دومشکوک افرادکی جانب سے لندن میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کونقصان پہنچانے کی غرض
سے ان کے گھرمیں داخل ہونے کی مذموم کوشش
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت اوراراکین رابطہ کمیٹی کی جانب سے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت
منگل اوربدھ کی درمیانی شب لندن وقت تقریباً 2 بجے دومشکوک افراد جن میں سے ایک ایشیائی اوردوسرا سیاہ فام شخص معلوم ہوتا تھا،
دونوں افرادنے دیوارپھلانگ کر جناب الطاف حسین کے گھرکے بیرونی حصے میں داخل ہونے کی کوشش کی
قائدتحریک کے پڑوسی اور محافظ باہرآگئے جس پر یہ مشکوک افرا دسفیدرنگ کی گاڑی میں بیٹھ کرفرارہوگئے
واقعہ کی اطلاع فوری طورپر میٹرو پولیٹن پولیس کودی گئی ، پولیس نے جناب الطاف حسین کے گھرپہنچ کر واقعہ کی تمام تفصیلات معلوم کیں
پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ قائدتحریک الطاف حسین کی زندگی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے،کنوینرندیم نصرت اوراراکین رابطہ کمیٹی
پاکستان میں کئی بارقائدتحریک الطاف حسین پر قاتلانہ حملے کرائے گئے اورلندن میں بھی نقصان پہنچانے کی کئی بارکوششیں کی گئیں
آج ایک بارپھریہ ناپاک کوشش کی گئی ، باوفاساتھیوں، پوری قوم اورتمام مظلوموں کی دعاؤں کے صدقے اللہ تعالیٰ نے
قائدتحریک الطاف حسین کودشمنوں کی ناپاک کوشش سے محفوظ رکھا۔ندیم نصرت
کارکنان اور حق پرست عوام اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں او ردورکعت نفل شکرانہ اداکریں کہ اللہ تعالیٰ نے قائدتحریک کو
دشمنوں کی ناپاک کوشش سے محفوظ رکھا۔ندیم نصرت
اس سنگین واقعہ کافوری نوٹس لیاجائے ، برطانیہ کی وزیراعظم ٹریسا مے اورحکومت برطانیہ سے ایم کیوایم کا مطالبہ
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت اوراراکین رابطہ کمیٹی نے دومشکوک افراد کی جانب سے بانی وقائدتحریک الطاف حسین کونقصان پہنچانے کی غرض سے ان کے گھرمیں داخل ہونے کی مذموم کوشش کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے مشرکہ بیان میں کنوینراوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 22 اور 23 اگست یعنی منگل اوربدھ کی درمیانی شب لندن وقت تقریباً 2 بجے دومشکوک افراد جن میں سے ایک ایشیائی اوردوسرا سیاہ فام شخص معلوم ہوتا تھا، یہ دونوں افراد پہلے قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے پڑوسی کے گھرکی بیرونی دیوارکودکراندرداخل ہوئے اورپھرانہوں نے دونوں گھروں کی درمیانی دیوارپھلانگ کر جناب الطاف حسین کے گھرکے بیرونی حصے میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ ابھی وہ اسی کوشش میں تھے کہ جناب الطاف حسین کے پڑوسی باہرنکل آئے اور قائدتحریک کے محافظ بھی باہرآگئے جس پر یہ دونوں افرادبھاگ کرفوری طورپرسفیدرنگ کی گاڑی میں بیٹھ کرفرارہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع فوری طورپر میٹرو پولیٹن پولیس کودی گئی ، پولیس نے جناب الطاف حسین کے گھرپہنچ کراس واقعہ کی تمام تفصیلات معلوم کیں۔پولیس اس واقعہ کے بارے میں مزید تحقیقات کررہی ہے ۔
رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت اوراراکین رابطہ کمیٹی نے اس واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ قائدتحریک الطاف حسین کوراستے سے ہٹا نے اور ان کی زندگی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے ، اپنے اس ناپاک مقصد کیلئے پاکستان میں بھی کئی بارقائدتحریک الطاف حسین پر قاتلانہ حملے کرائے گئے ، یہاں تک کہ 21دسمبر1991ء کوکراچی میں قائدتحریک الطاف حسین پر بم سے حملہ کی بھی ناپاک کوشش کی گئی تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے قائدتحریک الطاف حسین کومحفوظ رکھا۔ 1992ء میں لندن آنے کے بعد بھی مہاجردشمن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مختلف اوقات میں قائدتحریک الطاف حسین کی زندگی کو نقصان پہنچانے کی کئی بارکوششیں کی گئیں اور آج ایک بارپھریہ ناپاک کوشش کی گئی لیکن باوفاساتھیوں، ماؤں،بہنوں، بزرگوں اور بچوں اورپوری قوم اورتمام مظلوموں کی دعاؤں کے صدقے اللہ تعالیٰ نے قائدتحریک الطاف حسین کودشمنوں کی اس ناپاک کوشش سے محفوظ رکھا۔ندیم نصرت اور اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین صرف مظلوم مہاجروں ہی کے نہیں بلکہ تمام مظلوموں کی واحدامیدہیں اسی لئے مہاجروں اورتمام مظلوموں کی دشمن قوتیں جناب الطاف حسین کوراستے سے ہٹانے کے درپے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ مذموم اورگھناؤنے ہتھکنڈے قائدتحریک الطاف حسین اوران کے وفاشعار ساتھیوں کوان کی جدوجہدسے بازنہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے پاکستان اورمختلف ممالک میں مقیم قائدتحریک الطاف حسین کے تمام سچے اوروفاشعارساتھیوں،مہاجرماؤں،بہنوں، بزرگوں،بچوں اورتمام مظلوم حق پرست عوام سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اوراللہ تعالیٰ کے حضوردورکعت نفل شکرانہ اداکریں کہ اللہ تعالیٰ نے قائدتحریک الطاف حسین کودشمنوں کی ناپاک کوشش سے محفوظ رکھا۔ کارکنان وعوام دعاکریں کہ اللہ تعالیٰاس ناپاک کوشش کی منصوبہ بندی کرنے والوں کونیست ونابودکرے۔کنوینرندیم نصرت اوراراکین رابطہ کمیٹی نے برطانیہ کی وزیراعظم ٹریسا مے اورحکومت برطانیہ سے بھی مطالبہ کیاکہ اس سنگین واقعہ کافوری نوٹس لیاجائے،اس میں ملوث افرادکوگرفتارکیاجائے اورقائدتحریک الطاف حسین جو کروڑوں عوام کے محبوب رہنمااورقائدہیں ان کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔
*****