Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوجوان سیاسی رہنما اورسابق سینیٹر سید فیصل رضاعابدی کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کامطالبہ


نوجوان سیاسی رہنما اورسابق سینیٹر سید فیصل رضاعابدی کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کامطالبہ
 Posted on: 10/19/2018

نوجوان سیاسی رہنما اورسابق سینیٹر سید فیصل رضاعابدی کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کامطالبہ
سید فیصل رضاعابدی کوجس طرح گرفتارکیاگیاہے اور انہیں جس طرح ہتھکڑیاں لگائی گئیں وہ انتہائی شرمناک ہے
فیصل رضاعابدی فرسودہ نظام، کرپشن، حلقہ بندیوں ، مردم شماری میں مہاجروں کی آبادی کو کم کرنے اور مہاجروں کوغلام بنانے 
کے خلاف آوازاٹھارہے تھے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سپریم کورٹ اورچیف جسٹس کے منافقانہ کردارکوبے نقاب کررہے تھے ، فیصل رضاعابدی کی حق گوئی مہاجردشمنوں کوایک آنکھ نہ بھائی
ملک میں دہرا قانون ہے ،سب قابل معافی ہیں لیکن مہاجروں کیلئے کوئی معافی نہیں ۔قاسم علی رضا
خادم رضوی نے چیف جسٹس ثاقب نثار کانام لے لے کر گالیاں دیں ، فوجی جرنیلوں ،پارلیمنٹ ،سپریم کورٹ کو گالیاں دیں لیکن 
اسکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی وڈیوبریفنگ ،فیصل رضاعابدی کی گرفتاری پراظہارمذمت

لندن ۔۔۔ 19 اکتوبر 2018ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے نوجوان سیاسی رہنما، دانشور اورسابق سینیٹرسید فیصل رضاعابدی کی گرفتاری اورانہیں ہتھکڑی لگانے کی سخت مذمت کی ہے اورحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سید فیصل رضاعابدی کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ یہ مطالبہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وڈیوبریفنگ سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا اوررابطہ کمیٹی کے ارکان سفیان یوسف اورمنظوراحمد نے خطاب کیا۔ قاسم علی رضااوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سید فیصل رضاعابدی کوجس طرح گرفتارکیاگیاہے اوران کے ساتھ جوبہیمانہ سلوک کیاگیاہے، انہیں جس طرح ہتھکڑیاں لگائی گئیں ، قائدتحریک الطاف حسین ،رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم کے کارکنان اس ظلم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین ہرظلم کے خلاف آوازبلندکرتے ہیں،وہ فیصل رضاعابدی کے ساتھ ہونے والے اس ظلم پر غمگین ہیں اوروہ اس ظلم کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فیصل رضاعابدی مہاجرہیں،وہ ملک کے فرسودہ نظام، کرپشن، حلقہ بندیوں ، مردم شماری میں مہاجروں کی آبادی کو کم کرنے اور مہاجروں کوغلام بنانے کے خلاف آوازاٹھارہے تھے ،وہ اپنے ٹی وی انٹرویوز،تقریروں،بیانات میں جراتمندی سے اپنامؤقف پیش کررہے تھے ،سپریم کورٹ اورچیف جسٹس کے منافقانہ کردارکوبے نقاب کررہے تھے ،ان کی یہ حق گوئی مہاجردشمنوں کوایک آنکھ نہ بھائی اورحق گوئی پر ان کے خلاف توہین عدالت کامقدمہ قائم کردیا گیا ، دھوکے سے عدالت بلاکرانہیں گرفتارکرلیاگیا،انہیں ہتھکڑیاں لگائی گئیں،ان کی تذلیل کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ سب قابل معافی ہیں لیکن مہاجروں کے لئے کوئی معافی نہیں ہے ،مہاجرکوئی قصورکرے توبھی اس کی معافی نہیں ہے اور اگر کوئی قصورکربھی دے تب بھی اس کی کوئی معافی نہیں ، وہ تب بھی قابل ہتھکڑی ہے۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا نے کہاکہ پاکستان میں دوہراقانون ہے،ایک طرف خادم حسین رضوی ہے جس نے فیض آباد میں دھرنے کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار کانام لے لے کر گالیاں دیں ، فوجی جرنیلوں کودھمکیاں دیں،پارلیمنٹ ،سپریم کورٹ کو گالیاں دیں لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، ان کھلی گالیوں کے باوجود خادم رضوی کے خلاف کوئی توہین عدالت کاکیس نہیں بنا، اس کو توفرشتہ بناکر میڈیاپرپیش کیا گیا ، اس کوکوئی ہتھکڑی نہیں لگائی گئی لیکن فیصل رضاعابدی کو ہتھکڑیاں لگادی گئیں۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ یہ کونساقانون ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر اورپروفیسرزکوتوجھوٹاالزام لگاکرہتھکڑی لگادی جاتی ہے ،فیصل رضاعابدی کوہتھکڑ ی لگادی جاتی ہے لیکن 400سے زائد معصوم لوگوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث راؤ انوار کوہتھکڑی لگانے کے بجائے شاہانہ اندازمیں پولیس پروٹوکول میں عدالت میں لایاجاتاہے۔ دیگر اراکین رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے دہرے طرزعمل کوکڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلراورپروفیسرز کوہتھکڑیاں لگیں تو چیف جسٹس ثاقب نثار نے فوراً سوموٹو لے لیااورانہوں نے پولیس اور نیب کے افسران کوبلاکر ان کی سخت سرزنش کی اور ان کی آنکھوں میں آنسو بھی آگئے لیکن کراچی یونیورسٹی کے اتنے بڑے پروفیسر، فلاسفر ڈاکٹرحسن ظفر عارف کوگرفتارکرکے تشددکیاگیا،ہتھکڑیاں لگاکرعدالت میں لایاگیا،سفاکانہ تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کردیاگیالیکن چیف جسٹس ثاقب نثار کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں کئی شیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز اور علماء کوقتل کردیاگیا، ان کے قاتل کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد دندناتے پھررہے ہیں لیکن چیف جسٹس نے ا س پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خادم رضوی کے مسلح لوگوں نے فیض آباد دھرنے میں پولیس پر حملے کئے ، اسلا م آباد اورپنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس اسٹیشنوں، سرکاری ونجی املاک پر حملے کئے ،انہیںآگ لگائی، میڈیاکی گاڑیوں کوآگ لگائی ، دہشت گردی اورتشددکابازارگرم کیا،ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کے گرفتارشدگان میں ڈی جی رینجرز پنجاب نے پیسے تقسیم کئے دوسری جانب کراچی میں مہاجرماؤں بہنوں،نوجوانوں، بزرگوں اوربچوں نے یوم شہداپر اپنے شہیدوں کی یادگارپر فاتحہ خوانی کے لئے جناح گراؤنڈ عزیزآبادجانے کی کوشش کی توان پر یلغار کی گئی، گرفتاریاں کی گئیں، ان پر لاٹھی چارج کیاگیا،ان پر تشدد کیاگیا، عورتوں اورمعصوم بچوں تک کوگرفتارکیاگیااورمہاجربہنوں پررینجرزنے گنیں تانیں جوہمارے ملک کے قانون اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سید فیصل رضاعابدی کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ 

*****


9/12/2024 12:33:53 PM