Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ہرسال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں امدادی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری ہے


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ہرسال کی طرح اس سال بھی  رمضان المبارک میں امدادی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری ہے
 Posted on: 4/30/2021
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ہرسال کی طرح اس سال بھی
 رمضان المبارک میں امدادی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری ہے

عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے شہداء ،اسیر اورلاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اوردیگر 
مستحقین میں نقد رقم اورراشن کی تقسیم کا سلسلہ جارہی ہے
 
لندن ۔۔30اپریل 2021ء 
 متحدہ قومی قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ہرسال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں ایم کیوایم کی امدادی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ ایم کیوایم کی جانب سے تحریک کے شہداء ،اسیر اورلاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اوردیگر مستحقین میں نقد رقم اورراشن کی تقسیم کا سلسلہ جارہی ہے ۔اس کار خیرمیں ایم کیوایم کے تمام اوورسیز کے یونٹ امریکہ ،کینیڈا ،برطانیہ ، آسٹریلیا،سائوتھ افریقہ ،جرمنی جبکہ پاکستان میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اور شعبہ خواتین کی کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور شہداء ،اسیر ،لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اوردیگر مستحقین سے  گھر گھر جاکررابطہ کر کے انہیں امدادی سامان پہنچارہے ہیں ۔ایم کیوایم کی جانب سے فراہم کیے جانے والے امدادی سامان میں نقد رقم کے علاوہ آٹا،چینی ،چاول ،دالیں ، چائے کی پتی ،خشک دودھ ،آئل ،روح افزاء ،سوئیاں کپٹرے اورروزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء شامل ہیں ۔واضح رہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے تحریک کے شہیدوںکے لواحقین، اسیروں ولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اوردیگر مستحقین کوعیدکی خوشیوں میںشامل کیاجارہاہے اوردنیا بھرمیں مقیم وفاپرست کارکنان عبادت سمجھ کر خلق خدا کی خدمت میں مصروف ہیں۔
٭٭٭٭٭


9/7/2024 10:03:37 AM