Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم آئرلینڈ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کا 42واں یوم تاسیس منایا گیا


 ایم کیو ایم آئرلینڈ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کا 42واں یوم تاسیس منایا گیا
 Posted on: 4/28/2026

ایم کیو ایم آئرلینڈ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کا 42واں یوم تاسیس منایا گیا 
 آئرلینڈ کے شہرلمرک میں ہونے والے اجتماع میں لمرک اور ڈبلن سمیت مختلف شہروں سے  کارکنوں نے فیلیز کے ساتھ شرکت کی
 یوم تاسیس کے اجتماع میں لندن سے رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن سہیل خانزادہ، ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین اور ایم کیوایم یوکے کے کارکنان نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی
سچے نظریہ کوکسی جغرافیہ میں قید نہیں کیاجاسکتا،قائدتحریک الطاف حسین کا نظریہ تمام تررکاوٹوں، سازشوں اورجبروستم کے باوجودملکوں ملکوں پھیل رہا ہے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 قائدتحریک الطاف حسین پر پابندی اسی لئے لگائی گئی کیونکہ وہ پورے ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب برپاکرناچاہتے تھے۔ سہیل خانزادہ 
 قائدتحریک الطاف حسین نے پاکستان کی خواتین میں سیاسی میدان میں متحرک کیا۔ یاسمین نوین
 آئر لینڈ یونٹ قائدتحریک جناب الطاف حسین کا ہراول دستہ بنے گا۔ آرگنائزرمحمود مجاہد

لمرک……28  اپریل 2026ء
ایم کیوایم آئرلینڈ کے زیراہتمام آئرلینڈ کے دوسرے بڑے شہر لمرک میں ایم کیو ایم کا 42واں یوم تاسیس انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔آئرلینڈ میں ایم کیوایم کے باقاعدہ یونٹ کے قیام کے بعد یہ آئرلینڈ میں ایم کیوایم کاپہلااجتماع تھا۔ اجتماع میں لمرک، ڈبلن سمیت آئرلینڈ کے مختلف شہروں سے سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں نے اپنی فیلیز کے ساتھ شرکت کی۔اس کے ساتھ ساتھ یوم تاسیس کے اس اجتماع میں لندن سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن سہیل خانزادہ، ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین اور ایم کیوایم یوکے سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔
 اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفی عزیزآبادی نے کہاکہ ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے گزشتہ کئی برسوں سے جبروستم جاری ہے لیکن دنیا کے مختلف ممالک کے بعد یورپی ملک آئرلینڈ میں ایم کیوایم کے باقاعدہ یونٹ کے قیام اورآج آئر لینڈ یونٹ کے زیر اہتمام ہونے والا یہ اجتماع اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ ریاستی ظلم و جبر کے زر یعے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی کوشش ناکام ہورہی ہے، ایم کیوایم سکڑنے کے بجائے پھیل رہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ سچے نظریہ کوکسی جغرافیہ میں قید نہیں کیاجاسکتا، بانی وقائد جناب الطاف حسین کا نظریہ تمام تررکاوٹوں، سازشوں اورجبروستم کے باوجود ملکوں ملکوں پھیل رہا ہے اور یہی قائدتحریک الطاف حسین   کے نظریے کی سچائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین کا چیپٹر کلوز کرنے کے دعویدار آج دیکھ لیں کہ الطاف حسین کی مقبولیت اورعوامی تائیدوحمایت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین کامنشوریہی ہے کہ پاکستان میں ایسا منصفانہ نظام ہوکہ جس میں کوٹے کے بجائے اہلیت وصلاحیت سب سے بڑی میرٹ ہو اورمہاجروں سمیت ملک کی تمام قوموں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو ان کی زبان، علاقے، فقہ، مسلک یا مذہب یا جنس کے امتیاز کے بغیرزندگی کے ہرشعبے میں مساوی حقوق میسر ہوں، جہاں کسی بھی صوبے یاعلاقے سے تعلق رکھنے والوں کوکسی دوسرے صوبے یاعلاقے پر کوئی برتری یاترجیح نہ ہوبلکہ میرٹ ہی ترجیح ہو۔ 
مصطفےٰ عزیزآبادی نے مزید کہا کہ پاکستان صرف اقتدارپر مسلط اشرافیہ کانہیں بلکہ ملک کے تمام شہریوں کاہے، پاکستان غریب اور متوسط طبقے کابھی ہے جو دو فیصد وڈیرے،جاگیردار اور سرداروں کے ظلم کا شکار ہیں۔قائدتحریک الطاف حسین کی جدوجہد اسی محروم طبقے کے حقوق کے لئے ہے، عوام میں تیزی سے بیداری آرہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک کی عوام اس فرسودہ اور کرپٹ نظام سے نجات حاصل کریں گے۔
مصطفےٰ عزیزآبادی نے یوم تاسیس کے شانداراجتماع کے انعقادپر ایم کیوایم آئرلینڈ کے آرگنائزر محمود مجاہد،جوائنٹ آرگنائزرعمرطاہر، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان عظیم بھائی، غضنفربھائی، رومی بھائی اور عبید بھائی اوراجتماع کے انتظامات میں حصہ لینے والے کارکنوں کوقائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔  
ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن سہیل خانزادہ نے اجتماع سے اپنے خطاب میں شرکاء کو ایم کیو ایم کے 42واں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجر قوم کے حقوق کیلئے 25سال کی عمر میں جامعہ کراچی سے اپنی جدوجہد شروع کی اور 31سال کی عمر میں باقائدہ ایک سیاسی جماعت ایم کیوایم قائم کی جسکی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ قائدتحریک الطاف حسین وہ واحد رہنما ہیں جب وہ 34 سال کے تھے تو انکی جماعت نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ اس سے ثابت ہوا کہ اصل نوجوانوں کی جماعت ایم کیو ایم ہی ہے۔سہیل خانزادہ نے مزید کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے ملک میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیجا،ان پر پابندی اسی لئے لگائی گئی کیونکہ وہ پورے ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب برپاکرناچاہتے تھے، غریب اورمڈل کلاس نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجنا اشرافیہ کے نزدیک قائدتحریک الطاف حسین کا جرم بن گیا اسی لئے ایم کیوایم پر غیر آئینی اور غیر قانونی پابندی لگادی گئی مگر اب عوام سمجھ چکے ہیں کہ نوجوانوں کا اگر انقلاب آیا تو وہ صرف الطاف حسین کی قیادت میں آسکتا ہے اور ایک دن ضرور آئے گا۔
اجتماع سے ایم کیو ایم برطانیہ شعبہ خواتین کی انچارج یاسمین نوین نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین نے پاکستان کی خواتین میں سیاسی شعورکوبیدارکرکے انہیں سیاسی میدان میں متحرک کیا اور انہیں پاکستان کی پارلیمنٹ میں بھیجا اور خواتین کو وہ مقام دیا جوانہیں کسی دوسری جماعت میں حاصل نہیں تھا۔
اجتماع سے آئر لینڈ کے آرگنائزر محمود مجاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشا اللہ ایم کیو ایم آئر لینڈ یونٹ قائدتحریک جناب الطاف حسین کا ہراول دستہ بنے گا اور تحریکی جدوجہد میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ پروگرام کی کمپیئرنگ عمر بھائی نے کی جبکہ تلاوت کی سعادت حافظ حسان نے حاصل کی۔
اس موقع پر خواتین اوربچوں نے ایم کیوایم کے یوم تاسیس کاکیک کاٹا۔ یوم تاسیس کے پروگرام میں لمرک شہر کے سابق میئراورکمیونٹی کے سرگرم رہنما آزاد ٹنڈولکر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے لمرک کے سابق میئرآزاد ٹنڈولکرکواسرائیل فلسطین تنازعہ کے بارے میں بانی وقائدجناب الطاف حسین کی کتاب پیش کی اورانہیں جناب الطاف حسین کے نظریہ اورجدوجہدکے بارے میں آگاہ کیا۔ 


4/28/2026 12:32:25 PM