سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی فلاحی تنظیم '' محبان ِ پاکستان '' کی تنظیمِ نو کے سلسلے میںچھ رکنی ایڈہاک آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان۔ ایڈہاک کمیٹی تین ماہ کے لئے ہوگی
کفیل احمدصدیقی ایڈہاک آرگنائزنگ کمیٹی کے آرگنائزر ہوںگے
ایڈہاک سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان میں شعیب خان، فہداحمد، محمدعلی ، حامد رضا اور محمداکرم شامل ہیں
ریاض…23 جنوری 2024ئ
سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی فلاحی تنظیم '' محبان ِ پاکستان '' کی تنظیمِ نو کے سلسلے میںچھ رکنی ایڈہاک سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا گیا ۔یہ چھ رکنی ایڈہاک کمیٹی تین ماہ کے لئے ہوگی جس کاکام مظلوم ومحروم اورمستحق افراد کے لئے تمام پاکستانیوں تک یہ پیغام پہنچاناہے کہ وہ محروم ومظلوم اورمستحق افراد کی مدد کے لئے محبان پاکستان کی فلاحی ورفاعی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ۔ محبان پاکستان کے کارکنوں کے اجلاس میں سینئر رکن کفیل احمدصدیقی
کو کثرت ِ رائے سے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے لئے ایڈہاک سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کاآرگنائزر مقررکیاگیاجبکہ جس ایڈہاک سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کاانتخاب عمل میں لایاگیا ہے اس کے ارکان میں شعیب خان، فہداحمد، محمدعلی ، حامد رضا اور محمداکرم شامل ہیں۔