Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے، قائد تحریک الطاف حسین


ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 10/24/2022
 ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے، قائد تحریک الطاف حسین
 ارشد شریف کے بہیمانہ قتل سے مجھے ذاتی طورپر
دلی صدمہ پہنچا ہے
 ارشد شریف کے قتل سے صحافت کی تاریخ کا ایک اور
 سنہرا باب ختم ہوگیا
 دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان، سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں
 میں اورمیرے ساتھی،ارشد شریف کے قتل پر صحافی برادری کے غم میںبھی برابر کے شریک ہیں
اللہ تعالیٰ ،ارشد شریف کے قاتلوں پر اپناعذاب نازل فرمائے
معروف صحافی ارشدشریف کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کااظہارتعزیت

لندن۔۔۔24، اکتوبر2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے معروف صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مقتول کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیاہے۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ارشد شریف کے بہیمانہ قتل سے مجھے ذاتی طور پر دلی صدمہ پہنچا ہے، ارشد شریف صحافت کا ایک درخشاں ستارہ تھے اوران کے قتل سے صحافت کی تاریخ کا ایک اور سنہرا باب ختم ہوگیا۔ جناب الطاف حسین نے ارشد شریف کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے صحافی برادری سے بھی دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں اور میرے ساتھی صحافی برادری کے غم میںبھی برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی اللہ تعالیٰ، ارشد شریف کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے ،سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے اورارشد شریف کے قاتلوں پر اپناعذاب نازل فرمائے ۔ (آمین ثمہ آمین)
جناب الطاف حسین نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیاکہ ارشدشریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے اورقاتلوں کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے۔

٭٭٭٭٭ 


4/18/2024 8:43:45 PM