی،وہیں 19جون 1992ء کوایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیااورپھراس آپریشن کے دوران یکم مئی 1993ء کوتحریک کے عظیم رہنماعظیم احمد طارق کوسفاکی سے شہید کردیا گیا۔ عظیم احمدطارق شہید کا سفاکانہ قتل ایم کیوایم کوختم کرنے کی انہی گھناؤنی سازشوں کاحصہ تھا۔
میں آج چیئرمین عظیم احمدطارق شہید کوان کی 33 ویں برسی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔ تحریک کے لئے عظیم احمد طارق شہید کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی۔ میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ عظیم احمدطارق شہید کے درجات بلند فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کی قربانیوں کے طفیل تحریک کوکامیابی سے ہمکنارفرمائے۔ 

الطاف حسین 
یکم مئی 2026ء



5/1/2026 1:42:00 PM