Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صائب مشورہ :


صائب مشورہ :
 Posted on: 5/28/2023
صائب مشورہ : وہ قوتیں جن کاسب کومعلوم ہے، انہیں بزرگوں کے ان صائب مشوروں کو ضرور سامنے رکھناچاہیے کہ '' اتنا تیزی سے مت دوڑو کہ کہیں گر نہ جاؤ  '' اور ''جلدی کاکام شیطان کاہوتا ہے'' ۔ لہٰذا ہردو دو تین تین گھنٹے بعد پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرانےکا عمل بند کیا جائے کیونکہ اس سے مذاق ان ہی قوتوں کا اڑ رہاہے جو پی ٹی آئی کے ارکان کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کررہی ہیں۔  طاقتورقوتوں کو اس کلیہ کوہرگز نہیں بھولناچاہیے کہ جب طاقت کے بل پر یالالچ دے کرکسی بھی سیاسی پارٹی کے افراد سے یہ کہاجاتا ہے کہ تم اپنی پارٹی کوچھوڑ دو تو جب جب ، جہاں جہاں جو افراد اپنی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں توپارٹی کے کارکنان وعوام میں ہمیشہ پارٹی چھوڑنے والوں کے خلاف شدیدغم وغصہ اورنفرت پیداہوتی ہے۔ اس عمل سے عام عوام اورکارکنوں کی اکثریت کی محبت ، عقیدت اور چاہت پارٹی کی بنیاد رکھنے والی شخصیت کے ساتھ نہ صرف برقرار رہتی ہے بلکہ اس میں مزید اضافہ بھی ہوتا ہے۔ اس کی مثال اصل ایم کیوایم کی ہے جس کے چاہنے والے عوام اور گمنام مخلص کارکنوں کی تعداد میں ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید اضافہ ہورہا ہے۔ اگرکسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت میں کتنے ہی نئے نئے گروپس بناکر نئی نئی مزیدپارٹیاں بنا بھی دی جائیں توعوام و مخلص کارکنان خوب اور بہتر طورپر جانتے ہیں کہ کون سی جماعت '' اصل '' ہے اورکون کون سی جماعتیں ''جعلی '' ہیں۔  میرے تمام مخلص سینئر و جونیئر ذمہ داران اورکارکنان آج تک مجھ سے نہ صرف جڑے ہوئے ہیں بلکہ ان کی محبت وعقیدت اوراعتماد و یقین میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ دنیا خوب جانتی ہے کہ میں نے اپنی 45 سالہ تحریکی جدوجہد میں بڑے بڑے نشیب وفراز دیکھے ہیں۔ اس کے باوجود کارکنان وعوام کو مجھ سے دور نہیں کیاجاسکا بلکہ وہ آج پہلے سےزیادہ میرے ساتھ جڑ گئے ہیں اورجڑتے جارہے ہیں۔  میں ریاست کے طاقتوراداروں اور حلقوں کوباور کرانا چاہتا ہوں کہ وہ یادرکھیں کہ '' عورت '' ایک ماں بھی ہوتی ہے ، بہن بھی ، بیٹی بھی اوربیوی بھی ہوتی ہے ، ان کااحترام کرناسب پر فرض ہے اورمرد حضرات کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جنت باپ کے قدموں کے نیچے نہیں ہوتی بلکہ صرف اور صرف ماں کے قدموں میں ہوتی ہے۔ اس بات پر بھی ضرور غور کرنا چاہیے کہ گرفتار خواتین کے ساتھ کسی قسم کا تشدد اور بےحرمتی کا عمل نہ صرف غیر انسانی عمل کہلاتا ہے بلکہ ایسا عمل عذاب الہٰی کو دعوت بھی دیتا ہے۔ لہٰذا میں طاقت رکھنے والی قوتوں سے پر زور مطالبہ کرتا ہوں کہ PTI کی گرفتار خواتین کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی نہ کی جائے اورتشدد و بدسلوکی کرنے والے حکام واہلکار یہ نہ بھولیں کہ ان کی بھی ماں ،بہن ،بیٹیاں ہیں ۔ (الطاف حسین )  28مئی 2023


Link: https://twitter.com/AltafHussain_90/status/1662927662136844288

9/8/2024 4:24:36 PM