Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
بلوچ قوم پرست رہنمامہران مری اور ان کے اہل خانہ کے سوئٹزرلینڈ میں داخلے پر پابندی تشویشناک ہے ۔ الطاف حسین
Posted on: 11/16/2017
بلوچ قوم پرست رہنمامہران مری اور ان کے اہل خانہ کے سوئٹزرلینڈ میں داخلے پر پابندی تشویشناک ہے ۔ الطاف حسین
مہران مری اوراہل خانہ کی حراست ختم کرکے انہیں سوئٹزرلینڈ میں داخلے کی اجازت دی جائے۔الطاف حسین
مہران مری اور ان کے اہل خانہ کے داخلے پر عائدپابندی سراسرغیرمناسب اور انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کے منافی ہے
دنیابھر کی مظلوم اقوام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ سوئٹزرلینڈ کے شہرجنیوا میں اقوام متحدہ کے مرکزمیں اٹھاتی ہیں
اگرمظلوم قوموں کے انسانی حقوق کے لئے آوازاٹھانے والوں کوسوئٹزرلینڈ ہی میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی تو وہ کہاں جائیں گے ؟
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کامہران مری، ان کے اہل خانہ، ان کے رفقاء اورتمام بلوچ عوام سے اظہار ہمدردی
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے سوئس حکومت کی جانب سے جلاوطن بلوچ رہنما مہران بخش مری اور ان کے اہل خانہ کو حراست میں لینے اور ان پرسوئٹزرلینڈ میں داخلہ پر پابندی عائد کرنے پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے سوئس حکومت سے اپیل کی ہے کہ مہران مری اور انکے بیوی بچوں کی حراست فی الفور ختم کی جائے اورانہیں سوئٹزرلینڈ میں داخلے کی اجازت دی جائے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مہران مری جو ایک عظیم بلوچ قوم پرست رہنماسردارخیربخش مری کے صاحبزادے ہیں اوراپنے اجداد کی حریت پسندی کی پیروی کرتے ہوئے بلوچ قوم پر فوج اور آئی ایس آئی کے کرپٹ جرنیلوں کے مظالم کے خلاف جدوجہدکررہے ہیں اور مظلوم بلوچوں کے سیاسی ، معاشی اور جسمانی قتل عام کی تفصیلات کو دنیا بھر میں اجاگر کررہے ہیں جس کی پاداش میں مہران مری اوردیگر بلوچ رہنماؤں کو جلاوطن ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہران مری اور ان کے بیوی بچے سوئٹزرلینڈ میں داخلے کا قانونی حق رکھتے ہیں اوروہ قانونی طورپر سوئٹزرلینڈپہنچے تھے لیکن آئی ایس آئی کی جھوٹی اور گمراہ کن رپورٹوں کی بنیاد پر مہران مری اور ان کے بیوی بچوں کو ایئرپورٹ پر روک کرانہیں حراست میں لے لیاگیاہے اوران پر سوئٹزرلینڈ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جو سراسرغیرمناسب اور انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کے منافی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ سوئٹزرلینڈکاشہرجنیواایک ایساعلاقہ ہے جہاں اقوام متحدہ کا مرکز واقع ہے ، جہاں دنیابھر کی تمام محروم ومظلوم اقوام کے انسانی حقوق کابلاامتیازرنگ ونسل احترام کیاجاتاہے اورانہیں اپنے حقوق کے حصول اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھانے کایکساں حق دیاجاتاہے ،اگر انسانی حقوق کیلئے آوازاٹھانے والوں کوظلم کرنے والی حکومتوں کی گمراہ کن رپورٹس کی بنیادپرسوئٹزرلینڈ ہی میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی تو ظلم کا شکار افراد کہاں جائیں گے ؟ جناب الطاف حسین نے سوال کیا کہ کیا سوئس حکومت ، آئی ایس آئی کی ماتحت ہوگئی ہے؟ اورکیا آئی ایس آئی جو کہے گی سوئس حکومت ویسا ہی کرے گی ؟ اگر جمہوریت اور انسانیت پر یقین رکھنے والے ممالک بھی آئی ایس آئی کے مؤقف کی حمایت کریں گے تو ان کایہ عمل اسامہ بن لادن جیسے مزید انتہا ء پسند دہشت گردوں کو پیدا کرنے کا سبب نہیں بنے گا؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ بلوچ عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ریاستی مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں ، فوج اور آئی ایس آئی کے کرپٹ جرنیلوں اور سیکوریٹی فورسز نے کئی برسوں سے مظلوم بلوچ عوام پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے ، اس مسلسل ریاستی ظلم وبربریت سے تنگ آکر مظلوم بلوچ عوام اپنی باعزت زندگی کیلئے آزادی کا مطالبہ
کررہے ہیں اور وہ پاکستان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے ۔ جس طرح اسکاٹ لینڈ دیگراقوام کو آزادی اور علیحدہ وطن کیلئے اظہاررائے کا حق دیا گیا ہے اسی طرح بلوچ عوام کو بھی یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ اپنی قسمت کافیصلہ خودکریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے مظلوم قبائلی، پختون، سندھی اور مہاجر عوام کوبھی حقوق مانگنے کی پاداش میں ریاستی سطح پر غیرآئینی ، غیرقانونی اورغیرانسانی مظالم کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور بلوچوں کی طرح پاکستان کی دیگرمظلوم قومتوں میں بھی احساس محرومی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔سوئس حکام کی جانب سے بلوچ قوم پرست رہنما مہران مری کوحراست میں لینے اوران کے داخلے پرپابندی عائدکرنے کے فیصلے سے بلوچ قوم میں گہری تشویش اوربے چینی کا پایاجانا قطعی فطری ہے۔جناب الطاف حسین نے سوئس حکومت سے اپیل کی کہ انسانیت کے نام پر مہران مری اور انکے بیوی بچوں کی حراست فی الفور ختم کی جائے اور انہیں سوئٹزرلینڈ میں داخلے کی اجازت دی جائے ۔جناب الطاف حسین نے اس واقعہ پر مہران مری، ان کے اہل خانہ، ان کے رفقاء اورتمام بلوچ عوام سے ہمدردی کااظہارکیا۔
*****
9/12/2024 11:26:52 AM
ایم کیوایم آسٹریلیا کی تنظیم نوکردی گئی ،تحریک کے سینئررکن عارف زبیری
...
11 Sep 2024
پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے اورآئین وقانون کو توڑنے اورجمہوریت کوق
...
10 Sep 2024
عوام کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے سا تھ فوری طورپر مفاہمت (Reconc
...
09 Sep 2024
پاکستان کے طلبہ بنگلہ دیش کے طلبہ سے سبق حاصل کریں، حقیقی آزادی کے لئے
...
08 Sep 2024
جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرریاض احمد کی گرفتاری کاواقعہ ریاست کے ماتھ
...
01 Sep 2024
بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنگین اورپوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہ
...
30 Aug 2024
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سید نبیل احمد ، ح
...
28 Aug 2024
کراچی کے علاقے گولیمارمیں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ ، ت
...
25 Aug 2024
ایم کیوایم کے کارکن نعیم اختر شہید کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف لندن م
...
24 Aug 2024
پاکستان کو مکمل طورپریعنی 100 فیصد ایک نئےاسلام والے واحد ملک بنانے پر
...
24 Aug 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us